اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4981
سیدنا ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے ارشاد فرمایا تمہارا ان امراء کے ساتھ کیسا معاملہ ہوگا جو میرے بعد ہوں گے۔ اس مالِ فَیٔ میں
اپنے آپ کو ترجیح دیں گے تو میں نے عرض کیا آپ ملاحظہ فرمائیں قسم ہے اس ذات کی جس نے
آپ ﷺ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے میں اپنے کندھے پر تلوار رکھوں گا پھر اس سے ضرب لگاؤں گا۔ پھر
اس سے ماروں گا۔ یہاں تک کہ میں آپ ﷺ سے ملاقات کروں گا تو آپ نے ارشاد فرمایا کیا میں
تم کو اس سے بھی بہتر بات نہ بتلاؤں؟ تم صبر کرو یہاں تک کہ تم مجھ سے ملاقات کرو۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4759 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.