اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4985
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے جو آدمی (امیر کی) اطاعت سے اپنا ہاتھ الگ کرے تو
قیامت کے دن وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اس کے پاس کوئی دلیل نہیں ہوگی اور جو آدمی
انتقال کر جائے اور اس کے گلے میں بیعت نہ ہو (امیر کی) تو اس کی موت جاہلیت کی موت کی طرح
ہے۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1851a (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.