اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5507
بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: انہوں نے کہا: زمانہ جاہلیت میں جب ہم
میں سے کسی کو کوئی لڑکا پیدا ہوتا تو وہ ایک بکری ذبح کرتا اور اس کے سر کو اس کے خون سے آلودہ کرتا، پھر
جب اسلام آیا تو ہم ساتویں دن بکری ذبح کرنے لگے اور اس کے سر کو حلق کرتے اور زعفران سے اس
کے سر کو لیپتے (ابوداؤد) اور رزین نے ”ونسمیه“ (اور اس کا نام رکھتے ہیں) کا اضافہ کیا ہے۔