Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Medicine and Healing Charms

Hadith 4413

Opening narrations

In this book

Current reading

Medicine and Healing Charms

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 4413Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5949Noor 5950
سیدنا ابو امامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عامر بن ربیعہ نے سہل ابن حنیف کو غسل کرتے ہوئے دیکھا تو کہا خدا کی قسم میں نے نہ آج کے دن کی طرح دیکھا اور نہ ایسی خوبصورت جلد کو دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ سہل گر گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا یا رسول اللہ کیا آپ سہل بن حنیف کا علاج فرمائیں گے۔ خدا کی قسم وہ سر نہیں اٹھا رہے ہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا کیا ان کے واسطے تم کسی پر شبہ کرتے ہو تو انہوں نے کہا کہ ہم عامر بن ربیعہ پر شبہ کرتے ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عامر کو طلب فرمایا اور ان کے ساتھ سخت گفتگو کی اور فرمایا: کس بناء پر تم میں کا کوئی اپنے بھائی کا قتل کرتا ہے تم نے برکت کی دعا کیوں نہیں دی، تم غسل کرو۔ تو عامر نے ان کے خاطر اپنے چہرہ کو اور اپنے دونوں ہاتھوں اور اپنی دونوں کہنیوں اور اپنے دونوں گھٹنوں اور اپنے دونوں پاؤں کے کناروں کو اور اپنی تہبند کے اندرونی حصہ کو ایک پیالہ میں 1 دھویا اور ان پر ڈال دیا گیا۔ پس وہ لوگوں کے ساتھ اس طرح گئے کہ ان کو کوئی تکلیف ہی نہیں تھی۔ (شرح السنہ مالک) اور امام مالک کی روایت میں ہے، آپ نے فرمایا نظر حق ہے تم اس کے لئے وضو کرو تو وہ ان کے خاطر وضو کئے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4562 (unverified) 55% confidence
  • Candidate: Muwatta Malik 1686 (unverified) 35% confidence

Mishkat (candidate) 4562

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

Amir washed

(1) The statement: "Amir washed": Also mentioned in Radd al-Muhtar.

Note 1

قوله

(١) قوله: فغسل له عامر إلخ: ذكره في (رد المحتار) أيضا.