اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6248
سیدنا ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ بندہ جب کسی چیز پر لعنت کرتا ہے تو لعنت آسمان
کی طرف چڑھتی ہے، تو آسمان کے دروازے اس کے سامنے بند کر دیئے جاتے ہیں، پھر زمین کی
طرف اترتی ہے تو اس کیلئے اس کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں، پھر وہ سیدھی اور بائیں جانب
جاتی ہے، اور جب وہ کوئی راستہ نہیں پاتی تو وہ اس آدمی کی طرف لوٹ جاتی ہے جس پر لعنت کیا تھا۔
اگر وہ اس کا مستحق ہے تو ٹھیک ہے۔ ورنہ پھر وہ کہنے والے کی طرف لوٹ جاتی ہے۔ (ابوداؤد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4905 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.