اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6265
سیدتنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا: کہ میں نے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: آپ کے لئے صفیہ1 کے بارے میں ایسی اور ایسی بات کا
فی ہے، وہ مراد لے رہی تھیں کہ وہ پست قد ہیں۔ تو آپ نے فرمایا: تم نے ایک ایسی بات کہی ہے
اگر اس (بات) کو سمندر میں ملا دیا جائے تو وہ پورے سمندر کو میلا کر دیگی۔ (احمد، ترمذی، ابوداؤد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4875 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2502 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (5)
Note 1
(1) Her statement: “It is enough for you that Safiyyah is such-and-such…”: In Ad-Durr al-Mukhtar, it is said: Backbiting can occur not only explicitly by speech but also by action, allusion, writing, movement, or gesture, like winking or pointing with the hand. Anything that conveys the intended meaning is backbiting and forbidden. Aishah said: A woman entered upon us, and when she left, I gestured with my hand, meaning short, and the Prophet (ﷺ) said: “You have backbitten her.” Similarly, imitation, like walking limping to mimic someone’s gait, is backbiting, and even worse due to its vivid depiction and clarity.
Note 2
(2) Their statement: Al-Ayni and Ibn Al-Humam…: Mawlana Muhammad Abdul-Hayy Al-Lucknawi (may Allah have mercy on him) said in Nafi’ al-Mufti was-Sail: Question: Does backbiting invalidate a fasting person’s fast? Answer: According to us, it does not. [As stated in Al-Wiqayah] Hadiths on this matter include: The Prophet (ﷺ) said: “If a fasting person backbites, he breaks his fast,” narrated by Ishaq ibn Rahwayh in his Musnad. It is also narrated: “Five things break a fasting person’s fast and invalidate ablution: lying, talebearing, backbiting, lustful gazing, and false oaths.” Al-Ayni said: Ibn Al-Jawzi narrated it and said it is fabricated. It is also narrated: “Four things break a fasting person’s fast, invalidate ablution, and destroy deeds: backbiting, lying, talebearing, and looking at a woman’s beauty unlawfully.” Ibn Abi Shaybah narrated: “He who continues to eat people’s flesh has not fasted.” It is narrated that two men prayed Dhuhr and Asr with the Prophet (ﷺ) while fasting, and after he finished, he said: “Repeat your ablution and prayer, continue your fast, and make up another day.” They asked, “Why, O Messenger of Allah?” He said: “Because you backbitten so-and-so.” [Narrated by Al-Bayhaqi] Mujahid said: Two things invalidate fasting: backbiting and lying. It is narrated that a man was performing cupping on another, and they were backbiting, and the Prophet (ﷺ) passed by and said: “The cupper and the cupped have broken their fast.” From this, some assumed cupping invalidates fasting. Al-Ayni and Ibn Al-Humam said: All Hadiths about backbiting invalidating fasting are flawed, and if authentic, they are interpreted by consensus, as in Radd al-Muhtar and Al-Hidayah. In Al-Kifayah, it is said: There is no disagreement among scholars that fasting is not invalidated by this, and a fatwa against consensus is not valid. The Hadith stating, “Three things break a fasting person’s fast,” as mentioned by Imam Al-Mahbubi, is interpreted by consensus as referring to the loss of reward. The interpretations are two: First, as in Al-Binayah, it means the loss of reward. Second, as Al-Ghazali said: Fasting has three levels: the common fast, avoiding food, drink, and intercourse; the special fast, avoiding these plus what makes fasting disliked, like backbiting and lying; and the most special fast, focusing only on Allah. Backbiting and the like do not invalidate the first fast but do invalidate the other two, which is the Hadith’s intent. I say: Ibn Al-Humam’s claim of consensus is based on disregarding the Zahiri opinion, as it came after the early generations. In Radd al-Muhtar, it is said: No mujtahid except the Zahiris held that backbiting invalidates fasting, though Ali Al-Qari stated in Sharh Al-Mishkat and Al-Ghazali in Ihya Ulum ad-Din that Sufyan Ath-Thawri, a mujtahid, held this view, so their claim is incorrect. This doubt occurred to me in 1282 AH, and I recorded it in Radd al-Muhtar. The jurists’ claim that these Hadiths are interpreted by consensus means no Companion held this view, even if some later mujtahids did, so it refers to the consensus of the Companions or the majority, disregarding dissenters. Ibn Al-Humam and Ash-Shami’s restriction that only the Zahiris held this view is incorrect to me, as Ath-Thawri is counted among the mujtahids, not the Zahiris, unless it is said no authentic narration supports this from him. Allah knows the unseen. Question: If a man performs ablution then backbites a Muslim, must he repeat ablution? Answer: Backbiting does not invalidate ablution, and I have seen no disagreement on this. However, performing ablution afterward is recommended, as in Majma’ al-Barakat. Narrations and sayings include Ibrahim An-Nakha’i’s statement: “Ablution is for ritual impurity and harming a Muslim.” Aishah said: “Impurity is two: from your mouth and your sleep, and the mouth’s impurity—lying and backbiting—is worse.” It is narrated that two men performed ablution, went to a mosque to pray, and passed a hermaphrodite, backbiting him. They prayed and attended Ata’s session, who said: “Repeat your ablution and prayer.” These are rulings issued as warnings and statements for emphasis. I say: I authored a comprehensive treatise on backbiting in Urdu, titled “Zajr ash-Shabban wa Ahl ash-Shaybah an Irtikab al-Ghibah bil-Lisan al-Hindiyyah,” which is valuable and unparalleled in its field. I also have another Urdu treatise, “Umdat an-Nasa’ih bi-Tark al-Qaba’ih,” addressing this topic. Praise be to Allah for that.
Note 1
(۱) قوله: حسبك من صفية كذا وكذا إلخ : قال في الدر المختار: وكما تكون الغيبة باللسان صريحا تكون أيضًا بالفعل، وبالتعريض وبالكتابة وبالحركة وبالرمز وبغمز العين والإشارة باليد، وكل ما يفهم منه المقصود فهو داخل في الغيبة، وهو حرام، ومن ذلك قالت عائشة : دخلت علينا امرأة، فلما ولت أومأت بيدي أي قصيرة، فقال ال: «اغتبتها». ومن ذلك المحاكاة كأن يمشي متعارجا أو كما يمشي فهو غيبة، بل أقبح لأجه أعظم في التصوير والتفهيم. وَقَالَ(۱) الْعَيْنِيُّ وَابْنُ الْهُمَامِ رَحِمَهُمَا اللهُ تَعَالَى : إِنَّ أَحَادِيثَ الْغِيْبَةِ فِي فَسَادِ الصَّوْمِ كُلَّهَا مَدْخُوْلَةٌ، وَعَلَى تَقْدِيرِ صِحَّتِهَا فَمُؤَوَّلَةٌ بِالْإِجْمَاعِ بِذَهَابِ الثَّوَابِ. وَقَالَ فِي مَجْمَعِ الْبَرَكَاتِ»: الْغِيْبَةُ لَيْسَتْ مِنْ نَوَاقِضِ الْوُضُوْءِ، وَلَمْ أَرَ فِيْهِ خِلَافًا، نَعَمْ يُسْتَحَبُّ الْوُضُوْءُ بَعْدَهَا.
Note 1
اور علامہ عینی اور علامہ ابن ہمام رحمہما اللہ تعالیٰ2 نے فرمایا: کہ غیبت کا روزے کو فاسد کرنے کے بارے میں جو احادیث ہیں وہ تمام ضعیف ہیں اور اگر ان حدیثوں کو صحیح مان لیا جائے تو اس صورت میں بالاتفاق انکی تاویل، ثواب ختم ہو جانے سے کی جائے گی اور کتاب ”مجمع البرکات“ میں ہے کہ غیبت وضوء کو توڑنے والی چیزوں میں سے نہیں ہے، اور میں اس میں کوئی اختلاف نہیں دیکھتا ہوں، البتہ اس کے بعد وضوء بنانا مستحب ہے۔
Note 2
۔۔۔باقی حاشیہ۔۔۔علامہ عینی نے کہا: ابن جوزی نے اسکی روایت کی ہے اور اسکو موضوع کہا ہے اور روایت میں ہے: آپﷺ نے فرمایا: چار چیزیں روزہ دار کا روزہ توڑ دیتی ہیں اور وضوء کو توڑ دیتی ہیں اور عمل کو رائیگاں کر دیتی ہیں (1)غیبت (2)جھوٹ (3)چغلی (4) عورت کے ان مواقع حسن کو دیکھنا جس کی طرف دیکھنا جائز نہیں ہے ابن ابی شیبہ نے مرفوعاً روایت کیا ہے آپﷺ نے فرمایا: وہ شخص روزہ نہیں رہا جو لوگوں کا گوشت کھاتا رہا (یعنی غیبت کی) اور روایت میں آیا ہے کہ دو آدمی آپﷺ کے ساتھ ظہر اور عصر کی نماز ادا کئے اور وہ دونوں روزہ دار تھے۔ پس جب رسول اللہ ﷺ نے نماز مکمل فرمالیا تو ارشاد فرمایا: تم دونوں اپنے وضوء اور نماز کا اعادہ کرو اور اپنے روزہ کو جاری رکھو اور کسی دوسرے دن قضاء کرو۔ تو انہوں نے عرض کیا: کیوں یا رسول اللہ؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا: کیونکہ تم دونوں نے فلاں کی غیبت کی (بیہقی) مجاہد نے کہا: دو خصلتیں روزہ کو خراب کر دیتی ہیں غیبت اور جھوٹ۔ اور روایت میں ہے کہ ایک آدمی دوسرے آدمی کو پیچھنا لگا رہا تھا اور وہ دونوں غیبت کر رہے تھے تو نبی اکرمﷺ کا گذر ان پر سے ہوا تو آپ نے فرمایا۔ پیچھنا لگانے والا اور جسکو پیچھنا لگایا جا رہا ہے دونوں نے روزہ کو توڑ دیا۔ اسی سے گمان کیا جس نے گمان کیا کہ پیچھنا لگانا روزے کو فاسد کر دیتا ہے۔ علامہ عینی اور محقق ابن ہمام نے کہا کہ روزہ کو فاسد کرنے سے متعلق غیبت کی تمام احادیث ضعیف ہیں اور ان کی صحیح ماننے پر بالاجماع وہ قابل تاویل ہیں۔ (ردالمحتار، ہدایہ) اور کفایہ میں ہے: علماء کے درمیان کوئی اختلاف نہیں کہ اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔ اور اجماع کے خلاف فتوی غیر معتبر ہوتا ہے۔ اور حدیث شریف: ”تین چیزیں روزہ دار کا روزہ توڑ دیتی ہیں“ اہ۔ امام محبوبی نے اس کو اسی طرح ذکر کیا ہے۔ اور فخر الاسلام نے جامع صغیر میں کہا: اور اس بارے میں جو حدیث وارد ہوئی ہے وہ آپ علیہ الصلوة والسلام کا ارشاد: ”غیبت روزہ دار کا روزہ توڑ دیتی ہے“۔ بالاجماع تاویل شدہ ہے۔ اور اس کی تاویل دو صورتوں سے کی گئی ہے۔ پہلی صورت وہ ہے جو ”بنایہ“ میں ہے کہ اس سے مراد ثواب کا ختم ہو جانا ہے۔ دوسری صورت وہ ہے جو امام غزالی نے بیان فرمائی کہ روزہ کی تین قسمیں ہیں: ایک روزہ وہ ہے جس میں روزہ دار صرف کھانے پینے اور جماع کو چھوڑ دیتا ہے اور یہ عوام کا روزہ ہے۔ اور دوسرا روزہ وہ ہے جس میں روزہ دار ان سے بھی بچتا ہے اور ان چیزوں سے بھی بچتا ہے جو روزہ کو مکروہ کر دیتی ہیں جیسے غیبت، جھوٹ وغیرہ۔ اور یہ خواص کا روزہ ہے۔ تیسرا روزہ دار وہ ہے جس میں روزہ اپنے آقا کے سوا کسی کی طرف توجہ ہوتا ہے اور نہ ہی کسی کے سوا کسی کی طرف دیکھتا۔ اور یہ اخص الخواص کا روزہ ہے۔ پس غیبت اور اس جیسی چیزیں اگرچہ پہلے قسم کے روزہ کو فاسد نہیں کرتی ہیں مگر دوسرے دو قسم کے روزوں کو فاسد کر دیتی ہیں۔ پس حدیث سے یہی مراد ہے۔ میں کہتا ہوں: محقق ابن ہمام نے کہا: اجماع کو نقل کرنا اس میں ظاہر یہ فرقہ کا اختلاف غیر معتبر ہونے کی بناء پر ہے۔ کیونکہ یہ اختلاف سلف کے گذر جانے کے بعد واقع ہوا ہے۔ ردالمحتار میں ہے کہ غیبت کی وجہ سے روزہ کا فاسد ہونا ایسی چیز ہے جو سوائے اصحاب ظواہر کے مجتہدین میں سے کسی کا مذہب نہیں ہے۔ علاوہ ازیں ملا علی قاری نے شرح مشکوۃ میں اور امام غزالی نے احیاء العلوم میں بیان کیا کہ غیبت کی وجہ سے روزہ کا فاسد ہونا، سفیان ثوری کا مذہب ہے، اور وہ مجتہدین میں سے ہیں۔ پس ان دونوں کا قول صحیح نہیں ہے۔ درحقیقت یہ شبہ مجھے ۱۳۸۲ھ میں کھٹکا۔ اور اسکو میں نے ردالمحتار کے صفحات پر تحریر کر دیا اور میرے دل میں یہ خیال آ رہا ہے وہ جو فقہاء کے قول ”غیبت کی احادیث بالاجماع تاویل شدہ ہیں“ کو صحیح قرار دیتا ہے اور وہ خیال یہ ہے کہ غیبت سے روزہ کا ٹوٹ جانا صحابہ میں سے کسی کا مذہب نہیں ہے اگرچہ یہ بعض متاخر مجتہدین کا مذہب ہے۔ بقیتہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔ باقی حاشیہ۔۔۔ پس اجماع سے اجماع صحابہ مراد ہے یا مخالفین کے قول کا اعتبار کئے بغیر اجماع امت مراد ہے۔ اب رہا ان تمام امور ⟦?⟧ کا حصر کرنا جیسا کہ ہم نے ذکر کیا کہ روزہ کا فاسد ہونا ان چیزوں میں سے ہے جس کی طرف صرف اہل ظواہر گئے ہیں۔ تو یہ میرے نزدیک صحیح نہیں ہے کیونکہ سفیان ثوری مجتہدین میں شمار کئے جاتے ہیں اور کسی نے ان کو اہل ظواہر میں شمار نہیں کیا۔ اللہ ہی پوشیدہ رازوں کو جانتا ہے مگر یہ کہا جائے گا کہ ان سے یہ بات معتبر سند سے ثابت نہیں ہے۔ استفسار: ایک آدمی وضو کیا پھر کسی مسلمان کی غیبت کیا تو کیا وہ وضو کا اعادہ کرے گا یا نہیں؟ استبشار: غیبت نواقض وضو میں سے نہیں ہے اور میں اس میں کوئی اختلاف نہیں پاتا۔ ہاں اس کے بعد وضو مستحب ہے جیسا کہ مجمع البرکات میں ہے اور اس میں بلا شبہ احادیث و اقوال وارد ہوئے ہیں۔ ابراہیم نخعی رحمة اللہ علیہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: وضو حدث کی وجہ سے اور مسلمان کو تکلیف دینے سے ٹوٹتا ہے۔ اور عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: حدث دو ہیں: ایک حدث تمہارے منھ سے ہے اور ایک حدث تمہاری نیند سے ہے اور منھ کا حدث زیادہ شدید ہے یعنی جھوٹ اور غیبت۔ روایت ہے کہ دو آدمی وضو کئے اور نماز کے لئے مسجد میں آئے پس وہاں سے ایک مخنث گزرا تو انہوں نے اس کی غیبت کی پھر نماز پڑھی اور حضرت عطاء کے پاس آئے تو ان دونوں نے ان سے اس کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا: تم اپنے وضو اور نماز کو دہراؤ۔ اور یہ تمام احکام و اقوال تمہید ید اور تشدید پر ہیں۔ میں کہتا ہوں: میں نے غیبت کی بحث میں ایک جامع رسالہ اردو زبان میں تالیف کیا ہے اور اس کا نام ”زجر الشبان واهل الشيبة عن ارتكاب الغيبة باللسان“ رکھا ہے تم اس کا مطالعہ کرو کیونکہ وہ اپنے باب میں ایک نفیس رسالہ ہے جس کی نظیر مثل موجود نہیں ہے۔ اور اردو زبان میں میرا ایک اور رسالہ بھی ہے جو ”عمدة النصائح بنزك القبائح“ سے موسوم ہے اس میں بھی میں نے اس بحث سے متعلق قدرے ذکر کیا ہے۔ واللہ الحمد علی ذلک 1 قوله: ان من كفارة الغيبة ان تستغفر لمن اغتبته الخ (غیبت کا کفارہ یہ ہے کہ تم اس آدمی کیلئے مغفرت طلب کرو جسکی تم نے غیبت کی ہے) فقیہ ابواللیث نے کہا: غیبت کرنے والوں کی توبہ کے بارے میں علماء نے کلام کیا ہے کہ آیا جسکی غیبت کی گئی اس سے معافی مانگے بغیر وہ درست ہے؟ بعض نے کہا کہ درست ہے اور بعض نے کہا درست نہیں ہے۔ اور ہمارے پاس اسکی دو صورتیں ہیں: ایک یہ کہ اگر وہ بات اس آدمی تک پہنچ گئی ہو جس کی اس نے غیبت کی تو اُسکی توبہ یہ ہے کہ اس سے اسکو حلال کرا لے۔ اور اگر اسکو نہ پہنچی ہو تو اللہ سے مغفرت طلب کرے اور دل میں یہ ارادہ کر لے کہ وہ دوبارہ اس جیسا کام نہیں کرے گا۔اھ اور کیا اسکے لئے اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ میں نے تیری غیبت کی پس تو مجھے معاف کر دے یا یہ کہ جو غیبت کی ہے اسکو بیان کرنا ضروری ہے؟۔ ہمارے بعض علماء نے غیبت کے بارے میں کہا: اگر وہ یہ جانتا ہو کہ اسکو بتانے سے فتنہ بھڑک اُٹھے گا تو وہ اسکو اس سے واقف نہ کرے بلکہ اسکے لئے دعائے مغفرت کر لے۔ اور اُسکی دلیل وہ اصل ہے جو مقرر ہے کہ نامعلوم حقوق سے بری کر دینا ہمارے نزدیک جائز ہے۔ پھر جان لو کہ جسکی غیبت کی گئی اسکے لئے مستحب ہے کہ وہ غیبت کرنے والے کو اس سے بری کر دے تا کہ وہ اپنے بھائی کو گناہ سے پاک کر دے اور خود عفو و درگزر کے ذریعہ اللہ کے عظیم ثواب سے بہرہ مند ہو جائے۔ اور کتاب ”قنیہ“ میں ہے: ”معذرت کی خاطر فریقین کا ایک دوسرے سے مصافحہ کر لینا حلال کر لینے کے برابر ہے۔ اور امام نووی فرماتے ہیں: میں نے امام ماوردی کے فتاویٰ میں دیکھا ہے کہ غیبت کے معاملہ میں ندامت اور استغفار کافی ہے۔ اور اگر وہ اس تک پہنچ گئی ہو تو اسکا طریقہ یہ ہے کہ وہ آئے اُس کے پاس جس کی غیبت کی گئی اور اس سے حلال کرا لے۔ پس اگر وہ اس کی موت یا اُس کے بہت دور غائب ہو جانے کی وجہ سے ناممکن ہو جائے تو اللہ تعالیٰ سے استغفار کر لے۔ اور ورثہ کے حلال کرنے کا کوئی اعتبار نہ ہو گا۔ (مرقات) اور درمختار میں ہے: اگر وہ اسکو نہ پہنچی ہو تو ندامت کافی ہے، ورنہ توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ اس نے جو غیبت کی ہے وہ تمام کی تمام بیان کرنا شرط ہے۔ 1 قولہ: فليأتنا (تو وہ ہمارے پاس آئے) صاحب مرقات نے کہا: ہمارے علماء میں سے اشرف وغیرہ کہتے ہیں کہ اس میں اس بات کا ثبوت ہے کہ میت کے قرض کی ادائیگی اور اس سے کئے ہوئے وعدہ کو پورا کرنا میت کے جانشین کے لئے مستحب ہے۔ اور اس میں وارث اور اجنبی دونوں برابر ہیں۔ اہ اور اس میں یہ اطلاق بھی ہے کہ وعدہ بمنزلہ قرض ہے، جیسا کہ آپ ﷺ سے مروی ہے: ”العدة دين“ (وعدہ ایک قرض ہے) طبرانی نے اوسط میں اس کو سیدنا علی اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔ 2 قولہ: فلم يعطونا شيئا (تو انہوں نے ہم کو کچھ نہ دیا) اس میں دلیل ہے اس بات کی کہ ہبہ، عطیہ اور صدقہ میں بغیر قبضہ کے ملکیت حاصل نہیں ہوتی۔ (مرقات) اور حافظ عینی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ: اکثر فقہاء اور تابعین کے پاس ان میں قبضہ شرط ہے۔ اور یہ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ، امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے۔ مگر امام احمد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر ہبہ عین شئی ہو تو راجح قول یہ ہے کہ بغیر قبضہ کے درست ہے۔ اور ناپی یا تولی جانے والی چیز میں اس کے بغیر قبضہ کے درست نہیں۔ اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے پاس منح کا اعتبار کرتے ہوئے ان (ہبہ، عطیہ اور صدقہ) میں قبضہ سے پہلے ملکیت ثابت ہو جاتی ہے۔ اور ابوثور رحمۃ اللہ علیہ نے بھی کہا ہے اور امام شافعی کا قدیم قول یہی ہے۔ 1 قولہ: بايعت النبي ﷺ (میں نبی اکرم ﷺ سے معاملہ کیا) یعنی میں خریدا۔ اور آپ کا ارشاد ”میں تمہارا انتظار کررہا ہوں“: آپ ﷺ کا انتظار کرنا اپنے وعدہ وفائی کے لئے تھا اپنی قیمت کی وصولی کے لئے نہیں تھا۔ طی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: جان لو کہ وعدہ اور وعید ایک ایسا معاملہ ہے جسکو وفا کرنے کا تمام ادیان میں حکم دیا گیا، سابقہ رسولوں نے بھی اسکی پابندی کی، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى اور ابراہیم جو وفادار ہے۔ (النجم آیت:37) اور آپ کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام جو ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جد امجد ہیں ان کی ستائش میں فرمایا: إِنَّهُ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ (مریم آیت:54) (بلاشبہ وعدہ کے سچے تھے) کہا جاتا ہے کہ آپ نے کسی مقام پر ایک انسان سے وعدہ فرمایا، پس وہ آپ کے پاس واپس نہ آیا تو آپ وہیں ٹھہر رہے یہاں تک کہ سال گزر گیا۔ (مرقات)۔ 2 قولہ: فلا اثم عليه (تو اس پر کوئی گناہ نہیں) یعنی اپنے وعدہ کے مطابق آکر اُس (دوسرے) کے نہ آنے کی صورت میں باجماعت نماز میں حاضری کیلئے چلے جانے والے پر (کوئی گناہ نہیں)۔ کیونکہ یہ تو ضروریات دین سے ہے۔ اور ظاہر ہے اسی طرح کا حکم ہے کہ جب کوئی جسمانی ضرورتیں جیسے کھانا، پینا اور قضائے حاجت وغیرہ کے لئے جائے۔ (مرقات)۔ 3 قولہ: فلا اثم عليه (تو اس پر کوئی گناہ نہیں) امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: علماء کا اس پر اجماع ہے کہ جو شخص کسی سے کسی ایسی چیز کا وعدہ کرے جو ممنوع نہیں ہے تو اس کو اپنا وعدہ پورا کرنا چاہئے۔ آیا یہ حکم واجب ہے یا مستحب؟ اس میں اختلاف ہے۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ، امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور جمہور کا مذہب یہ ہے کہ وہ مستحب ہے۔ اگر وہ اس کو چھوڑ دے تو وہ ایک ناپسند چیز ہے وہ سخت مکروہ چیز کا ارتکاب کیا اور گنہگار نہ ہوگا یعنی وعدہ خلافی کرنے کی حیثیت سے۔ اور اگر اس سے اس کا مقصد تکلیف دینا ہو تو گناہگار ہوگا۔ پھر جب اس کے ساتھ وعدہ میں پختگی سمجھ میں آرہی ہے تو وعدہ پورہ کرنا لازم ہے، مگر یہ کہ جب وہ دشوار ہو۔ اور اگر وہ وعدہ کرتے وقت ہی اس کو پورا نہ کرنے کا ارادہ کئے ہوئے ہو تو وہی منافقت ہے۔ (مرقات)