Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Etiquette

Hadith 4679

بَابُ حِفْظِ اللِّسَانِ وَالْغِيبَةِ وَالشَّتْمِ ختم ہوا

In this book

Current reading

Etiquette

بَابُ حِفْظِ اللِّسَانِ وَالْغِيبَةِ وَالشَّتْمِ ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 4679Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6266Noor 6267Noor 6268
سیدنا ابو سعید خدری اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ان دونوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے: غیبت زنا سے زیادہ سخت ہے، انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! غیبت زنا سے زیادہ سخت کیسے ہے؟ تو آپ نے فرمایا: حقیقت یہ ہے کہ آدمی زنا کرتا ہے تو توبہ کر لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرتا ہے۔ اور ایک روایت میں ہے وہ توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے اور بیشک غیبت کرنے والے کی مغفرت نہیں ہوتی یہاں تک کہ اس کو وہ شخص معاف کرے جس کی غیبت کی گئی۔ اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا: زنا کرنے والا توبہ کر سکتا ہے اور غیبت کرنے والے کی توبہ نہیں ہوتی۔ (بیہقی شعب الایمان)۔

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu’ab Al-Iman]