اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6820
سیدنا بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک حدیث میں نبی اکرم ﷺ سے
روایت کرتے ہیں کہ چھوٹی آنکھوں والی ایک قوم تم سے جنگ کریگی، یعنی تُرک، حضور ﷺ نے
فرمایا: تم اُنہیں تین مرتبہ بھگاؤ گے یہاں تک کہ تم اُنہیں جزیرہ العرب میں پہنچا دو گے، اب رہا
پہلی مرتبہ ہانکنے کے وقت تو اُن میں سے جو بھاگ جائیگا وہ نجات پائیگا اب رہا دوسری مرتبہ ہانکنے
کے وقت تو بعض بچ نکلیں گے اور بعض ہلاک ہو جائینگے اور تیسری مرتبہ ہانکنے کے وقت تو وہ جڑ
پیڑ سے ختم ہو جائیں گے۔ یا حضور ﷺ نے جیسے ارشاد فرمایا۔ (ابوداؤد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4305 (unverified) 85% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
صاحب ”عونُ المعبود“ نے کہا ہے کہ ابوداؤد کی یہ حدیث اور مسند احمد کی حدیث دونوں بظاہر ایک دوسرے کے مخالف ہیں، کیونکہ مسند احمد کی روایت یہ بتا رہی ہے کہ تُرک ہی مسلمانوں کو تین مرتبہ ہانکیں گے یہاں تک کہ اُنہیں جزیرہ العرب میں پہنچا ئینگے اور قرطبی نے مسند احمد کی حدیث کی نقل کر کے کہا: اُسکی اسناد صحیح ہے، پھر صاحب ”عون المعبود“ کہتے ہیں کہ میرے نزدیک مسند احمد کی روایت ہی درست ہے۔ اب رہا ابوداؤد کی روایت تو ظاہر ہے کہ اُنہیں بعض راویوں سے وہم ہوگیا ہے، پھر اُنہوں نے چند وجوہ سے مسند احمد کی روایت کو تائید دی اُن میں سے ایک وجہ یہ ہے کہ تاتاریوں کا فتنہ مسند احمد کی تفصیلی حدیث کے مطابق پیش آیا ہے۔ پس اللہ آپ کو بہترین بدلہ عطا فرمائے۔