ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم حالت جنابت میں کھانے یا پینے کا ارادہ فرماتے تو آپ دونوں ہاتھوں کو پہونچوں تک
دھولیا کرتے اور کلی فرماتے پھر پیتے یا کھاتے۔(اس کی روایت عبدالرزاق اور سعید بن منصور نے کی
ہے۔)
حضرات احناف نے کہا ہے کہ ان احادیث سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ جنبی کے لئے اس امر
میں کوئی مضائقہ نہیں کہ وہ حالت جنابت میں بغیر وضوء کے کھائے اور پئے یا سو جائے، البتہ جنبی کے
لئے مستحب ہے کہ وہ وضوء کرے، جس نے وضوء کرلیا تو اچھا کیا اور جس نے وضوء نہیں کیا تو کوئی حرج
نہیں۔
Commentary and footnotes (1)
Note 1
حضرات احناف نے کہا ہے کہ ان احادیث سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ جنبی کے لئے اس امر میں کوئی مضائقہ نہیں کہ وہ حالت جنابت میں بغیر وضوء کے کھائے اور پئے یا سو جائے، البتہ جنبی کے لئے مستحب ہے کہ وہ وضوء کرے، جس نے وضوء کرلیا تو اچھا کیا اور جس نے وضوء نہیں کیا تو کوئی حرج نہیں۔