اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7664
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فتح مکہ کے موقعہ پر بی بی فاطمہ کو بلایا(4) اور ان سے سرگوشی فرمائی تو وہ روئیں پھر ان سے آپ نے
گفتگو کی تو وہ ہنسیں اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو میں ان کے رونے اور ہنسنے کے
بارے میں پوچھی تو وہ فرمائیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتایا آپ کا وصال ہو جائیگا تو میں روئی پھر
آپ نے مجھے بتایا کہ میں بی بی مریم بنت عمران کے سوا جنتی عورتوں کی سردار ہوں، تو میں ہنسی۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3873 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (4)
Note 1
(1) The statement “in the year of the conquest”: It appears that this is a mistake, as it is not established among the biographers that this incident occurred in the year of the conquest. Rather, it was during the Farewell Pilgrimage or during his illness leading to his departure. (As stated in Al-Mirqat)
Note 1
(۱) قوله: عام الفتح: الظاهر أن هذا وهم؛ إذ لم يثبت عند أرباب السير وقوع هذه القضية عام الفتح، بل كان هذا في عام حجة الوداع أو حال مرض موته عليه. كذا في «المرقاة».
Note 1
اور صاحب مرقات نے فرمایا: اس حدیث شریف میں چونکہ بی بی مریم کا ذکر کیا گیا ہے اس لئے اس باب سے اس کی مناسبت ہے اور بی بی مریم جنت میں ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ ہوں گی۔
Note 2
(4) قوله: عام الفتح. ظاہر بات یہ ہے اس میں وہم ہو گیا کیونکہ ارباب سیر کے پاس اس واقعہ کا عام الفتح میں ہونا ثابت نہیں ہے بلکہ یہ حجۃ الوداع کے سال کا ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض الوصال کے زمانہ کا ہے۔ (مرقات)