Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 595

(یہ باب ہے نجاستوں کے پاک کرنے کے بیان میں)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

(یہ باب ہے نجاستوں کے پاک کرنے کے بیان میں)

Zujajat al-Masabih 595Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 670
سماک بن حرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ام فضل رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے خواب میں دیکھا کہ آپ کے جسم کا ایک ٹکڑا میرے گھر میں ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے لڑکا پیدا ہوگا اور تم اس بچے کو اپنے قثم نامی بچے کے ساتھ دودھ پلاؤ گی، چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے حسین رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے تو میں ان کو لے لی۔ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو پیار کر رہے تھے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے آپ پر پیشاب کر دیا تو میں نے ان کو چٹکی توڑی تو صاحبزادے نے رو دیا، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ تم نے میرے بچے کی وجہ سے تکلیف دی، پھر آپ نے پانی منگوایا اور اس پر خوب بہا دیا۔ (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے اور طحاوی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 523 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 523

Confidence and text similarity are not editorial verification.