اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 681
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے چند قریش کے لوگ اپنی ایک مری ہوئی بکری کو جو گدھے کی طرح
پھول گئی تھی کھینچتے ہوئے لے جارہے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ کاش
تم اس کے چمڑے کو لے لیتے، ان لوگوں نے جواب دیا کہ وہ مردار ہے تو رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو پانی اور کیکر پاک کردیتے ہیں (اور یہ بھی دباغت کی ایک قسم
ہے)۔ (اس کی روایت امام احمد ابوداؤد اور طحاوی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4126 (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.