Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 763

Chapter on Prayer Times

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Prayer Times

Zujajat al-Masabih 763Volume 1

English

Narrated by Ibn Umar (may Allah be pleased with him), he reported that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Your lifespan is similar to the lifespans of those who came before you, from the time of the 'Asr prayer until sunset. Your situation is like that of the Jews and Christians. It is like a man who employed workers and said: 'Who will work for me until midday for one qirat?' The Jews worked until midday for one qirat. Then he said: 'Who will work for me from midday until the 'Asr prayer for one qirat?' The Christians worked from midday until the 'Asr prayer for one qirat. Then he said: 'Who will work for me from the 'Asr prayer until sunset for two qirats?' You are those who work from the 'Asr prayer until sunset for two qirats, two qirats. You will have double the reward.' The Jews and Christians became angry and said: 'We worked more, but we received less.' Allah, the Exalted, said: 'Did I wrong you in any way?' They said: 'No.' Allah, the Exalted, said: 'This is My grace. I give it to whom I will.'" [Narrated by al-Bukhari] This hadith supports the view of our scholar Imam Abu Hanifah: "The beginning of 'Asr is when the shadow of everything becomes equal to its size," as it is inconceivable that the Christians worked more than this Ummah except by considering this time period.

العربية

Typed, pending editorial approval
٧٦٣ - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ قَالَ: «إِنَّمَا أَجَلُكُمْ فِي أَجَلِ مَنْ خَلَا مِنَ الْأُمَمِ مَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ، وَإِنَّمَا مَثَلُكُمْ وَمَثَلُ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى كَرَجُلٍ اسْتَعَمَلَ عُمَّالًا فَقَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِبْرَاطٍ قِيرَاطٍ ؟ فَعَمِلْتِ الْيَهُودُ إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيْرَاطٍ. ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ إِلَى صَلَاةِ الْعَصْرِ عَلَى قِيْرَاطٍ قِيرَاطٍ ؟ فَعَمِلْتِ النَّصَارَى مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ إِلَى صَلَاةِ الْعَصْرِ عَلَى قِيْرَاطٍ قِيْرَاطٍ. ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ؟ أَلَا فَأَنْتُمُ الَّذِينَ يَعْمَلُوْنَ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ. أَلَا لَكُمُ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ. فَغَضِبَتِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى، فَقَالُوا: نَحْنُ أَكْثَرُ عَمَلًا وَأَقَلُّ عَطَاءً؟ قَالَ اللهُ تَعَالَى: فَهَلْ ظَلَمْتُكُمْ مِنْ حَقَّكُمْ شَيْئًا ؟ قَالُوا: لَا. قَالَ اللهُ تَعَالَى: فَإِنَّهُ فَضْلِي أُعْطِيْهِ مَنْ شِئْتُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ. وَاسْتَدَلَّ بِهِ عُلَمَاؤُنَا تَقْوِيَةٌ لِقَوْلِ إِمَامِنَا أَبِي حَنِيفَةَ : إِنَّ أَوَّلَ الْعَصْرِ بِصَيْرُوْرَةِ ظِلَّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَيْهِ، إِذْ لَا يُتَصَّوَرُ أَنْ يَكُوْنَ النَّصَارَى أَكْثَرَ عَمَلًا مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ إِلَّا بِاعْتِبَارِ هَذِهِ الْمُدَّةِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 859
ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تمہاری چھوٹی عمریں تم سے پیشتر کے امتوں کی عمروں کے مقابلہ میں اتنی ہیں جتنا وقت عصر سے لے کر غروب آفتاب تک ہوا کرتا ہے اور تمہاری اور یہود و نصاریٰ کی مثال (اللہ تعالیٰ کے ساتھ) ایسی ہے کہ ایک شخص نے چند کام کرنے والوں کو کام میں اُجرت پر لگایا اور یہ کہا کہ کون میرا کام صبح سے دوپہر تک ایک ایک قیراط اُجرت پر کرے گا؟ تو یہود صبح سے دوپہر تک ایک ایک قیراط اُجرت پر کام انجام دیتے رہے، پھر اس شخص نے کہا دوپہر سے لے کر نماز عصر تک ایک ایک قیراط اُجرت پر کون میرا کام کرے گا؟ تو نصاریٰ دوپہر سے لے کر نماز عصر تک ایک ایک قیراط کی اُجرت پر کام کرتے رہے، پھر اس شخص نے کہا کہ کون میرا کام نماز عصر سے لے کر آفتاب کے ڈوبنے تک دو دو قیراط کی اُجرت پر انجام دے گا؟ (حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) خوب سن لو کہ تم ہی وہ لوگ ہو جو نماز عصر سے غروب آفتاب تک عمل کرتے ہیں، پھر سن لو کہ تم ہی دوہرے اجر کے مستحق ہو، یہود و نصاریٰ اس پر ناراض ہوگئے اور کہنے لگے کہ ہم تو زیادہ عمل کریں اور اُجرت کم پائیں؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے تمہارے حق کے ادا کرنے میں تم پر کچھ ظلم کیا ہے؟ یہود و نصاریٰ نے جواب دیا کہ نہیں! بس اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ یہ دوگنا اجر دینا میرا فضل ہے جس کو چاہوں دیدوں۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3459 (unverified) 92% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے ہمارے علماء نے ہمارے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے قول کی تائید میں استدلال کیا ہے کہ نماز عصر کا ابتدائی وقت اس وقت ہوتا ہے جب کہ ہر شئے کا سایہ (سایہ اصلی چھوڑ کر) اس شئے کے دو مثل ہوجائے کیونکہ اگر عصر کا وقت ایک مثل پر قرار دیا جائے تو ایک مثل سے غروب تک زیادہ مدت ہوتی ہے اور دوپہر سے ایک مثل تک تھوڑی مدت حالانکہ اس حدیث میں جو مثال دی گئی ہے اس میں نصاریٰ کی مدت جو دوپہر سے عصر تک ہے اس کو زیادہ بتایا گیا ہے اور عصر سے مغرب تک کی مدت کو جو اس امت کی مدت ہے کم بتایا گیا ہے اس طرح 7 اس سے ثابت ہوا کہ عصر کا وقت دو مثل کے بعد شروع ہوتا ہے اور یہی امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔12