اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1003
عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، اور وہ بنی النجار کی ایک خاتون سے
روایت کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں کہ میرا گھر مسجد کے اطراف کے گھروں میں سب سے زیادہ بلند تھا
بلال رضی اللہ عنہ اس گھر پر چڑھ کر فجر کی اذان دیا کرتے تھے اور وہ آخری شب میں آ جاتے اور گھر کی
چھت پر بیٹھ کر صبح صادق کے طلوع ہونے کو دیکھتے رہتے اور جب صبح صادق کو دیکھتے تو انگڑائی لیتے
(اے اللہ میں تیری حمد بیان کرتا ہوں اور قریش کیلئے تیری مدد مانگتا ہوں کہ وہ تیرے دین کو قائم
کریں) وہ کہتی ہیں کہ پھر وہ اذان دیتے، وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ خدا کی قسم مجھے یاد نہیں پڑتا کہ بلال رضی
اللہ عنہ نے کسی ایک شب میں بھی یہ دعا نہ پڑھی ہو۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 519 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
(اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے، اور ابوداؤد نے کہا ہے کہ اس حدیث سے منارہ پر اذان دینے کا ثبوت ملتا ہے۔(اور اس حدیث کی اسناد حسن ہے۔)