Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Heart-Softening Narrations · Chapter 1

Opening narrations

68 narrations · In source reading order

Hadith 5005

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6614
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سنو! یقیناً دنیا ملعون ہے جو اس میں ہے وہ بھی ملعون ہے سوائے اللہ تعالیٰ کے ذکر اور اس چیز کے جو اس کے قرب و محبت کا باعث ہو اور عالم یا متعلم کے۔ (ترمذی، ابن ماجہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2322 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 4112 (unverified) 99% confidence · Validation similarity: 0.729
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 5176 (unverified) 96% confidence

Mishkat (candidate) 5176

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 5006

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6615
سیدنا ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: کوئی بندہ دنیا میں زہد اختیار نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ اس کے قلب میں حکمت اگاتا ہے اور اس کی زبان پر حکمت کو جاری کر دیتا ہے اور اسے دنیا کے عیوب، اس کی بیماری اور دوا دکھا دیتا ہے اور اس کو دنیا سے سلامتی کے ساتھ دار السلام (جنت) کی طرف لے جاتا ہے۔ (بیہقی: شعب الایمان)

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu’ab al-Iman]

Hadith 5007

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6616
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ایک صاحب حاضر خدمت ہوئے اور عرض کئے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ایک ایسا عمل بتلائیے جب میں اس کو کروں تو اللہ تعالیٰ مجھ سے محبت کرے اور لوگ بھی مجھ سے محبت کریں؟ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا: دنیا میں زہد اختیار کرو اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور جو کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے اس سے بے رغبت ہو جاؤ لوگ تم سے محبت کریں گے۔ (ترمذی، ابن ماجہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 4102 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 5187 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 5187

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 5008

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6623
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: جب انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یمن کی طرف روانہ فرمائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو وصیت کرتے ہوئے ان کے ساتھ نکلے جبکہ حضرت معاذ سوار تھے اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی سواری کے ساتھ چل رہے تھے، جب (وصیت سے) فارغ ہوئے1 تو ارشاد فرمایا: اے معاذ قریب ہے کہ تم میرے اس سال کے بعد مجھ سے نہ مل سکو اور یقیناً تم میری مسجد اور میرے روضہ اقدس کے پاس سے گزرو گے تو حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فراق سے بے انتہاء رو پڑے، پھر آپ واپس ہوئے اور مدینہ شریف کی جانب چہرہ انور کئے اور ارشاد فرمائے: لوگوں میں سب سے زیادہ مجھ سے قریب متقی ہیں، جو بھی ہوں اور جہاں بھی ہوں۔ (احمد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Musnad Ahmad 22030 (unverified) 87% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

When he finished

(1) His statement: “When he finished”: This means after completing the advice. (As stated in Al-Mirqat.)

Note 1

قوله

(۱) قوله: فلما فرغ أي من الوصية. كذا في «المرقاة».

Hadith 5009

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6624
سیدنا ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: تم کسی سرخ و سیاہ سے بہتر نہیں ہو مگر یہ کہ تم ان پر تقویٰ اور پرہیزگاری میں بڑھ جاؤ۔ (احمد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 4904 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 4904

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 5010

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6625
سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص کی عبادت و ریاضت کا ذکر کیا گیا اور دوسرے شخص کی پرہیزگاری کا ذکر کیا گیا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: عبادت پرہیزگاری کی برابری نہیں کرسکتی۔ (ترمذی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2519 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 5011

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6626
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اہل صفہ میں سے ایک1 صاحب کا وصال ہوا اور انہوں نے ایک دینار چھوڑا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک داغ ہے، راوی نے کہا: پھر ایک دوسرے صاحب کا وصال ہوا اور انہوں نے دو دینار چھوڑے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ دو دو داغ ہیں۔ (بیہقی: شعب الایمان)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 5188 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 5188

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

A man from the people of the Suffah…

(1) His statement: “A man from the people of the Suffah…”: In An-Nihayah: They were the poor among the Migrants who had no home and resided in a shaded place in the Prophet’s mosque. At-Tayyibi said: Describing the man with this attribute implies that the ruling that follows is due to his association with the poor who renounced the world. Possessing a dinar or two while claiming poverty warrants punishment, as it contradicts their state. Many companions, like Uthman ibn Affan, Abdul-Rahman ibn Awf, and Talhah ibn Ubaydullah (may Allah be pleased with them), possessed wealth and managed it without blame, as renunciation is preferable but not obligatory. Permissible sufficiency and contentment are allowed without criticism, but everything has its limit. The clarification is that since they were among the poor who people gave charity to due to their extreme need, they were like beggars, whether explicitly or implicitly. Begging is unlawful for one who has a day’s provision, so their begging with a dinar was forbidden. (As stated in Al-Mirqat.)

Note 1

قوله

(۱) قوله: أن رجلا من أهل الصفة إلخ : في النهاية: هم فقراء المهاجرين، ومن لم يكن له منزل يسكنه، وكانوا يأوون إلى موضع مُظَلَّل في مسجد المدينة يسكنونه، قال الطيبي : وفي وصف الرجل بهذا النعت إشعار بأن الحكم الذي يليه معلل به يعني انتماءه إلى الفقراء الذين زهدوا في الدنيا مع وجود الدينارين أو الدينار دعوى كاذبة يستحق به العقاب، وإلا فقد كان كثير من الصحابة، كعثمان بن عفان وعبد الرحمن بن عوف وطلحة بن عبيد الله الله يقتنون الأموال، ويتصرفون فيها، وما عابهم أحد ممن أعرض عن الفتنة؛ لأن الأعراض اختيار للأفضل، وإلا دخل في الورع والزهد في الدنيا، والإقناع فيها مباح مرخص لا يذم صاحبه، ولكل شيء حد. وتوضيح المرام في هذا المقام: أنهما لما كانا مع الفقراء الذين كان الناس يتصدقون عليهم بناء على نهاية حاجتهم وغاية فاقتهم، فهم بمنزلة السائلين، إما قالا وإما حالا، ولا يحل لأحد يسأل، وعنده قوت يوم ، فوقع أي السؤال لكلهما مع وجود الدينار لهما حراما. كذا في «المرقاة».

Hadith 5012

Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6627
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اعمال2 آئیں گے تو نماز آئیگی اور عرض کریگی: اے میرے رب میں نماز ہوں، (اللہ تعالیٰ) فرمائے گا: تو خیر پر ہے، صدقہ حاضر ہوگا اور عرض کریگا: اے میرے رب! میں صدقہ ہوں، رب تبارک و تعالیٰ فرمائے گا تو خیر پر ہے روزہ حاضر ہوگا اور عرض کریگا اے میرے رب! میں روزہ ہوں، رب تبارک و تعالیٰ فرمائے گا، تو خیر پر ہے، پھر اسی طرح دیگر اعمال آئیں گے اللہ تعالیٰ ان سے فرمائے گا: یقیناً تم خیر پر ہو پھر اسلام آئے گا اور عرض کرے گا: اے میرے رب! تو سلام ہے اور میں اسلام ہوں اللہ تعالیٰ فرمائے گا یقیناً تو خیر پر ہے، آج میں تیری ہی وجہ سے مواخذہ کروں گا اور تیری ہی وجہ سے میں عطا کروں گا اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ارشاد فرمایا: ”وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ آیت:85)۔ جو شخص اسلام کے علاوہ اور کوئی دین تلاش کرے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور آخرت میں وہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا۔(احمد)۔
Commentary and footnotes (2)

Note 1

The deeds come forth…

(1) His statement: “The deeds come forth…”: The meaning is that individual deeds intercede for their doer, and Allah responds with kindness. When Islam, the foundation encompassing all deeds, comes, its intercession is accepted, as it begins with praise of Allah, which is among the etiquettes of effective intercession. The deeds come either in their true forms, as everything has a reality and form in that world—like a cloud for faith, milk for knowledge, or a ram for death—or are represented in beautiful forms, as said about their weighing, or it is a metaphor for their consideration attributed to their doer, achieving salvation through them. (As stated in Al-Lama’at.)

Note 1

قوله

(۱) قوله: تجيء الأعمال إلخ حاصل المراد من الحديث أن الأعمال فرادى تجيء شافعة لصاحبها، فيردها الله بلطف، حتى إذا جاء الإسلام الذي هو الأصل وجامع الأعمال كلها قبلت شفاعته، وقد جاء مبدئًا بالثناء على الله تعالى الذي هو من آداب الشفاعة المؤثرة في القبول، ثم يجيء الأعمال إما بحقائقها وصورها التي لها في ذلك العالم؛ فإن لكل شيء حقيقة وصورة، كالظلة للإيمان، واللبن للعلم، والكبش للموت، أو يجعلها في صور حسنة، كما قيل في وزنها، أو هو كناية عن اعتبارها وملاحظتها منسوبة إلى عاملها، وحصول النجاة لهم بها. كذا في اللمعات».