Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں) · Chapter 3

(یہ باب ان چیزوں کے بیان میں ہے جن سے وضوء کرنا واجب ہوتا ہے)

52 narrations · In source reading order

Hadith 314

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 345
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدے کی حالت میں سوتے دیکھا یہاں تک کہ آپ زور سے سانس لے رہے تھے پھر نماز ادا فرما رہے تھے میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ سو گئے تھے؟ ارشاد ہوا کہ وضو اس شخص پر واجب ہے جو کروٹ سو جائے اس لئے کہ جب وہ کروٹ سو جاتا ہے تو اس کے جوڑ بند ڈھیلے پڑ جاتے ہیں (جس سے ہوا نکلنے کا شبہ ہو جاتا ہے اور ایسی صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے)۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 77 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 202 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 315

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 346
عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ اپنے والد اور ان کے والد ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس شخص پر وضوء واجب نہیں جو کھڑے رہ کر یا بیٹھ کر سوجائے یہاں تک کہ وہ زمین پر پہلو رکھ کر نہ سوجائے۔ (تو ایسی صورت میں وضوء ٹوٹ جاتا ہے)۔ (اس کی روایت ابن عدی نے کی ہے۔)

Hadith 316

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 347
حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں مدینہ (منورہ) کی مسجد میں اونگھتے ہوئے بیٹھا تھا کہ ایک حضرت نے مجھے پیچھے سے گود میں لے لیا، میں پلٹ کر دیکھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے وضوء کرنا ضروری ہے؟ فرمایا: نہیں، جب تک تم اپنے پہلو کو زمین پر رکھ کر نہ سوجاؤ۔ (ابن عدی نے اس کی روایت کی ہے۔)

Hadith 317

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 348
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وضوء اس شخص پر واجب ہے جو لیٹے ہوئے سوجائے، کیونکہ جب وہ لیٹ کر سوجاتا ہے تو اس کی جوڑیں ڈھیلی ہوجاتی ہیں۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 77 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 202 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 318

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 349
طلق بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ آدمی وضوء کرلینے کے بعد اپنی شرمگاہ کو ہاتھ لگادے تو (کیا وضوء ٹوٹ جاتا ہے؟) اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وہ بھی آدمی کے جسم کا ایک حصہ ہے (یعنی اس کو ہاتھ لگ جانے سے وضوء نہیں ٹوٹتا، جیسے اور عضو کو ہاتھ لگ جانے سے وضوء نہیں جاتا) (اس کی روایت ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں اور امام محمد نے اپنی موطا میں کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 182 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 85 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 165 (unverified) 88% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 319 (unverified) 80% confidence

Mishkat (candidate) 319

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

اور ترمذی نے صراحت کی ہے کہ طلق رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث ان تمام حدیثوں میں جو اس مسئلہ کے متعلق سے بیان کی گئی ہیں، ان سب میں زیادہ صحیح ہے۔ اور طحاوی کی روایت بھی اسی طرح ہے اور طحاوی رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا ہے کہ اس حدیث کی سند نہایت مستقیم ہے، جس کے اسناد اور متن دونوں میں کسی قسم کا اضطراب نہیں ہے۔ امام طحاوی رحمہ اللہ نے ابن مدینی رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ طلق رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث جس کی سند میں ملازم بن عمرو ہیں، بسرۃ بنت صفوان رضی اللہ عنہا کی حدیث (جس میں شرمگاہ کو ہاتھ لگ جانے سے وضو کا ٹوٹنا ثابت ہوتا ہے) سے زیادہ قوی ہے۔ امام محی السنۃ وغیرہ کا یہ قول ہے کہ بُسرہ کی حدیث منسوخ ہے اور انہوں نے منسوخ ہونے کی یہ وجہ بتلائی ہے کہ طلق رضی اللہ عنہ ہجرت کے پہلے سال آئے ہیں اور حدیث بُسرہ کے راوی ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں، جنہوں نے بعد میں اسلام قبول کیا ہے اس وجہ سے طلق رضی اللہ عنہ کی حدیث جو اسلام لانے میں پہلے ہیں، ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے جو اسلام لانے میں بعد ہیں منسوخ قرار پاتی ہے اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ناسخ ہوتی ہے۔ امام ابن ہمام رحمۃ اللہ علیہ نے اس کا جواب یوں دیا ہے کہ طلق رضی اللہ عنہ کی حدیث جس میں شرمگاہ کو ہاتھ لگ جانے سے وضو کا باقی رہنا ثابت ہوتا ہے، اس وقت منسوخ قرار پاتی جبکہ طلق رضی اللہ عنہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے سے قبل وفات پاتے یا اس بات کا ثبوت مل جاتا کہ وہ اپنے وطن واپس گئے جس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کا موقع ان کو پھر حاصل نہ ہوسکا اور طلق رضی اللہ عنہ کا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے اسلام سے قبل وفات پا جانا یا وطن واپس ہو کر پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کو نہ پانا، ان دونوں باتوں کو طلق رضی اللہ عنہ کی حدیث کو منسوخ ماننے والے ثابت نہیں کر سکتے اور یہ کس طرح ثابت کر سکتے ہیں کہ خود انہوں نے طلق رضی اللہ عنہ سے ایک ضعیف حدیث ”مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ“ (جس نے اپنی شرمگاہ کو چھو لیا تو وہ وضو کرلے) کی روایت کی ہے اور یہ قول بھی ان ہی کا ہے کہ طلق رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث ناسخ و منسوخ کو سنا ہے تو ظاہر ہے کہ طلق رضی اللہ عنہ کا وفات پانا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کا نہ ملنا ہرگز ثابت نہیں ہوسکتا۔ علاوہ بریں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ضعیف ہے اس لئے کہ ان کی سند میں یزید بن عبدالملک ہیں جو ضعیف ہیں اور طلق رضی اللہ عنہ کی حدیث اس دلیل کی وجہ سے مرجح ہے جس کو ابن مدینی رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ سے صدر میں نقل کیا گیا ہے اور طلق رضی اللہ عنہ کی حدیث اس وجہ سے بھی مرجح ہے کہ طلق رضی اللہ عنہ مرد ہیں اور بُسرہ رضی اللہ عنہا عورت ہیں، اور مردوں کی حدیث قوی تر ہوتی ہے کہ وہ زیادہ حافظ اور ضابط ہوتے ہیں، اسی وجہ سے دو عورتوں کی شہادت ایک مرد کی شہادت کے مساوی قرار دی گئی ہے، نیز ناقض وضو کا حکم خاص و عام سے متعلق ہے بُسرہ رضی اللہ عنہا پر وضو ٹوٹنے کا حکم تو ظاہر ہو جائے اور ان حضرات سے پوشیدہ رہے جن کا ذکر ذیل میں آتا ہے۔ چنانچہ حضرت علی، عمار بن یاسر، عبداللہ بن مسعود، ابن عباس، حذیفہ بن یمان، عمران بن حصین، ابوالدرداء اور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہم کے نزدیک شرمگاہ کے چھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا، لہٰذا ان حضرات سے اس مسئلہ کا حکم باوجود یہ کہ اس کی ان کو زیادہ ضرورت ہے پوشیدہ نہیں رہ سکتا اور صرف بُسرہ رضی اللہ عنہا پر ظاہر ہونا کہ جس حکم کی ان کو ضرورت نہیں قیاس کے خلاف ہے، پس حدیث بُسرہ رضی اللہ عنہا میں کئی وجوہ سے انقطاع باطن ہے، یہ تمام تفصیل محلی میں مذکور ہے۔

Hadith 319

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 350
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ نماز میں ہوں اور آپ کا ہاتھ شرمگاہ کو لگ جائے تو (کیا وضوء ٹوٹ جائے گا)؟ تو آپ نے جواب دیا کہ مجھے کوئی پروا نہیں کہ میرا ہاتھ شرمگاہ کو لگ جائے یا ناک کو (یعنی وضوء کے نہ توڑنے میں دونوں مساوی ہیں)۔ (اس کی روایت امام محمد اور طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 320

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 351
براء بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے شرمگاہ کے چھونے کی نسبت دریافت کیا تو آپ نے فرمایا (وضوء کے نہ ٹوٹنے میں) شرمگاہ کو ہاتھ لگانا ایسا ہے جیسا کہ اپنے سر کو ہاتھ لگ جائے۔ (اس کی روایت امام محمد طحاوی اور ابن ابی شیبہ نے کی ہے۔)

Hadith 321

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 352
قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا اور کہا: میں نے نماز کی حالت میں اپنی شرمگاہ کو ہاتھ لگایا تو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ (اگر شرمگاہ کو ہاتھ لگ جانے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے) تو تم نے اسے کیوں نہ کاٹ دیا، پھر فرمایا: تیری شرمگاہ تیرے جسم کے اور دیگر عضو کے مانند ہے۔ (اس کی روایت امام محمد نے کی ہے۔)

Hadith 322

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 353
قیس بن ابی حازم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص سعد ابن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ آیا میرے لئے بحالت نماز شرمگاہ کو ہاتھ لگانا جائز ہے؟ تو آپ نے فرمایا کہ اگر تم اس کو اپنے جسم کا ایک نجس ٹکڑا سمجھتے ہو تو کاٹ ڈالو، تمہارا یہ خیال صحیح نہیں کہ بحالت نماز اس کو ہاتھ لگ جانے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے۔ (اس کی روایت امام محمد
Commentary and footnotes (1)

Note 1

اور طحاوی نے کی ہے اور طبرانی کی کبیر میں اسی طرح روایت ہے اور مجمع الزوائد میں کہا ہے کہ اس کے تمام رجال (یعنی راوی) قابل بھروسہ ہیں۔)

Hadith 323

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 354
عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بعض بیویوں کا بوسہ لیتے اور پھر نماز ادا فرماتے اور وضوء نہیں کرتے تھے۔ (اس کی روایت ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 179 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 86 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 502 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 170 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

صاحب مشکوٰۃ نے کہا کہ ترمذی کا یہ قول ہے کہ ہمارے اصحاب کے نزدیک عروہ رضی اللہ عنہ کا ، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے حدیث کی روایت کرنا صحیح نہیں ہے۔ علامہ طیبی نے اس کا جواب دیا ہے کہ عروہ رضی اللہ عنہ کا عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نہ کرنا کس طرح صحیح نہیں ہے، کیونکہ بخاری اور مسلم میں عروہ رضی اللہ عنہ کا عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع کثرت کے ساتھ ثابت ہے، اس لئے عروہ رضی اللہ عنہ، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے شاگرد تھے۔ صاحب مشکوٰۃ نے یہ بھی کہا ہے کہ ابراہیم تیمی کی سند عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے درست نہیں، اور ابوداؤد نے بھی اسی کی تائید میں کہا ہے کہ یہ حدیث مرسل ہے اور ابراہیم تیمی نے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نہیں سنا اس کا جواب یہ ہے کہ اس سے کوئی حرج نہیں واقع ہوتا کیونکہ مرسل نہ صرف ہمارے پاس بلکہ جمہور کے پاس حجت ہے، اور بزار نے اپنی سند میں اسناد حسن کے ساتھ اسی طرح روایت کی ہے۔

Hadith 324

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 355
عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں: میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سوتی رہتی تھی اور میرے دونوں پیر آپ کے سامنے قبلہ کی طرف رہتے، جب آپ سجدہ فرماتے تو مجھے ہاتھ سے ٹھونسا دیتے اور میں اپنے پیر سمیٹ لیتی اور جب آپ کھڑے ہو جاتے تو میں اپنے پیر دراز کر دیتی۔ آپ فرماتی ہیں کہ اُن دنوں گھروں میں چراغ نہ تھے۔ (اس کی روایت امام محی السنۃ نے کی ہے اور بخاری اور مسلم نے بھی اسی طرح روایت کی ہے اور زیلعی نے کہا ہے کہ نسائی کے اسناد شروط صحیح کے مطابق ہیں۔)

Hadith 325

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 356
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں: میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں سو رہی تھی کہ رات میں آپ کو موجود نہ پائی، میں نے ہاتھ سے ٹٹولا تو میرا ہاتھ آپ کے قدموں پر پڑا، آپ سجدے میں تھے اور یہ فرما رہے تھے: ”أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَ (میں آپ کی رضامندی کی پناہ میں آتا ہوں آپ کی ناراضی سے، اور آپ کی معافی کی پناہ میں آتا ہوں آپ کے عذاب سے، اور میں آپ کی رحمت کی پناہ میں آتا ہوں آپ کے غضب سے، میں آپ کی پوری تعریف نہیں کر سکتا ہوں جس طرح کہ خود آپ نے اپنی تعریف کی ہے)۔ (اس کی روایت محی السنۃ نے کی ہے اور مسلم کی روایت بھی اسی طرح ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 486 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 326

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 357
یحییٰ بن سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ، نماز کے لئے نکلے تو ان کی بیوی نے ان کا بوسہ لیا اور آپ نے نماز پڑھ لی اور وضو نہیں کیا۔ (عبدالرزاق نے اس کی روایت کی ہے۔)

Hadith 327

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 358
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ میں اس کی پروا نہیں کرتا کہ عورت کا بوسہ لوں یا کسی پھول کو سونگھ لوں وضو کے نہ ٹوٹنے میں دونوں برابر ہیں۔ (اس کی روایت عبدالرزاق نے کی ہے)۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ایسے ہی اور کئی حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ عورت کے مس کرنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔

Hadith 328

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 359Noor 360
علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، آپ نے فرمایا کہ لمس (جس کا ذکر قرآن میں آیا ہے اس سے مراد) جماع ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے بطور کنایہ جماع کے لئے لمس کا ذکر فرمایا ہے۔ (ابن ابی شیبہ اور ابن جریر نے اس کی روایت کی ہے۔) اور امام محی السنہ کی روایت مجاہد اور قتادہ سے اسی طرح کی ہے۔

Hadith 329

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 361
ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، آپ نے فرمایا کہ ﴿أَوْلَمَسْتُمُ النِّسَاءَ﴾ کی تفسیر میں (لمس کا جو ذکر ہے) اس سے جماع مراد ہے۔ (سورہ نساء، پ:5، ع:7، آیت نمبر:43)۔ (ابن ابی شیبہ اور ابن جریر نے اس کی روایت کی ہے۔)

Hadith 331

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 363
عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ نے روایت کی ہے، اور وہ تمیم داری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر بہنے والے خون سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اس لئے پھر وضو کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ (اس کی روایت دارقطنی نے کی ہے)۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

صاحب مشکوٰۃ نے دارقطنی سے دو اعتراضات نقل کئے ہیں، جن میں پہلا اعتراض یہ ہے کہ عمر بن عبدالعزیز نے تمیم داری رضی اللہ سے نہ تو سنا ہے اور نہ ان کو دیکھا ہے۔ شیخ ابن ہمام نے اس کا جواب یہ دیا ہے کہ اس سے کوئی حرج واقع نہیں ہوتا کیونکہ حارث اور جمہور کے نزدیک حدیث مرسل حجت ہے۔ دارقطنی کا دوسرا اعتراض یہ ہے کہ اس حدیث کی سند میں یزید بن خالد اور یزید بن محمد مجہول ہیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ حدیث متعدد طرق سے مروی ہے، جن میں بعض کو بعض سے تقویت پہنچتی ہے اور اس طرح سے یہ حدیث مرتبہ حسن تک پہنچ جاتی ہے، علاوہ ازیں ابن عدی نے کامل میں زید رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی حدیث مرفوعاً روایت کی ہے۔ شیخ دہلوی نے فتح المنان میں صراحت کیا ہے کہ یزید بن خالد اور یزید بن محمد کی نسبت اختلاف ہے، لیکن بعض علماء نے ان میں سے ایک کی توثیق کی ہے، چنانچہ ذہبی کی کاشف میں اسی طرح مذکور ہے، اور مجہول سے مراد مجہول العین ہے کہ جس سے صرف ایک شخص روایت کرے اور وہ قابل بھروسہ نہ ہو اور جس شخص سے دو یا دو سے زائد راوی روایت کریں وہ مجہول نہیں، اور چونکہ دونوں راویوں یزید بن خالد اور یزید بن محمد سے کئی حضرات نے روایت کی ہے اس وجہ سے یہ مجہول نہیں ہوسکتے۔12

Hadith 332

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 364
حسین معلم رضی اللہ عنہ جن کی سند معدان بن ابی طلحہ رضی اللہ عنہ تک پہنچتی ہے وہ ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قے فرمائی اور وضوء کیا۔ معدان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے دمشق کی مسجد میں ثوبان رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی تو ابو درداء رضی اللہ عنہ کی روایت کا ذکر ان کے سامنے کیا تو ثوبان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ابو درداء رضی اللہ عنہ نے سچ کہا، میں ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر وضوء کا پانی ڈال رہا تھا۔ (ابو داؤد، ترمذی اور نسائی نے اس کی روایت کی ہے اور ترمذی نے صراحت کی ہے کہ اس باب میں جتنی حدیثیں آئی ہیں ان سب
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 87 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 238 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

میں یہ حدیث زیادہ صحیح ہے، اور حاکم نے کہا ہے کہ یہ حدیث بخاری اور مسلم کی شرط کے مطابق ہے۔)

Hadith 333

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 365Noor 366
ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص نماز میں قہقہہ لگا کر ہنسے وہ نماز اور وضوء دونوں کا اعادہ کرے۔ (اس کی روایت ابن عدی نے کامل میں کی ہے۔) اور دارقطنی کی ایک روایت میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا: جب نماز میں کوئی قہقہہ لگائے تو نماز اور وضوء دونوں کا اعادہ کرے۔

Hadith 334

Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 367
معبد بن ابی معبد الخزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا رہے تھے کہ ایک نابینا نماز پڑھنے کے لئے آئے اور ایک گڑھے میں گر گئے، قوم کو ہنسی آگئی اور قہقہہ لگائے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: تم میں سے جس نے قہقہہ لگایا ہے وہ وضوء اور نماز ہر دو کا اعادہ کرے۔
Commentary and footnotes (3)

Note 1

Narrated by...

(1) The statement "Narrated by..." indicates that this hadith is found in the Musnad of Imam Abu Hanifa, and it is both a musnad and mursal hadith. The narrators of the book "Al-Athar" are trustworthy and well-known. Ma'bad, in this case, is a companion of the Prophet ﷺ, as stated in "Ihya’ al-Sunan". The hadith narrated by Al-Daraqutni, Al-Tabarani, Abdul Razzaq, Ibn Abi Shaybah, Ibn Adi, and Abu Dawood in their respective books mentions a man who asks the Prophet ﷺ about a situation in which a man has an interaction with a woman without physical intimacy but with improper touching. The Prophet ﷺ responded by ordering him to perform wudu and pray, and then the verse (11:114) was revealed: "Establish prayer at the two ends of the day and during the night. Verily, good deeds wipe out evil deeds. That is a reminder for those who remember." The man asked if this ruling applied only to him or to all believers, and the Prophet ﷺ confirmed that it applied to all Muslims. This narration indicates that inappropriate physical contact (such as an improper touch) invalidates wudu, as mentioned by the scholar in "Al-Bada'i."

Note 1

قوله

(۱) قوله: رواه: فهذا الحديث في مسند الإمام مسند ومرسل، ورجال كتاب الآثار» ثقات مشهورون. ومعبد هذا صحابي، قاله في إحياء السنن». وَرَوَى الدَّارَقُطْنِي وَالطَّبَرَانِي وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ عَدِيٌّ وَأَبُوْ دَاوُدَ فِي مَرَاسِيْلِهِ نَحْوَهُ. وَرِجَالُ رِوَايَةِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ رِجَالُ الصَّحِيحَيْنِ، كَذَا فِي نَصْبِ الرَّايَةِ».

Note 1

(اس کی ہمارے امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی مسند میں روایت کی ہے، اور اس کی روایت دارقطنی، طبرانی، عبدالرزاق، ابن ابی شیبہ اور ابن عدی نے کی ہے اور ابوداؤد نے بھی اپنے مراسیل میں اسی طرح کی روایت کی ہے اور عبدالرزاق کی روایت کے رجال بخاری اور مسلم کے رجال ہیں۔ نصب الرایہ میں یہی مذکور ہے)۔ ف: یہ حدیث مسند امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ میں مسند اور مرسل ہر دو طرح سے مروی ہے۔ اور کتاب الآثار میں بھی یہ حدیث موجود ہے اور کتاب الآثار کے رجال سب کے سب ثقہ اور مشہور ہیں، اور معبد رضی اللہ عنہ صحابی ہیں۔ (احیاء السنن میں اسی طرح مذکور ہے۔)