Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

Hadith 2729

(یہ باب اللہ تعالیٰ کے ذکر اور اس سے تقرب حاصل کرنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

(یہ باب اللہ تعالیٰ کے ذکر اور اس سے تقرب حاصل کرنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 2729Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3220
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ: اللہ کی یاد کے بغیر کثرت سے کلام نہ کیا کرو۔ اس لئے کہ بغیر ذکر الٰہی کے کثرت کلام دل کی سختی کا سبب ہوجاتا ہے۔ اور سخت دل والے لوگ اللہ (کی رحمت اور نظر عنایت) سے دور ہوجاتے ہیں۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2411 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: صاحب مرقات نے لکھا ہے کہ دل کی سختی کی علامت یہ ہے کہ انسان حق بات سننے سے اعراض کرے اور لوگوں سے میل جول زیادہ رکھے اور اس میں خوف خدا اور خشوع اور گریہ بھی نہ ہو اور آخرت کی یاد سے غافل ہوجائے۔ اور صاحب اشعۃ اللمعات نے لکھا ہے کہ جس شخص میں یہ باتیں پائی جائیں اس کا ذکر قبول نہیں ہوتا ہے۔12