اردو
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے جو آدمی شراب پئے تو اللہ تعالیٰ اس کی چالیس صبح (دن) کی نمازیں قبول نہیں کرے
گا اور اگر وہ توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ کو قبول کرے گا۔
اگر وہ پھر دوبارہ اس (شراب نوشی) کی طرف لوٹے گا تو اللہ تعالیٰ پھر چالیس صبح کی نمازیں
قبول نہیں کرے گا۔ پس اگر وہ توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ کو قبول کرتا ہے۔ پس وہ پھر اس کی
طرف لوٹے تو پھر چالیس صبح (چالیس دن) کی نمازیں قبول نہیں کرے گا۔ اور اگر وہ پھر توبہ کرے تو
پھر اس کی توبہ قبول کرتا ہے۔ اگر وہ چوتھی مرتبہ پھر اس (شراب نوشی) کی طرف لوٹے گا تو پھر چالیس
صبح (چالیس دن) کی نمازیں قبول نہیں کرے گا پھر وہ توبہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول نہیں
کرے گا اور اس کو نہر خبال (خون پیپ کی نہر) سے پلائے گا۔ (ترمذی)
اور نسائی، ابن ماجہ اور امام دارمی نے اس کو حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ
تعالیٰ عنہما سے روایت کیا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1862 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 3377 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.