Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Hudud

Hadith 3614

The Chapter on the Clarification of Wine and the Threat Against Its Drinker

In this book

Current reading

Hudud

The Chapter on the Clarification of Wine and the Threat Against Its Drinker

Zujajat al-Masabih 3614Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4939Noor 4940
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آدمی شراب پئے تو اللہ تعالیٰ اس کی چالیس صبح (دن) کی نمازیں قبول نہیں کرے گا اور اگر وہ توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ کو قبول کرے گا۔ اگر وہ پھر دوبارہ اس (شراب نوشی) کی طرف لوٹے گا تو اللہ تعالیٰ پھر چالیس صبح کی نمازیں قبول نہیں کرے گا۔ پس اگر وہ توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ کو قبول کرتا ہے۔ پس وہ پھر اس کی طرف لوٹے تو پھر چالیس صبح (چالیس دن) کی نمازیں قبول نہیں کرے گا۔ اور اگر وہ پھر توبہ کرے تو پھر اس کی توبہ قبول کرتا ہے۔ اگر وہ چوتھی مرتبہ پھر اس (شراب نوشی) کی طرف لوٹے گا تو پھر چالیس صبح (چالیس دن) کی نمازیں قبول نہیں کرے گا پھر وہ توبہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول نہیں کرے گا اور اس کو نہر خبال (خون پیپ کی نہر) سے پلائے گا۔ (ترمذی) اور نسائی، ابن ماجہ اور امام دارمی نے اس کو حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1862 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 3377 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.