Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1376

Chapter on Forgetfulness in Prayer (Sahw)

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Forgetfulness in Prayer (Sahw)

Zujajat al-Masabih 1376Volume 1

English

Ibn Umar (may Allah be pleased with him) said regarding someone who does not know whether he prayed three or four Rak'ahs: "He should repeat the prayer until he is certain." [Narrated by Ibn Abi Shaybah] In another narration from him: "As for me, if I do not know how many Rak'ahs I prayed, I repeat the prayer." A similar narration is reported from Ibn Jubayr, Ash-Sha'bi, and Shurayh.

العربية

Typed, pending editorial approval
١٣٧٦ - عَنِ ابْنِ عُمَرَ (رضي الله عنهما): أَنَّهُ قَالَ فِي الَّذِي لَا يَدْرِي صَلَّى ثَلَاثًا أَمْ أَرْبَعًا، قَالَ: يُعِيدُ حَتَّى يَحْفَظَ رَوَاهُ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ. وَفِي رِوَايَتِهِ عَنْهُ الله : أَنَّهُ قَالَ: أَمَّا أَنَا، فَإِذَا لَمْ أَدْرِ كَمْ صَلَّيْتُ فَإِنِّي أُعِيدُ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ عَنِ ابْنِ جُبَيْرٍ وَالشَّعْبِيِّ وَشُرَيْحٍ نَحْوُهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1570Noor 1571Noor 1572
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے ایسے شخص کے بارے میں فرمایا جس کو یہ یاد نہیں کہ اس نے تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار (اور یہ شک اس کو عمر بھر میں پہلی مرتبہ ہوا اور ایسے شک کی اس کو عادت نہیں) تو وہ (بات کر کے یا سلام پھیر کر) نماز توڑ دے اور پھر از سر نو نماز شروع سے پڑھے تاکہ اس کی نماز شک سے نہ ہو بلکہ یاد سے ہو۔ اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے ہی اپنی ایک اور روایت میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ہی اس طرح روایت کی ہے کہ ابن عمر نے فرمایا میرا بھی ایسا ہی واقعہ ہوا ہے کہ (جب عمر بھر میں پہلی بار مجھ کو نماز میں شک ہوا کہ) میں نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں، تو میں نے نماز توڑ کر از سر نو شروع سے نماز پڑھی ہے۔ (اس حدیث کا ترجمہ عمدۃ الرعایۃ سے ماخوذ ہے۔) اور ابن ابی شیبہ کی ایک اور روایت میں بھی ابن جبیر، شعبی اور شریح رضی اللہ عنہم سے اسی طرح روایت ہے کہ کسی کو عمر بھر میں پہلی بار نماز میں شک ہوا ہو، تو وہ نماز توڑ کر شروع سے نماز پڑھے۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

(اس حدیث کا ترجمہ ہدایہ، بنایہ، رد المحتار، موطاء، امام محمد، تعلیق ممجد، شرح وقایہ، عمدۃ الرعایۃ اور اعلاء السنن ان کتابوں کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔)