اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3048
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جس شخص کے دل میں کچھ بھی قرآن نہ ہو (یعنی اس کو کچھ بھی
قرآن یاد نہ ہو) تو اس کی مثال ویران گھر کی طرح ہے (اس لئے کہ دلوں کی آبادی اور باطن کی
زینت ایمان باللہ اور تلاوت قرآن ہے)۔
اس حدیث کی روایت ترمذی اور دارمی نے کی ہے اور ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2913 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 2135 (unverified) 92% confidence
Mishkat (candidate) 2135
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اشعۃ اللمعات میں لکھا ہے کہ اس حدیث شریف میں مذکور ہے ”جس کے دل میں کچھ بھی قرآن نہ“، ہو تو اس سے مراد قرآن کا صرف وہ حصہ نہیں جو نمازوں میں پڑھا جاتا ہو بلکہ اس کے سوا مسلمان کو کچھ نہ کچھ قرآن یاد کرنا چاہئے اگر یاد نہ کر سکتا ہو تو کم از کم ناظرہ ہی پڑھتا رہے۔