Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Medicine and Healing Charms

Hadith 4429

(باب الفأل والطیرۃ ختم ہوا)

In this book

Current reading

Medicine and Healing Charms

(باب الفأل والطیرۃ ختم ہوا)

Zujajat al-Masabih 4429Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5970Noor 5971
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم ایک گھر میں تھے جہاں ہماری اور ہمارے مال و دولت کی تعداد بہت تھی۔ پس ہم ایک دوسرے گھر میں منتقل ہو گئے، جہاں ہماری اور ہمارے مال و دولت کی تعداد گھٹ گئی؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: اس کو بری حالت میں چھوڑ دو۔ (ابوداؤد) یحییٰ بن عبداللہ بن بحیر سے روایت ہے کہ مجھ سے اس نے کہا جس نے فروہ بن مسیک کو یہ کہتے سنا کہ ’’میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے پاس ایک زمین ہے جس کو ’’ابین‘‘ کہا جاتا ہے اور وہ ہماری کھیتی اور اناج کی زمین ہے اور اس کی وباء شدید ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: چھوڑ دو تم اس کو کیونکہ بیماری کے قریب رہنے سے ہلاکت ہوتی۔ (ابوداؤد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3924 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3923 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ملا علی قاری رحمہ اللہ الباری کہتے ہیں: یہ بات بیماری کے متعدی ہونے اور بدفالی کی قبیل سے نہیں ہے۔ بلکہ یہ تو علاج و معالجہ کی قبیل سے ہے۔ کیونکہ ہوا کی خوش گواری تندرستی کے لئے سب سے زیادہ معاون چیزوں میں سے ہے۔ اور ہوا کی خرابی بیماریوں کو بہت جلد لانے والی چیزوں میں سے ہے۔