اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6561
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے حضرت نبی اکرم ﷺ نے
فرمایا: میرے محبوبوں میں میرے پاس قابل رشک یقیناً وہ مومن ہے جو کم ساز و سامان والا ہو جس کے
پاس نماز کا بڑا حصہ ہو جو اچھے طریقہ سے اپنے رب کی عبادت کرے اور پوشیدہ طور پر اس کی اطاعت
کرتا ہو اور لوگوں میں وہ گم نام ہو، جس کی طرف انگلیوں سے اشارہ نہیں کیا جاتا ہو اور اس کا رزق بقدر
حاجت موجود ہو اور وہ اس پر صبر کرے، پھر آپ نے اپنے دست مبارک سے اشارہ کر کے فرمایا: اس کی
موت جلد آئے، اس پر رونے والیاں کم ہوں، اور اس کی میراث بھی کم ہو۔ (احمد، ترمذی، ابن ماجہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2347 (unverified) 96% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 4117 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.