اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6860
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا
کہ سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں جس سال آپ کا وصال ہوا ٹڈے گم ہوگئے، تو آپ
اس سے بہت فکر مند ہو گئے اور آپ نے ایک سوار کو یمن کی طرف، ایک سوار کو عراق کی طرف اور
ایک سوار کو ملک شام کی طرف روانہ فرمایا، ٹڈوں کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ کیا
میں کچھ ٹڈوں کو دیکھوں گا، تو یمن کی طرف گئے ہوئے سوار ایک مٹھی ٹڈے لیکر آئے اور اس کو آپ
کے سامنے بکھیر دیا، تو جب سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کو دیکھا تو اللہ اکبر کہا اور فرمایا: میں
نے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ بزرگ و برتر نے ایک ہزار
اُمتیں پیدا فرمائی ان میں سے چھ سو(600) سمندر میں اور چار سو(400) خشکی میں ہیں، اور
پہلے ہلاک ہونے والی امت ٹڈے ہیں جب ٹڈے ہلاک ہو جائیں گے تو اُمتیں لڑی کے دھاگے
کی طرح مسلسل ہلاک ہوتے جائیں گے۔ (بیہقی: شعب الایمان)۔