اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 586
مہاجر بن قنفذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں ایسے وقت حاضر ہوئے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پیشاب کر رہے تھے، انہوں نے حضور صلی
اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا تو آپ نے وضو فرما لینے تک سلام کا جواب نہیں دیا، اس کے بعد آپ نے ان
سے عذر بیان کیا اور فرمایا کہ میں نے بغیر وضوء کے ذکر الٰہی پسند نہیں کیا۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے
کی ہے اور نسائی نے حَتّٰى تَوَضَّأَ (یعنی آپ نے وضوء کیا) تک روایت کی ہے اور اپنی سند میں یہ اضافہ
کیا ہے کہ مہاجر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے وضوء فرمایا اور اس کے بعد سلام کا
جواب دیا۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 17 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 38 (unverified) 93% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 467 (unverified) 88% confidence
Mishkat (candidate) 467
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: ہمارے علماء فرماتے ہیں ان احادیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مطلق ذکر کے لئے وضو کرنا مستحب ہے اور وضو نہ کرنا خلاف اولیٰ اور مکروہ تنزیہی ہے۔