Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Jihad · Chapter 9

The Chapter on The Jizyah (Poll Tax)

7 narrations · In source reading order

Hadith 3957

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5360Noor 5361
یزید بن رومان اور عبداللہ بن ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خالد بن ولید کو قبیلہ کندہ کے ایک شخص اکیدر بن عبدالملک کے پاس روانہ فرمایا، جو مقام دومہ کا بادشاہ تھا اور نصرانی تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خالد سے فرمایا کہ تم اس کو گائے کا شکار کرتا ہوا پاؤ گے۔ پس خالد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نکل پڑے یہاں تک کہ جب وہ صاف چاندنی رات میں اس کے قلعہ سے اس قدر فاصلہ پر تھے کہ جہاں سے آنکھ (قلعہ کا) نظارہ کر سکتی ہے تو (دیکھا کہ) وہ چھت پر اپنی بیوی کے ساتھ ہے۔ پس ایک گائے اپنی سینگوں سے محل کے دروازے کو رگڑتی ہوئی آئی، تو اس سے اس کی بیوی نے کہا کیا تم نے کبھی اس جیسے (شکار) کو دیکھا؟ تو اس نے کہا بخدا نہیں، وہ بولی تو اس جیسے (شکار) کو کون چھوڑتا ہے؟ وہ بولا کوئی نہیں۔ پھر وہ اپنے گھوڑے (کو تیار کرنے) کا حکم دیا تو اس پر زین کسی گئی، اور اس کے ساتھ افراد خاندان کی ایک جماعت بھی سوار ہوگئی، جن میں اس کا ایک بھائی تھا، جس کو حسان سے بلایا جاتا تھا۔ چنانچہ وہ سب اپنی چادروں کو لئے اس کے ہمراہ نکل پڑے پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شہسواروں کا ان سے سامنا ہوا تو انہوں نے اس کو پکڑ لیا۔ اور اس کے بھائی حسان کو مار ڈالا۔ اور اس کے اوپر سونے کا کام کی ہوئی ریشم کی ایک چادر تھی تو خالد بن ولید نے اس کو اس سے نکال لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضری سے پہلے ہی آپ ﷺ کے پاس روانہ کر دیا پھر خالد اکیدر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے تو آپ ﷺ نے اس کے خون کو معاف فرمایا اور جزیہ کی شرط پر اس سے صلح فرمائی اور اس کو رہا کر دیا تو وہ اپنے مکان کو واپس ہوگیا۔ (سنن کبریٰ للبیہقی) ابوداؤد میں یہ روایت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس سے مختصر مروی ہے۔

Qur’an-related source paragraphs

Allah, the Exalted, says: “Fight those who do not believe in Allah or the Last Day, nor forbid what Allah and His Messenger have forbidden, nor follow the religion of truth, from among those given the Scripture,(1) until they pay the jizyah willingly while they are humbled” [Qur’an 9:29].

[Narrated by Al-Bayhaqi in (As-Sunan al-Kubra); Abu Dawud narrated a shorter version from Anas (may Allah be pleased with him)]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 3989 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 3989

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (4)

Chapter-heading commentary

From among those given the Scripture

(1) The statement: “From among those given the Scripture”: This clarifies “those who do not believe in Allah”, meaning the jizyah is imposed on those who believe in a revealed scripture, like Jews who believe in the Torah, Samaritans who believe in the Psalms, and Christians who believe in the Gospel. As in (At-Tafsir al-Ahmadiyyah) and (Sharh al-Kanz).

Say to those who remained behind, etc.

(2) The statement: “Say to those who remained behind, etc.”: In (At-Tafsir al-Ahmadiyyah), this verse indicates that apostates and Arab idol-worshippers are not offered jizyah, as stated by exegetes and the author of (Al-Hidayah) in the chapter on fighting: This applies to those from whom jizyah is accepted. For those from whom it is not, like apostates and Arab idol-worshippers, there is no benefit in offering jizyah, as only Islam is accepted from them, per Allah’s saying: “You will fight them, or they will submit” [Qur’an 48:16].

Chapter-heading commentary

قوله

(١) قوله: من الذين أوتوالكتاب: بيان لقوله: الذين لا يؤمنون بالله، والمعنى: توضع الجزية على الذي يعتقد كتابا منالكتب المنزلة كاليهودي؛ فإنه يعتقد التوراة والسامري؛ فإنه يعتقد الزبور والنصراني؛ فإنه يعتقد الإنجيل. التقطتهمن (التفسيرات الأحمدية) وشروح (الكنز).

قوله

(٢) قوله: قل للمخالفين إلخ: قال في (التفسيرات الأحمدية): فيكون الآية دليلا على أن المرتدين ومشركي العرب لا يقبلمنهما الجزية صرَّح به المفسرون، وصاحب (الهداية) أيضًا؛ حيث قال في (باب كيفية القتال): وهذا في حق من يقبلمنه الجزية، ومن لا يقبل منه، كالمرتدين وعَبَدَة الأوثان من العرب لا فائدة في دعائهم إلى قبول الجزية؛ لأنه لا يقبلمنهم إلا الإسلام، قال الله تعالى: ﴿تُقَتِلُونَهُمْ أَوْ يُسْلِمُونٌّ﴾ (الفتح: ١٦). هذا لفظه.

Hadith 3958

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5362Noor 5363Noor 5364
عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ مجوسیوں سے جزیہ نہیں لئے یہاں تک کہ عبدالرحمن بن عوف نے یہ گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام ہجر کے مجوسیوں سے جزیہ لیا۔ (احمد، بخاری، ابوداؤد، ترمذی) ایک اور روایت میں ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آتش پرستوں کا ذکر کیا اور کہا: میں نہیں جانتا کہ ان کے معاملہ میں کس طرح کروں؟ تو عبدالرحمن بن عوف نے کہا میں گواہی دیتا ہوں اس بات کی کہ میں نے رسول اللہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم ان سے اہلِ کتاب کے ساتھ سلوک کی طرح سلوک کرو۔3 (مسند شافعی) حضرت ابن جریج سے روایت ہے کہ میں نے عطاء سے کہا: کیا مجوسی اہلِ کتاب ہیں؟ انہوں نے کہا نہیں، مزید یہ کہا کہ معمر نے ہم کو بتایا میں نے زہری کو سنا جب کہ ان سے پوچھا گیا کہ جو لوگ اہلِ کتاب سے نہیں ہیں کیا ان سے جزیہ لیا جائے گا؟ انہوں نے کہا ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلِ بحرین سے، عمر رضی اللہ عنہ نے دیہاتیوں سے اور عثمان رضی اللہ عنہ نے اہل بربر سے جزیہ لیا۔ (مصنف عبدالرزاق)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3156 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1586 (unverified) 94% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3043 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Treat them as you treat the People of the Scripture

(1) The statement: “Treat them as you treat the People of the Scripture”: This refers to jizyah, proving Magians are not People of the Scripture, per Abu Hanifah and most jurists. Shafi‘i holds jizyah is specific to the People of the Scripture, considering Magians among them. He also narrated they were People of the Scripture but altered it, based on a weak report from Ali via Abu Sa‘id al-Baqqal. Most scholars reject this, citing: “Lest you say, ‘The Scripture was only sent to two groups before us’” [Qur’an 6:156], meaning Jews and Christians, and “O People of the Scripture, why do you argue about Ibrahim when the Torah and Gospel were not revealed until after him?” [Qur’an 3:65], and “O People of the Scripture, you have no basis until you uphold the Torah and Gospel” [Qur’an 5:68]. This shows the People of the Scripture are only Jews and Christians. As in (Al-Jawhar an-Naqi), (Rahmat al-Ummah), and (Sharh al-Kanz).

Note 1

قوله

(١)قوله: سنوا بهم سنة أهل الكتاب: يعني في الجزية دليل على أنهم ليسوا أهل الكتاب، وعلى ذلك أبو حنيفة وجمهورالفقهاء. وعند الشافعي الجزية مخصوصة بأهل الكتاب، والمجوس عنده من أهل الكتاب، فيكون داخلا فيها. وقدروي عن الشافعي أنهم كانوا أهل الكتاب، فبدلوا، وأظنه ذهب في ذلك إلى شيء، روي عن علي من وجه فيه ضعف،يدور على أبي سعيد البقال، ثم ذكر هذا الاثر، ثم قال: وأكثر أهل العلم يأبون ذلك، ولا يصححون هذا الأثر،والحجة لهم قوله تعالى: ﴿أَن تَقُولُواْ إِنَّمَا أُنزِلَ اَلْكِتَبُ عَلَى طَآَبِفَتَيْنٍ مِن قَبْلِنَا﴾ (الأنعام: ١٥٦)، يعني اليهودوالنصارى، وقوله تعالى: ﴿يَأَهْلَ الْكِتَّبِ لِمَ لُحَاجُونَ فِىّ إِبْرَاهِيمَ وَمَآ أَنْزِلَتِ الثَّوْرَنَةُ وَاَلْإِنْجِيلُ إِلَّ مِنَ بَعْدِه﴾ (آلعمران: ٦٥)، وقال تعالى: ﴿قُلْ يَأَهْلَ اُلْكِتَّبِ لَسْتُمْ عَلَى شَىْءٍ حَتّى تُقِيمُواْ التَّوْرَنَةً وَآلْإِنْجِيلَ﴾ (المائدة: ٦٨) فَدَلَّعلى أن أهل الكتاب هم أهل التوراة والإنجيل اليهود والنصارى لا غير. أخذته من(الجوهر النقي) و(رحمة الأمة)وشروح (الكنز).

Note 1

یہ حدیث شریف اس بات کی دلیل ہے کہ یہ لوگ اہلِ کتاب سے نہیں ہیں۔ اور اس بات کی بھی کہ غیر اہلِ کتاب سے جزیہ نہیں لیا جائے گا، اس لئے کہ یہ لوگ (مجوس) ان (اہلِ کتاب) کے معنی و مفہوم میں ہیں۔

Hadith 3959

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5365Noor 5366Noor 5367
امام زہری سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین عرب کے سوا (دیگر) مشرکین سے جزیہ پر مصالحت فرمائی ہے۔4 (مصنف عبدالرزاق) اور امام بیہقی نے اس باب میں سنن کبریٰ سے حضرت بریدہ کی حدیث روایت کی ہے کہ جب تمہارے دشمن مشرکین سے تمہاری مدبھیڑ ہو جائے تو ان کو تین باتوں میں سے ایک کی دعوت دو (الحدیث) اور اس میں یہ بھی ہے کہ اگر وہ انکار کریں تو ان کو جزیہ دینے کی دعوت دو ابوعمر نے کہا کہ امام زہری کی حدیث نے مشرکین عرب کو اس حکم سے (جزیہ دینے سے) مستثنیٰ کیا ہے۔ شیخ ابن ہمام نے کہا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مشرکین عرب سے اسلام یا تلوار کے علاوہ کوئی چیز قبول نہیں کی جائے گی۔ اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد اس کی تائید کرتا ہے۔ ”تُقَاتِلُونَهُمْ أَوْ يُسْلِمُونَ“ (تم ان سے جنگ کرو گے یا وہ اسلام لائیں گے)۔ (سورۃ الفتح، پ:26، آیت نمبر:16)۔
Commentary and footnotes (2)

Note 1

The Prophet (ﷺ) made a treaty with idol-worshippers for jizyah, except those among the Arabs

(1) The statement: “The Prophet (ﷺ) made a treaty with idol-worshippers for jizyah, except those among the Arabs”: Imams agree jizyah is imposed on the People of the Scripture (Jews and Christians) and Magians, but not idol-worshippers generally. They differ on whether Magians are People of the Scripture or resemble them. Abu Hanifah, Malik, and Ahmad say they are not, but resemble them. Shafi‘i has two views. They also differ on whether jizyah is taken from those with no scripture or resemblance, like idol-worshippers among Arabs and non-Arabs. Abu Hanifah says it is taken from non-Arabs, not Arabs. Malik says it is taken from all disbelievers, Arab or not, except Quraysh polytheists. Shafi‘i and Ahmad (in his stronger narration) say jizyah is not accepted from idol-worshippers at all. Az-Zuhri’s Hadith and others are evidence against Shafi‘i for not allowing it from non-Magians or non-Scripture people, and against Malik for accepting it from Arab polytheists. As in (Rahmat al-Ummah) and (At-Tafsir al-Ahmadiyyah).

Note 1

قوله

(١) قوله: إن النبي صلي الله عليه واله وسلم صالح عبدة الأوثان بالجزية، إلا من كان من العرب: اتفق الأئمة على أن الجزية تضرب علىأهل الكتاب وهم اليهود والنصارى وعلى المجوس، فلا تؤخذ من عبدة الأوثان مطلقًا. واختلفوا في المجوس هلهم أهل الكتاب أو لهم شبهة الكتاب؟ فقال أبو حنيفة ومالك وأحمد: ليسوا أهل كتاب، وإنما لهم شبهة كتاب. وعنالشافعي قولان. واختلفوا فيمن لا كتاب له ولا شبهة كتاب كعَبَدَةِ الأوثان من العرب والعجم هل تؤخذ منهمالجزية أم لا؟ قال أبو حنيفة: تؤخذ من العجم دون العرب. وقال مالك: تؤخذ من كل كافر عربياً كان أو عجميا إلامشركي قريش خاصة. وقال الشافعي وأحمد في أظهر روايتيه: لا تقبل الجزية من عبدة الأوثان مطلقًاً. وحديثالزهري وغيره حجة على الشافعي في عدم تجويزه من غير المجوسي والكتابي وعلى مالك في قبوله من مشركيالعرب أيضًا. التقطته من (رحمة الأمة) و(التفسيرات الأحمدية).

Hadith 3960

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5368
اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ابوطالب کی عیادت کے لئے تشریف لے آئے اور ان کے پاس قریش کے چند لوگ موجود تھے اور ان کے سرہانے ایک آدمی کی جگہ تھی۔ ابوجہل نے اس جگہ کو دیکھا تو اٹھا اور وہاں بیٹھ گیا اور کہا کہ آپ کا بھتیجا ہمارے معبودوں کو برا بھلا کہتا ہے تو ابو طالب نے کہا آپ کی قوم کا کیا معاملہ ہے وہ آپ کی شکایت کرتے ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں ان سے ایک کلمہ چاہتا ہوں جس سے سارا عرب ان کا مطیع ہو جائے گا اور اہل عجم ان کو جزیہ دیں گے۔ انہوں نے کہا وہ کیا کلمہ ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا لا اله الا الله کلمہ کی گواہی۔ پس وہ لوگ اٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے کیا انہوں نے کئی معبودوں کے بجائے ایک خدا بنا دیا۔ راوی نے کہا: ”صٓ وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ“ کی آیت نازل ہوئی۔ یہاں تک کہ آپ ﷺ ”اِنَّ هٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ“ تک پہنچے۔ بیہقی نے سنن میں اس کی روایت کی ہے اور امام ترمذی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے اور کہا کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ہمارے علماء کہتے ہیں کہ اس حدیث شریف میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد ”وَتُؤَدِّي اليهم العجم الجزية“ (ان کو اہل عجم جزیہ دیں گے) ہمارے مذہب کی تائید کرتا ہے۔

Hadith 3961

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5369
ابوعون محمد بن عبداللہ ثقفی سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سرعام جزیہ کے بارے میں (مقدار) مقرر فرمائی۔5 مالدار پر اڑتالیس (48) درہم، متوسط پر چوبیس (24) درہم اور تنگدست پر (12) دراہم۔6 (ابن ابی شیبہ اور بیہقی) اور اس کی اسناد کے طرق متعدد ہیں۔ اور شیخ ابن ہمام نے کہا اس حدیث کے بعض طرق میں یہ الفاظ بھی آئے ہیں ”تنگ دست پر جو کمانے والا ہے (12) درہم“، بیہقی نے اس کی تخریج کی ہے اور دینار کی حدیث پر محمول ہے۔
Commentary and footnotes (4)

Note 1

Umar ibn al-Khattab imposed jizyah on men’s heads, etc.

(1) The statement: “Umar ibn al-Khattab imposed jizyah on men’s heads, etc.”: Regarding the amount of jizyah, Hanafis and Shafi‘is differ. Hanafis say jizyah is of two types: by agreement, set as agreed, as the Prophet (ﷺ) made a treaty with Najran for 2,000 garments, since the obligation is by consent, so it cannot exceed the agreement; or imposed by the leader after overpowering disbelievers, allowing them to keep their property—48 dirhams yearly for the visibly rich (4 monthly), 24 for the middle class (2 monthly), and 12 for the poor who earn. Shafi‘i says one dinar or its equivalent for all, rich or poor, per the Prophet’s (ﷺ) saying to Mu‘adh: “Take a dinar or its equivalent in garments from every adult,” without distinction. Hanafis’ view is narrated from Umar, Uthman, and Ali, unopposed by Migrants or Ansar, making it a consensus. Jizyah is for protection, a substitute for fighting support, which varies with wealth, so its substitute does too. Shafi‘i’s narration is for a treaty, as it includes women, who are not subject to jizyah. As in (At-Tafsir al-Ahmadiyyah), (Badhl al-Majhud), and (Sharh al-Kanz).

Note 2

12 dirhams for the poor

(2) The statement: “12 dirhams for the poor”: The poor here are those able to earn. Those unable to work are exempt from jizyah per Hanafis, as Ibn Zanjawaih narrated in (Kitab al-Amwal) from Abu Bakr al-Absi, from Silah ibn Zufar: Umar saw an elderly dhimmi begging and asked why. He said: “I have no wealth, yet jizyah is taken from me.” Umar said: “We have not been just; we took your youth, then impose jizyah.” He wrote to his governors not to take jizyah from the elderly. The reason is that land tax is not imposed on unproductive land, so too with head tax. Uthman ibn Hunayf, sent by Umar to Iraq’s Sawad, imposed jizyah only on workers. Shafi‘i says jizyah applies to non-workers too, per Mu‘adh’s Hadith: “Take from every adult, male or female.” Hanafis say this applies to treaties, as it mentions women, and excludes the blind and similar, as well as the non-working poor. As in (‘Umdat ar-Ri‘ayah), (Al-Mirqat), and (Fath al-Qadir).

Note 1

قوله

(١) قوله: وضع عمر بن الخطاب في الجزية على رؤوس الرجال إلخ: ولما كان ههنا بيان قدر الجزية فاعلم أنه اختلففيه الحنفية والشافعية، فعند الحنفية الجزية على ضربين: جزية توضع بالتراضي والصلح، فتتقدر بحسب ما يقع عليهالاتفاق، كما صالح رسول الله صلي الله عليه واله وسلم أهل نجران على ألف ومأتي حُلّةٍ، ولأن الموجب هو التراضي، فلا يجوز التعديإلى غير ما وقع عليه الاتفاق، وجزية يبتدئ الإمام وضعها إذا غلب على الكفار، وأقرهم على أملاكهم، فيضع علىالغني ظاهر الغنى في كل سنة ثمانية وأربعين درهمًا، يأخذ منهم في كل شهر أربعة دراهم، وعلى وسط الحال أربعهوعشرين درهما في كل شهر درهمين، وعلى الفقير المعتمل اثني عشر درهما. وقال الشافعي: يضع على كل حالم دينارًا أو ما يعدل الدينار الغني والفقير في ذلك سواء؛ لقوله عليه السلام لمعاذ:(خذ من حالم دينارا أو عدله معافر) من غير فصل بين غني وفقير. ومذهبنا منقول عن عمر وعثمان وعلي ولم ينكرعليهم أحد من المهاجرين والأنصار، فصار إجماعًا، ولأن الجزية وجبت نصره للمقاتلة؛ لأنها وجبت بدلا عنالنصرة بالنفس والمال، والنصرة يتفاوت بكثرة المال وقلّته، فكذا ما هو بدله، وما رواه الشافعي فهو في مال وقع عليهالصلح بدليل وجوبه على الحالمة، ولا جزية عليهن. أخذته من (التفسيرات الأحمدية) و(بذل المجهود) وشروح (الكنز).

Note 2

قوله

(٢) قوله: وعلى الفقير اثنا عشر درهما: المراد بالفقير هو الذي يقدر على الكسب والعمل، وأما الذي لا يقدر علىالعمل فلا جزية عليه عندنا؛ لما روي ابن زنجويه في ((كتاب الأموال) عن أبي بكر العبسي صلة بن زفر قال: أبصرعمر شيخا كبير من أهل الذمة يسأل، فقال له: مالك؟ قال: ليس لي مال، وإن الجزية تؤخذ مني، فقال له عمر: ماأنصفناك، أكلنا شبيبتك، ثم نأخذ منك الجزية، ثم كتب إلى عُماله أن لا يأخذوا الجزية من شيخ كبير. والوجه فيه أنخراج الأرض لا يوظف على أرض لا طاقة لها، فكذا خراج الرأس. ويشهد له أن عثمان بن حنيف حين وجَّهه عمربن الخطاب إلى سواد العراق إنما وضع الجزية على المعتمل، ولم يثبت أنه وضعها على غير المعتمل. وقال الشافعي: على غير المعتمل أيضًا الجزية في ذمته له إطلاق حديث معاذ، وهو قوله عليه السلام: (خذ من كل حالموحالمة). قلنا: حديث وضع الجزية على كل حالم وحالمة. فقد مر أنه محمول على الصلح بدليل ذكر الحالمة فيه علىأنه كما خص منه الأعمى ونحوه منه يخص الفقير الغير المعتمل،(عمدة الرعاية) و(المرقاة) و(فتح القدير) ملتقطمنها.

Hadith 3962

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5370Noor 5371
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ایک زمین میں دو قبلے درست نہیں 7 اور مسلمان پر جزیہ نہیں ہے۔8 (احمد، ابوداؤد) ترمذی اور ابوداؤد نے کہا سفیان ثوری سے اس کی تفسیر کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا جب وہ مسلمان ہو جائے تو اس پر جزیہ نہیں ہے) ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص مسلمان ہو جائے اس پر جزیہ نہیں ہے۔ (معجم اوسط للطبرانی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 633 (unverified) 90% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3053 (unverified) 85% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (5)

Note 1

Two qiblahs cannot coexist in one land

(1) The statement: “Two qiblahs cannot coexist in one land”: Per (Fath al-Bari), this implies prohibition, meaning Muslims are forbidden from residing in the land of disbelief, or rulers are forbidden from allowing dhimmis to display disbelief’s symbols in Muslim lands. As in (Badhl al-Majhud). In (Al-Mirqat), Turbishti said: Two religions cannot coexist equally in one land. A Muslim must not choose to live among disbelievers, as this places him like a dhimmi among us, adopting the mark of those who pay jizyah, which is humiliation, while honor belongs to Allah, His Messenger, and the believers. A non-Muslim cannot reside in Muslim lands except by paying jizyah, and is not permitted to propagate his religion. Some say this Hadith refers to expelling Jews and Christians from the Arabian Peninsula. Ibn al-Malik said: A Muslim and disbeliever cannot live in one town, specific to the Arabian Peninsula.

Note 2

No jizyah is on a Muslim

(2) The statement: “No jizyah is on a Muslim”: If a person under jizyah converts to Islam after the year’s term, jizyah is lifted, per: “Whoever becomes Muslim has no jizyah upon him.” Unlike slavery, which remains due to established rights, jizyah is specific. Shafi‘i and Malik (for death) say jizyah is a debt, not lifted by Islam or death, as it is compensation for protection and residence in Muslim lands, which persists. Hanafis cite the narration and argue jizyah is a penalty for disbelief or a substitute for fighting support, which ends with Islam or death, as penalties do not apply after these. Jizyah is a substitute for our protection, which a Muslim provides himself, and protection as a human persists for dhimmis, who own their residence, so no compensation is due for living in their own property. As in (Sharh al-Kanz), (Badhl al-Majhud), and (‘Inayah).

Note 1

قوله

(١) قوله: لا تصلح قبلتان في أرض واحدة: نقل في الحاشية عن (الفتح): الظاهر أنه نفي بمعنى النهي. والمراد نهيالمؤمن عن الإقامة بأرض الكفر أو نهي الحكام عن أن يمكنوا أهل الذمة من إظهار شعار الكفر في بلاد المسلمين.كذا في (بذل المجهود). وقال في (المرقاة): قال التوربشتي: أي لا يستقيم دينان بأرض على سبيل المظاهرةوالمعادلة، أما المسلم فليس له أن يختار الإقامة بين ظهراني قوم كفار؛ لأن المسلم إذا صنع ذلك. فقد أحل نفسهفيهم محل الذمي فينا، وليس له أن يجر إلى نفسه الصغار ويتوسم بسمة من ضرب عليه الجزية، وأنى له الصغار والذلة،ولله العزة ولرسوله وللمؤمنين، وأما الذي يخالف دينه دين الإسلام، فلا يمكن من الإقامة في بلاد الإسلام إلا ببذلالجزية، ثم لا يؤذن له في الإشاعة بدينه اھ. وقيل: هذا الحديث إشارة إلى إجلاء اليهود والنصارى من جزية العرب،قال ابن الملك: أي لا يجوز أن يسكن المسلم والكافر في بلدة واحدة. وهذا مختص بجزيرة العرب.

Note 2

قوله

(٢) قوله: وليس على المسلم جزية: أي لو أسلم من عليه الجزية بعد ما تمت السنة تسقط عنه الجزية؛ لقوله عليه السلام:(منأسلم فلا جزية عليه). وإنما لم يسقط الرق بالإسلام؛ لأنه تعلق به حق معين، فلا يبطل به وقيد بالجزية؛لأن الديون والخراج ولأجرة لا تسقط بالإسلام والموت اتفاقا. وقال الشافعي: لا تسقط الجزية بالإسلاموالموت؛ لأنها دَين، وبه قال مالك في الموت، ولأنها وجبت عوضا عن العصمة، وعن السكنى في دار الإسلام. وقدوصل إليه المعوض بنيل العصمة والسكنى، فلا يسقط عنه العوض بعارض. ولنا ما روينا، ولأنها عوض عن امتهانوجوده، وهو القتل؛ لأنها وجبت عقوبة على الكفر أو بدلا عن النصرة، ولا تبقى العقوبة على الكفر بعد الإسلام ولابعد الموت، ولأن شرع العقوبة في الدنيا لا يكون إلا لدفع الشر. وقد اندفع بالموت والإسلام، ولأنها وجبت بدلا عن النصرة في حقنا. وقد قدر عليها بنفسه بعد الإسلام والعصمة ثبت بكونه آدميا، والذمي يسكن ملك نفسه، فلامعنى لا يجاب بدل العصمة والسكنى، ومعناه أن الذمي يملك موضع السكنى بالشراء وغيره من الأسباب، فلا يجوزإيجاب البدل بسكناه في موضع مملوك له. أخذته من شروح (الكنز) و (بذل المجهود) و(العناية).

Note 1

7قولہ: لا تصلح قبلتان في ارض واحدة الخ (ایک زمین میں دو قبلے درست نہیں ہیں) حاشیہ میں صح سے منقول ہے ظاہر بات یہ ہے کہ یہ نفی بمعنی نہی ہے اور مومن کو سر زمین کفر میں قیام پذیر ہونے سے منع کرنا مقصود ہے یا حکام کو اس بات سے منع کرنا ہے کہ وہ ذمیوں کو مسلمانوں کے ملک میں شعائر کفر ظاہر کرنے کی قدرت دیں۔ (بذل المجہود) صاحب مرقات نے کہا ہے: تُورِبِشْتی رحمہ اللہ نے کہا کہ ایک زمین میں دو دین غلبہ اور برابری کے ساتھ قائم نہیں رہ سکتے۔ البتہ مسلمان کے لئے کافروں کے درمیان سکونت اختیار کرنا درست نہیں ہے کیونکہ مسلمان اگر ایسا کرے تو گویا اس نے اپنے آپ کو ان کے درمیان اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے جو ہمارے درمیان ذمی کا مقام ہے۔ اور اس (مسلمان) کے لئے مناسب نہیں کہ اپنی طرف ذلت کو کھینچ لائے اور ان لوگوں کی علامت اختیار کرے جن پر جزیہ مقرر کیا گیا ہے اور اس کے لئے ذلت و حقارت کیوں کر ہو سکتی ہے۔ جب کہ عزت تو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے لئے اور مومنوں کے لئے ہی ہے۔ البتہ جس کا مذہب دین اسلام کے مخالف ہو تو اس کو جزیہ کی ادائی کے ذریعہ سے ہی دارالاسلام میں قیام کی گنجائش دی جا سکتی ہے پھر بھی اس کو اپنے مذہب کی نشر و اشاعت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اور کہا گیا کہ اس حدیث شریف میں یہود و نصاریٰ کو جزیرہ عرب سے نکال دینے کی طرف اشارہ ہے۔ ابن الملک رحمہ اللہ نے کہا ہے یعنی مسلمان اور کافر کا جزیرہ العرب کے کسی ایک شہر میں بود و باش اختیار کرنا درست نہیں ہے۔ اور یہ حکم جزیرہ عرب کے ساتھ مخصوص ہے۔ 8قولہ: وليس على المسلم جزية الخ (اور مسلمان پر جزیہ نہیں ہے) یعنی جس شخص پر جزیہ مقرر ہے اگر وہ ایک سال مکمل ہونے کے بعد اسلام قبول کرے تو اس سے جزیہ ساقط ہو جاتا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی وجہ سے کہ ”من اسلم فلا جزية عليه“ جو اسلام قبول کرے تو اس پر جزیہ نہیں ہے۔ اس کے سوا نہیں کہ اسلام کے باعث غلامی ساقط نہیں ہوتی کیونکہ اس (غلامی) سے ایک معین حق متعلق ہے جو اسلام کی وجہ سے باطل نہیں ہوگا۔ اس (حکم سقوط) کو جزیہ سے مخصوص کیا گیا کیونکہ قرضہ جات، خراج اور اجرت (اسلام کی وجہ سے اور موت کی وجہ سے بالاتفاق ساقط نہیں ہوتے۔ اور امام شافعی رحمہ اللہ نے کہا ہے جزیہ اسلام اور موت کی وجہ سے ساقط نہیں ہوتا کیونکہ وہ بھی ایک قرض ہے اور موت کے بارے میں یہی بات امام مالک رحمہ اللہ نے بھی کہی ہے اور یہ اس لئے بھی کہ (جزیہ) حفاظت کے اور دارالاسلام میں رہائش کے بدلے میں واجب ہوا ہے اور کافر کو عصمت و سکونت حاصل ہونے کی وجہ سے وہ چیز مل چکی ہے جس کا عوض جزیہ ہے لہذا اس (کافر) سے کسی عارضی شئے کی وجہ سے عوض ساقط نہیں ہوگا۔ اور ہماری دلیل وہ حدیث شریف ہے جس کو ہم نے روایت کیا ہے اور اس لئے کہ جزیہ اس کے قتل کے بدلے میں ہے کیونکہ وہ کفر کی سزا کے بطور واجب ہے۔ یا نصرت و مدد کے بدلے کے طور پر ہے اور کفر کی سزا اسلام قبول کرنے کے بعد اور مرنے کے بعد باقی نہیں رہتی اور اس لئے بھی کہ دنیا میں سزا کا مقرر کیا جانا تو صرف دفع شر کے لئے ہوتا ہے اور یہ (شر) موت اور اسلام کے ذریعہ دفع ہو چکا ہے اور اس لئے بھی کہ یہ ہمارے حق میں نصرت کے بدلے میں واجب ہے۔ اور وہ اسلام لانے کے بعد اس پر (نصرت پر) قادر ہو چکا ہے اور عصمت اس کے آدمی ہونے کی بناء پر ثابت ہوتی ہے۔ اور ذمی اپنے نفس کا مالک ہو کر رہتا ہے اس لئے حفاظت و سکونت کا بدل واجب کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ذمی اپنے رہائش کے مقام کو خرید کر یا اس کے سوا دوسرے اسباب کے ذریعہ مالک بن سکتا ہے اس لئے اس کے مملوکہ مقام میں رہائش کا بدل واجب کرنا جائز نہیں۔ (ماخوذ از: شرح کنز، بذل المجہود، عنایہ) 9 قولہ: فامرنی ان اخذ من المسلمين الخ (اور مجھے حکم فرمایا کہ میں وصول کروں) تجارتی اموال کے بارے میں یہی بات مذہب میں مقرر ہے کہ حربی کے مال سے دسواں حصہ اور ذمی سے بیسواں حصہ لیا جائے گا۔ اور مسلمان سے چالیسواں حصہ لیا جائے گا، ان شرائط کے ساتھ جو کتاب الزکوۃ میں مذکور ہیں۔ اور یہ تفصیل عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ نے صحابہ کرام کے مجموعہ میں اپنے عمال کو یہی حکم فرمایا تھا پھر جو زکوۃ مسلمان سے لی جائے گی وہ اس کے مصارف میں خرچ کی جائے گی اور جو ذمی اور حربی سے لی جائے گی وہ زکوۃ نہیں ہے۔ اس کو جزیہ و خراج کے مصرف میں خرچ کیا جائے گا۔ اور حربی سے لے جانی والی چیز کا حکم بھی ایسا ہی ہے۔ بلکہ ان دونوں سے حفاظت کی غرض سے لیا جاتا ہے جیسا کہ بنایہ میں ہے۔ (ماخوذ از: مرقات وعمدۃ الرعایۃ) 10 قولہ: ان أبوا أن لا تاخذوا كرها فخذوا...... الخ (اگر وہ زبردستی لینے کے سوا کسی بھی صورت سے انکار کریں تو ان سے لو) صاحب مرقات نے کہا ہے کہ یہ ابتداء اسلام میں تھا کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فوجوں کو غزوہ کے لئے روانہ فرماتے، وہ اپنے راستوں میں عرب کے قبیلوں سے گزرتے وہاں کوئی بازار نہیں ہوتا کہ اس سے غلہ خریدیں اور نہ ان کے پاس کوئی توشہ ہوتا لہذا ان کی ضیافت کو ان پر واجب قرار دیدیا تاکہ یہ لوگ جنگ سے منقطع نہ ہوجائیں پس جب اسلام قوی ہوگیا اور لوگوں کے ساتھ مہربانی و شفقت کا غلبہ ہوا تو اس کا وجوب منسوخ ہوگیا اور جواز و استحباب باقی رہا۔

Hadith 3963

Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5372Noor 5373
زیاد بن جدیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں 2 نے کہا کہ مجھے عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ”عین التمر“ کی طرف صدقہ وصول کرنے کے لئے روانہ فرمایا اور مجھے حکم فرمایا کہ میں مسلمانوں سے ان کے مالوں میں کا چالیسواں حصہ وصول کروں 9 جب کہ وہ تجارت کے لئے ان مالوں کو لاتے لے جاتے ہوں اور اہل ذمہ کے اموال سے بیسواں حصہ اور حربیوں کے اموال سے دسواں حصہ وصول کروں۔ اور امام طبرانی نے اپنی معجم اوسط میں اس کی مرفوعاً روایت کی ہے۔
Commentary and footnotes (6)

Note 1

Ordering me to take from Muslims, etc.

(1) The statement: “Ordering me to take from Muslims, etc.”: This is established in the Hanafi school for trade wealth: a tenth from the enemy, half a tenth from dhimmis, and a quarter of a tenth from Muslims, per conditions in (Kitab az-Zakat). This was narrated from Umar, who ordered his governors thus in the presence of Companions. What is taken from Muslims is zakat, spent on its recipients; from dhimmis, it is not zakat but spent on jizyah or kharaj recipients, as is wealth from the enemy, taken for protection. As in (Al-Binayah), (Al-Mirqat), and (‘Umdat ar-Ri‘ayah).

Note 2

If they refuse, take it by force

(2) The statement: “If they refuse, take it by force”: In (Al-Mirqat), this was in early Islam when the Prophet (ﷺ) sent armies to battle, passing Arab tribes without markets or provisions, requiring their hospitality to avoid disrupting the campaign. When Islam grew strong and compassion prevailed, this obligation was abrogated, leaving it permissible and recommended.

Note 1

قوله

(١)قوله: فأمرني أن آخذ من المسلمين إلخ: هذا هو المقرر في المذهب في مال التجارات بأن العشر يؤخذ من مالالحربي، ونصف العشر من الذمي، وربع العشر من المسلم، بشروط ذكرت في (كتاب الزكاة). وهذا التفصيل مرويعن عمر أنه أمر عُمَاله بهذا بمحضر من الصحابة. ثم ما يؤخذ من المسلم زكاة تصرف في مصارفها، وما يؤخذ منالذمي. ليس بزكاة، بل تصرف في مصرف الجزية والخراج، وكذا ما أخذ من الحربي، بل الخذ منهما للحماية. كذا في (البناية). التقطته من (المرقاة) و(عمدة الرعاية).

Note 2

قوله

(٢) قوله: إن أبوا أن لا تأخذوا كرها فخذوا: قال في (المرقاة): هذا كان في بدء الإسلام فإنه صلي الله عليه واله وسلم كان يبعث الجيوشإلى الغزو، وكانوا يمرون في طريقهم بأحياء العرب ليس هناك سوق يشترون منه الطعام، ولا معهم زاد، فأوجبعليهم ضيافتهم؛ لئلا ينقطعوا عن الغزو، فلما قوي الإسلام وغلبت الشفقة والرحمة على الناس نسخ، الوجوب،وبقي الجواز والاستحباب.

Note 1

اس کی روایت امام محمد بن حسن نے کتاب الاثار میں اور محدث عبدالرزاق نے اپنی مصنف میں کی ہے۔

Note 2

اور ملا علی قاری رحمہ اللہ الباری نے کہا ہے عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی حدیث ”ان أبوا أن لا تأخذوا كرها فخذوا“ (اگر وہ انکار کریں زبردستی لینے کے سوا کسی بھی صورت سے تو تم ان سے لو 10 یہ حکم ابتداء اسلام میں تھا اور جن لوگوں کے پاس اترے ہیں ان کے مال میں سے زبردستی مہمانی کی مقدار لینے کا حکم ان عقوبات میں سے تھا جو وجوب زکوٰۃ کی وجہ سے منسوخ ہوگئی ہیں۔