Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer · Chapter 39

Chapter on Voluntary Prayers

Section: (2)

8 narrations · In source reading order

Hadith 1728

Volume 1

English

Abu Huraira (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said to Bilal at the time of Fajr prayer: 'O Bilal, tell me about the most hopeful deed you have done in Islam, for I heard the sound of your sandals in front of me in Paradise.' Bilal replied: 'I have not done any deed more hopeful to me than this: I have never performed ablution at any time of the night or day without praying as much as was written for me afterward.'" [Agreed upon by Bukhari and Muslim] In a narration by Tirmidhi: "I have never become impure without performing ablution immediately, and I felt that I owed Allah two rak'ahs." The Prophet (ﷺ) said: "It is because of these two."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۲۸ - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ لِبِلَالٍ عِنْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ: يَا بِلَالُ، حَدَّثْنِي بِأَرْجَى عَمَلٍ عَمِلْتَهُ فِي الْإِسْلَامِ؛ فَإِنِّي سَمِعْتُ دَفَّ نَعْلَيْكَ بَيْنَ يَدَيَّ فِي الْجَنَّةِ؟ قَالَ: مَا عَمِلْتُ عَمَلًا أَرْجَى عِنْدِي، إِنِّي لَمْ أَتَطَهَرْ طُهُورًا فِي سَاعَةِ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ إِلَّا صَلَّيْتُ بِذَلِكَ الظُّهُورِ مَا كُتِبَ لِي أَنْ أُصَلِّي. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةِ التَّرْمِذِيَّ: وَمَا أَصَابَنِي حَدَثُ قَطُّ إِلَّا تَوَضَّأْتُ عِنْدَهُ، وَرَأَيْتُ أَنَّ لِلَّهِ عَلَيَّ رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: «بِهِمَا».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1992Noor 1993
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ (ایک روز) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کی نماز سے فارغ ہو کر بلال رضی اللہ عنہ سے فرمائے: اے بلال بتاؤ کہ تم ایسا کونسا عمل کئے ہو، جس سے تم کو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے اس عمل کو قبول کر کے جنت میں مراتب عالیہ عطا کرے۔ اس وجہ سے کہ میں نے (معراج کی رات) جنت میں دیکھا کہ تم میرے آگے آگے ہو اور میں تمہارے نعلین کی کھڑ کھڑاہٹ سن رہا تھا۔ بلال عرض کئے: (حضور! میں کیا اور میرا عمل ہی کیا، سب حضور کے توجہ عالی کا اثر ہے) کہ مجھے تو یقین ہوئی ہے کہ میں رات دن میں جب کبھی وضوء کرتا ہوں تو وضوء کے بعد دو رکعت یا جتنے ہو سکے تحیۃ الوضوء پڑھ لیا کرتا ہوں۔ یہ تو بخاری اور مسلم کی متفق علیہ روایت ہے۔ اور ترمذی کی روایت میں اس طرح ہے کہ بلال عرض کئے: حضور! جب کبھی میں بے وضوء ہوتا ہوں تو اس کے ساتھ ہی وضوء کر لیتا ہوں اور میں اپنے اوپر لازم سمجھ لیتا ہوں کہ دو رکعت تحیۃ الوضوء پڑھ لیا کروں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (یہ سن کر) فرمائے کہ جنت میں تم کو مراتب عالیہ ملنے کی یہی تحیۃ الوضوء باعث ہے (اس تحیۃ الوضوء کی وجہ سے تم کو یہ مرتبہ ملا ہے،
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1149 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2458 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3689 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ وضوء کے بعد دو رکعت تحیۃ الوضوء پڑھنا مستحب ہے اور اس کی بڑی فضیلت ہے)۔

Hadith 1729

Volume 1

English

Jabir (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) taught us to seek guidance (Istikhara) in all matters, just as he taught us a Surah from the Quran. He said: 'When one of you is concerned about a matter, let him pray two rak'ahs of voluntary prayer, then say: "O Allah, I seek Your guidance by Your knowledge, and I seek ability by Your power, and I ask You from Your immense favor. For You are capable, and I am not. You know, and I do not. You are the Knower of the unseen. O Allah, if You know that this matter is good for me in my religion, my livelihood, and the outcome of my affairs—or he said: in this life and the hereafter—then decree it for me, make it easy for me, and bless it for me. But if You know that this matter is harmful for me in my religion, my livelihood, and the outcome of my affairs—or he said: in this life and the hereafter—then turn it away from me and turn me away from it. Decree for me what is good wherever it may be, and make me content with it."' He should then mention his need."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٧٢٩ - وَعَنْ جَابِرٍ (رضي الله عنه) قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ يُعَلِّمُنَا الْاسْتِخَارَةَ فِي الْأُمُورِ كُلَّهَا كَمَا يُعَلِّمُنَا السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ، يَقُولُ: «إِذَا هَمَّ أَحَدُكُمْ بِالْأَمْرِ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ مِنْ غَيْرِ الْفَرِيضَةِ، ثُمَّ لِيَقُلْ: اللهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيْرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيمِ؛ فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ اللهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ خَيْرٌ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي، أَوْ قَالَ: عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ فَاقْدُرْهُ لِي وَيَسِّرْهُ لِي، ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيهِ. وَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ شَرٌّ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي أَوْ قَالَ: فِي عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ فَاصْرِفْهُ عَنِّي وَاصْرِفْنِي عَنْهُ، وَاقْدُرْ لِي الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ، ثُمَّ أَرْضِنِي بِهِ قَالَ: وَيُسَمِّي حَاجَتَهُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1994
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس طرح ہم کو قرآن کے سورتوں کی تعلیم دیتے تھے اسی طرح تمام جائز امور میں استخارہ کرنے کی تعلیم دیتے تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ تم میں سے کوئی شخص جب کسی ایسے اہم کام کرنے کا ارادہ کرے (جو کبھی کبھی ہوتا ہو، مثلاً سفر، نکاح اور تعمیر وغیرہ اور اس کام کے کرنے یا نہ کرنے میں اس کو تردّد ہو، اور کوئی صحیح رائے قائم نہیں ہورہی ہو، اور اس کام کے انجام کا خیر یا شر ہونا سمجھ میں نہ آرہا ہو) تو اس کو (اس طرح استخارہ کرنا چاہئے کہ) پہلے وہ دو رکعت نفل استخارہ کی نیت سے ادا کرے اور (پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ”قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ“ اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ”قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ “ پڑھے اور ان دو رکعتوں کے ادا کرنے کے بعد اس طرح دعا کرے: اے اللہ! میں آپ کے علم کے وسیلے سے آپ سے خیر مانگتا ہوں اور آپ کی قدرت کے وسیلے سے آپ سے قدرت مانگتا ہوں اور آپ کے فضل عظیم کو آپ سے مانگتا ہوں کیونکہ آپ (جو چاہیں) کر سکتے ہیں اور میں نہیں کر سکتا اور آپ جانتے ہیں اور میں نہیں جانتا اور آپ تو تمام غیب کی باتوں کے جاننے والے ہیں، اے اللہ! اگر آپ جانتے ہیں کہ یہ معاملہ (جو معاملہ درپیش ہو اس کو ذہن و دل میں لے آئیں) میرے دین میری معاش اور انجام کار کے لحاظ سے میرے لئے خیر اور بہتر ہے تو پھر آپ اس کو میرے حق میں مقدر فرما دیجئے اور اس کو میرے لئے آسان کر دیجئے اور اگر آپ جانتے ہیں کہ یہ کام (کام کو اپنے ذہن و دل میں لے آئیں) میرے دین و دنیا اور میری معاش اور انجام کے لحاظ سے میرے حق میں برا اور شر ہے تو پھر آپ اسے مجھ سے پھیر دیجئے اور مجھے بھی اس سے پھیر دیجئے اور جو کچھ میرے حق میں بہتر ہے وہ جہاں بھی ہو اسے میرے لئے مہیا کر دیجئے پھر اس سے راضی کر دیجئے اور مطمئن کر دیجئے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ جہاں جہاں ”الامر“، یعنی کام کا لفظ آیا ہے وہاں اپنے مقصد کی نیت کرے یا زبان سے اپنے مقصد کو بیان کرے۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔)

Arabic quotation in the English source

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيْرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيمِ؛ فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ خَيْرٌ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي، أَوْ قَالَ: عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ فَاقْدُرْهُ لِي وَيَسِّرْهُ لِي، ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيهِ. وَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ شَرٌّ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي أَوْ قَالَ: فِي عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ فَاصْرِفْهُ عَنِّي وَاصْرِفْنِي عَنْهُ، وَاقْدُرْ لِي الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ، ثُمَّ أَرْضِنِي بِهِ

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1166 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6382 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 7390 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1323 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 1323

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1730

Volume 1

English

Ali (may Allah be pleased with him) narrated: "Abu Bakr (may Allah be pleased with him) narrated to me, and Abu Bakr spoke the truth, that he heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: 'There is no man who commits a sin, then purifies himself, prays, and seeks Allah's forgiveness, except that Allah forgives him.' Then he recited: 'And those who, when they commit an immorality or wrong themselves, remember Allah and seek forgiveness for their sins—and who can forgive sins except Allah?—and do not persist in what they have done while they know.' (Al-Imran, 3:135)"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۳۰ - وَعَنْ عَلِيٍّ (رضي الله عنه) قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ وَصَدَقَ أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ يَقُولُ: «مَا مِنْ رَجُلٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا ثُمَّ يَقُوْمُ فَيَتَطَهَّرُ، ثُمَّ يُصَلِّي، ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللهَ إِلَّا غَفَرَ اللهُ لَهُ، ثُمَّ قَرَأَ: ﴿وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوْبِهِمْ (آل عمران: ۱۳۵). رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَه، إِلَّا أَنَّ ابْنَ مَاجَهِ لَمْ يَذْكُرُ الْآيَةَ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1995
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے یہ حدیث بیان کی (کون ابوبکر؟) وہ جن کی صداقت کی تعریف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمائی ہے۔ حضرت ابوبکر نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ جب کسی شخص سے (خواہ مرد ہو یا عورت) کوئی گناہ ہو جائے اور اسی وقت یا جب کبھی نادم ہو تو اس کو چاہئے کہ غسل کرے (اگر ٹھنڈے پانی سے غسل کرے تو زیادہ مناسب ہے اگر اس کو ٹھنڈا پانی مضر ہوتا ہو تو گرم پانی سے غسل کرے، اگر غسل نہ ہو سکے تو وضو ہی کر لے) اور نماز کے لئے کھڑا ہو (جس کو نماز توبہ یا نماز استغفار کہتے ہیں اور کم سے کم دو رکعت نماز توبہ کی نیت سے ادا کرے، اس کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ”قُلْ يٰأَيُّهَا الْكَافِرُونَ“ اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ”قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ“ پڑھے، اور تنہائی میں یہ نماز پڑھی جائے تو اس کے لئے بہتر ہے اگر سجدہ میں سر رکھ کر روتے ہوئے یہ دعا کرے تو زیادہ بہتر ہے اور اگر رونا نہ آئے تو رونے کی صورت بنائے اور اپنے تمام گناہوں کو یاد کرتے ہوئے مصمم ارادہ کرے کہ پھر گناہ نہ کروں گا، اور عرض کرے کہ اے اللہ! مجھے گناہ نہ کرنا تھا، نفس و شیطان کے دھوکہ سے گناہ کیا اور اب آپ کے در پر آ پڑا ہوں، آپ کے سوا کوئی گناہ
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 406 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1395 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1324 (unverified) 82% confidence

Mishkat (candidate) 1324

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

بخشنے والا نہیں اور مجھ عاجز کو آپ کے عذاب کی طاقت نہیں، اس لئے آپ کے غصہ سے ڈر رہا ہوں۔ اپنے گناہوں سے معذرت چاہتے ہوئے عرض کرتا ہوں الٰہی! آپ کا بھاگا ہوا بندہ آپ کے در پر آ پڑا ہے، اگر آپ میرے گناہوں کو نہیں معاف کریں گے تو میں کہیں کا نہ رہوں گا آپ محض اپنے فضل و کرم سے اپنے نبی دربار کے صدقہ سے میرے حال پر بجائے غضب کے رحمت کی نظر فرمائیے! جو ہو گیا سو ہو گیا، اب گناہ نہ کرنے کا ارادہ کر کے آیا ہوں، آپ مجھے اپنی رحمت سے مایوس نہ کیجئے میرے تمام گناہوں کو معاف کر دیجئے، آئندہ مجھ کو گناہوں سے بچائے رکھئے۔ آپ کا نام غفور و غفار ہے، آپ کی شان کے یہی سزاوار ہے، جب بندہ گناہوں سے توبہ کرتا ہے تو آپ اس پر نہایت مہربان ہو کر اس کے سب گناہ بخش دیتے ہیں، اس لئے میرے بھی تمام گناہ بخش دیجئے آپ کے فضل و کرم سے امید لگایا ہوا ہوں، اس لئے آپ میرے تمام گناہ بخش دے کر گناہوں کی جگہ نیکیاں لکھ دیجئے یہ آپ کے فضل و کرم سے کچھ دور نہیں، جب کوئی گنہگار اس طرح سے نماز پڑھتا اور دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ (بڑے رحیم ہیں اس کے تمام گناہ معاف کر دیتے ہیں (اور اس کے گناہوں کے بدلے نیکیاں لکھ دیتے ہیں) (صدر میں جو ارشاد ہوا ہے اس کی تائید میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ذیل کی یہ آیت تلاوت فرمائی: (سورہ آل عمران پ4ع14، آیت نمبر:13-136) وَالَّذِينَ اِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً اَوْ ظَلَمُوا اَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللّٰهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَّغْفِرُ الذُّنُوبَ اِلَّا اللّٰهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلٰى مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ ۝ اُولٰئِكَ جَزَآؤُهُمْ مَّغْفِرَةٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَجَنّٰتٌ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِينَ فِيهَا وَنِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِينَ ۝ اور وہ لوگ جن کا حال یہ ہے کہ (بہ تقاضائے بشریت) جب کوئی کبیرہ گناہ کر بیٹھتے ہیں یا کوئی صغیرہ گناہ کر کے اپنے دین کا نقصان کر لیتے ہیں تو خدا کے غضب کو یاد کر کے اپنے کئے پر نادم ہوتے اور پچھتاتے ہیں اور بہت گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی چاہتے ہیں، خدا کے سوا بندوں کے گناہوں کا معاف کرنے والا اور ہے ہی کون؟ اور جو گناہ کرتے ہیں اس پر جان بوجھ کر اصرار نہیں کرتے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کا بدلہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بخشش کی صورت میں ملتا ہے اور آخرت میں ان کے لئے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں یہ لوگ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور توبہ کر کے نیک کام کرنے والوں کے لئے کیسے اچھے اجر ہیں۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے اور ابن ماجہ نے بھی اس کی روایت کی ہے لیکن ابن ماجہ میں اس آیت کا ذکر نہیں ہے۔)

Hadith 1731

Volume 1

English

Hudhayfah (may Allah be pleased with him) narrated: "Whenever the Prophet (ﷺ) was faced with a serious matter, he would pray."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۳۱ - وَعَنْ حُذَيْفَةَ (رضي الله عنه) قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا حَزَبَهُ أَمْرُ صَلَّى. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1996
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی مصیبت کی وجہ سے بے چین ہو جاتے یا کسی کام میں مشکلات آنے سے غمگین ہوتے تو اس کا علاج اس طرح کرتے کہ آپ نماز میں مشغول ہو جاتے (تاکہ نماز کی وجہ سے یکسوئی حاصل ہو، اور سارے غم غلط ہو جائیں اللہ کی طرف لو لگ جانے سے کسی چیز کے ہونے یا نہ ہونے کا کچھ اثر نہیں ہوتا اور نماز شروع کرنے سے ”وَاسْتَعِيْنُوْا بِالصَّبْرِ وَالصَّلٰوةِ“ کے حکم کی تعمیل ہو جاتی ہے)۔ (اس حدیث کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1319 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1325 (unverified) 93% confidence

Mishkat (candidate) 1325

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1732

Volume 1

English

Abdullah ibn Abi Awfa (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Whoever has a need from Allah or from any of the children of Adam, let him perform ablution and perfect it, then pray two rak'ahs. Afterward, let him praise Allah, send blessings upon the Prophet (ﷺ), and say: "There is no god but Allah, the Forbearing, the Generous. Glory be to Allah, the Lord of the Magnificent Throne. Praise be to Allah, the Lord of the worlds. I ask You for the means of Your mercy, the certainty of Your forgiveness, the spoils of every good deed, and safety from every sin. Do not leave any sin of mine unforgiven, nor any worry unrelieved, nor any need that pleases You unfulfilled, O Most Merciful of the merciful.'" [Narrated by Tirmidhi and Ibn Majah] Tirmidhi said: "This is a Gharib Hadith."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۳۲ - وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: «مَنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ إِلَى اللهِ أَوْ إِلَى أَحَدٍ مِنْ بَنِي آدَمَ فَلْيَتَوَضَّأُ، فَلْيُحْسِنِ الْوُضُوءَ، ثُمَّ لِيُصَلَّ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ لِيُثْنِ عَلَى اللهِ تَعَالَى، وَلْيُصَلِّ عَلَى النَّبِيَّ ، ثُمَّ لِيَقُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ، سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالِمِينَ، أَسْأَلُكَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ، وَالْغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرِّ، وَالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ، لَا تَدَعْ لِي ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ، وَلَا هَمَّا إِلَّا فَرَّجْتَهُ، وَلَا حَاجَةً هِيَ لَكَ رِضًا إِلَّا قَضَيْتَهَا يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ. رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهِ، وَقَالَ التَّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثُ غَرِيبٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1997
عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگ رہا ہو یا کسی شخص سے کچھ چاہتا ہو کہ اس کی یہ حاجت جلد پوری ہو، اور اس کا جو مقصد ہے وہ جلد حاصل ہو جائے تو اس کو چاہئے کہ سنتوں اور مستحبات کی پابندی کے ساتھ اچھا وضوء کرے اور صلاۃ حاجت کی نیت سے دو رکعت پڑھے، پھر اللہ تعالیٰ کی تعریف جو اس سے ہو سکے بیان کرے اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھے (اگر درود ابراہیمی جو التحیات کے بعد پڑھا جاتا ہے اس کو پڑھے تو بہت بہتر ہے) پھر یہ دعا کرے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ بڑے بردبار ہیں (قصوروں کو دیکھتے جاتے ہیں مگر جلد اس کی سزا نہیں دیتے) وہ کریم ہیں (کہ بجائے سزا دینے کے اور نعمتیں دیتے جاتے ہیں تا کہ بندہ ان کے احسانات سے شرمندہ اور نادم ہو کر جو کیا ہے اس سے توبہ کرے) اے عظمت والے عرش کے رب! (جو کوئی مانگے اس کو دینا آپ کے پاس کچھ مشکل نہیں) میں اللہ کی (بخل سے اور ہر عیب سے) پاکی بیان کرتا ہوں۔ اور سب تعریفیں تمام جہانوں کے رب اللہ کو سزاوار ہیں۔ میں آپ سے آپ کی رحمت کو واجب کرنے والی نیکیاں (کرنے کی توفیق) مانگتا ہوں اور آپ کی مغفرت (دلانے والے) بڑے بڑے عظمت والے کام اور ہر نیک کام میں سے غنیمت والا کام مانگتا ہوں۔ اور میں ہر برائی سے سلامتی مانگتا ہوں آپ میرے کسی بھی گناہ کو معاف کئے بغیر نہ چھوڑئیے اور نہ کسی فکر و پریشانی کو کھولے اور دور کئے چھوڑئیے۔ اور نہ میری کسی حاجت کو جو آپ کی بھی پسندیدہ ہے اسے پورا کئے بغیر نہ چھوڑئیے۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)

Arabic quotation in the English source

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالِمِينَ، أَسْأَلُكَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ، وَالْغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرِّ، وَالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ، لَا تَدَعْ لِي ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ، وَلَا هَمَّا إِلَّا فَرَّجْتَهُ، وَلَا حَاجَةً هِيَ لَكَ رِضًا إِلَّا قَضَيْتَهَا يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ.

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 479 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1384 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1327 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 1327

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1733

Volume 1

English

Abu Wahb reported: "I asked Abdullah ibn Al-Mubarak about the prayer involving glorification (Salat al-Tasbih). He said: 'One begins with Takbir (saying Allahu Akbar), then recites: (Glory be to You, O Allah, and praise; blessed is Your Name, exalted is Your Majesty, and there is no god but You). Then one repeats fifteen times: (Glory be to Allah, all praise is to Allah, there is no god but Allah, and Allah is the Greatest). After this, one seeks refuge [with Allah], recites بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ, Surah Al-Fatihah, and another Surah. Then one repeats the same glorifications ten times. In each rak’ah, this is repeated: ten times in ruku (bowing), ten times upon rising from ruku, ten times in each prostration (sujood), and ten times while sitting between the two prostrations. This is performed over four rak’ahs, totaling seventy-five glorifications per rak’ah (beginning with fifteen before recitation and ten in each subsequent position).' In a narration by Abu Dawud, it states: 'If you were the most sinful person on earth, you would be forgiven by this prayer.' In Ibn Majah’s narration, the Prophet (ﷺ) said: 'Even if your sins were as numerous as the grains of desert sand, they would be forgiven.' A companion asked: 'O Messenger of Allah, what if one cannot perform it daily?' He replied: 'Perform it weekly. If unable, then monthly. If still unable, then once a year.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۳۳ - عَنْ أَبِي وَهْبٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الْمُبَارَكِ عَنِ الصَّلَاةِ الَّتِي يُسَبِّحُ فِيهَا، فَقَالَ: يُكَبِّرُ، ثُمَّ يَقُولُ: سُبْحَانَكَ اللهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ، ثُمَّ يَقُوْلُ خَمْسَ عَشَرَةَ مَرَّةً سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ يَتَعَوَّذُ وَيَقْرَأُ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَفَاتِحَةَ الْكِتَابِ وَسُوْرَةً، ثُمَّ يَقُوْلُ عَشَرَ مَرَّاتٍ: سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ اللهُ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ يَرْكَعُ، فَيَقُوْلُهَا عَشْرًا، ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ فَيَقُوْلُهَا عَشْرًا، ثُمَّ يَسْجُدُ فَيَقُوْلُهَا عَشْرًا، ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ وَيَقُوْلُهَا عَشْرًا، ثُمَّ يَسْجُدُ الثَّانِيَةَ فَيَقُوْلُهَا عَشْرًا. يُصَلِّي أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ عَلَى هَذَا، فَذَلِكَ خَمْسٌ وَسَبْعُوْنَ تَسْبِيحَةً، فِي كُلِّ رَكْعَةٍ يَبْدَأُ فِي كُلِّ رَكْعَة بِخَمْسَ عَشَرَةَ تَسْبِيحَةً، ثُمَّ يَقْرَأُ، ثُمَّ يُسَبِّحُ عَشْرًا. رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ. وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي دَاوُدَ: قَالَ: «فَإِنَّكَ لَوْ كُنْتَ أَعْظَمَ أَهْلِ الْأَرْضِ ذَنْبًا غُفِرَ لَكَ بِذَلِكَ». وَفِي رِوَايَةٍ لِابْنِ مَاجَه: «فَلَوْ كَانَتْ ذُنُوبُكَ مِثْلَ رَمَلٍ عَالِجٍ غَفَرَهَا لَكَ قَالَ: يَا رَسُوْلَ اللهِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ يَقُوْلُهَا فِي يَوْمِ؟ قَالَ: «قُلْهَا فِي جُمْعَةٍ، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقُلْهَا فِي شَهْرٍ حَتَّى قَالَ: «فَقُلْهَا فِي سَنَةٍ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1998Noor 1999Noor 2000
ابو وہب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ ابن مبارک رضی اللہ عنہ سے صلاۃ التسبیح کے متعلق دریافت کیا تو آپ نے فرمایا کہ (صلاۃ التسبیح کہ وہ اوقات کے سوا جس وقت چاہے اور جس روز چاہے پڑھی جاسکتی ہے اور صلاۃ التسبیح کا جمعہ کے دن زوال سے پہلے پڑھنا مستحب ہے اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ صلاۃ التسبیح کی نیت سے چار رکعت اس طرح پڑھے کہ) تکبیر تحریمہ کے بعد ثناء یعنی ”سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالٰى جَدُّكَ وَلَا اِلٰهَ غَيْرُكَ“ پڑھنے کے بعد (15) مرتبہ ”سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ اَكْبَرُ (جیسا کہ بعض روایت میں یہ اضافہ مذکور ہے۔ مرقات ج۔ 12) وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ“ پڑھے اس کے بعد ”اَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ“ اور ”بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ“ پڑھکر سورہ فاتحہ اور ضم سورہ کر کے (10) مرتبہ یہی مذکورہ تسبیح پڑھے، پھر رکوع کرے اور رکوع میں (رکوع کی تسبیح کے بعد 10 مرتبہ یہی مذکورہ تسبیح پڑھے، پھر رکوع سے سر اٹھا کر (سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ اور رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ کہنے کے بعد) قومہ میں (10) مرتبہ یہی مذکورہ تسبیح پڑھے، پھر سجدہ میں جائے اور سجدہ کی تسبیح پڑھنے کے بعد (10) مرتبہ یہی تسبیح پڑھے، پھر سجدہ سے سر اٹھا کر جلسہ میں ”رَبِّ اغْفِرْلِيْ“ پڑھنے کے بعد (10) مرتبہ یہی تسبیح پڑھے، پھر دوسرے سجدہ میں جائے اور سجدہ کی تسبیح پڑھنے کے بعد یہی تسبیح (10) بار پڑھے، اس طرح ایک رکعت میں (75) بار یہ تسبیح ہوئی (دوسرے سجدے سے سر اٹھانے کے بعد نہ تو بیٹھے اور نہ مذکورہ تسبیح پڑھے بلکہ دوسرے سجدہ سے اٹھتے ہی دوسری رکعت کا قیام شروع کرے (اور باقی تین رکعتوں کی ہر رکعت میں اسی طرح مذکور تسبیح کو (75) بار پڑھتا جائے یعنی ہر رکعت کے شروع میں سورہ فاتحہ اور ضم سورہ سے پہلے (15) بار اور ضم سورہ کے بعد (10) بار (رکوع میں (10) بار، قومہ میں (10) بار، پہلے سجدہ میں (10) بار، جلسہ میں (10) بار، اور دوسرے سجدہ میں (10) بار اس طرح ہر رکعت میں (75) بار مذکورہ تسبیح پڑھا کرے، اور قعدہ اولیٰ اور قعدہ آخرہ میں تسبیح پڑھنے کی ضرورت نہیں، اگر کسی شخص کو صلاۃ التسبیح میں سہو ہو جائے تو وہ سہو کے سجدوں میں اس مذکورہ تسبیح کو نہ پڑھے کیونکہ صلاۃ التسبیح میں (300) بار مذکورہ تسبیح پڑھنا چاہئے اور وہ ہو چکے، اگر کسی رکن میں اس مذکورہ تسبیح کی مقررہ تعداد میں سہواً کمی ہو جائے تو بعد کے کسی رکن میں اس کی تعداد تکمیل کرے۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔) اور ابوداؤد کی ایک روایت میں اس طرح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر تمہارے گناہ تمہارے روئے زمین کے باشندوں کے گناہوں سے بھی زیادہ ہوں گے تب بھی اللہ تعالیٰ اس نماز کی بدولت تمہارے گناہ بخش دیں گے۔ اور ابن ماجہ کی ایک روایت میں اس طرح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر تمہارے گناہ کثرت میں ریت کے ٹیلہ کے برابر بھی ہوں تو اللہ تعالیٰ اس صلاۃ التسبیح کی برکت سے تمہارے گناہ معاف فرما دیں گے۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا کہ یا رسول اللہ کس میں طاقت ہے کہ روزانہ یہ نماز پڑھ سکے؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ اگر تم روزانہ پڑھنے کی طاقت نہیں رکھتے تو ہر جمعہ کو پڑھ لیا کرو اور اگر جمعہ کو بھی نہ ہو سکے تو مہینہ میں ایک دفعہ ہی پڑھ لیا کرو (اگر مہینہ میں ایک بار بھی نہ پڑھ سکو تو) آپ نے فرمایا کہ سال میں ایک ہی بار پڑھ لو۔

Arabic quotation in the English source

سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَتَعَالَى جَدُّكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ

سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 481 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1734

Volume 1

English

Abu Huraira (may Allah be pleased with him) narrated: "I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: 'The first deed for which a servant will be held accountable on the Day of Resurrection is their prayer. If it is sound, they will succeed; if defective, they will fail. If any deficiency is found in their obligatory prayers, the Lord—Exalted and Majestic—will say: "See if My servant has any voluntary prayers to complete what is lacking in the obligatory ones." Then the rest of their deeds will be judged accordingly.' In another narration: 'Zakat will be judged in the same manner, followed by all other deeds.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٧٣٤ - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ يَقُولُ: «إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ عَمَلِهِ صَلَاتُهُ، فَإِنْ صَلُحَتْ فَقَدْ أَفْلَحَ وَأَنْجَحَ، وَإِنْ فَسَدَتْ فَقَدْ خَابَ وَخَسِرَ، فَإِنْ انْتَقَصَ مِنْ فَرِيضَتِهِ شَيْءٌ قَالَ الرَّبُّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى انْظُرُوا هَلْ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّع؟ فَيُكَمَّلَ بِهَا مَا انْتَقَصَ مِنَ الْفَرِيضَةِ، ثُمَّ يَكُوْنُ سَائِرُ عَمَلِهِ عَلَى ذَلِكَ. وَفِي رِوَايَةٍ: ثُمَّ الزَّكَاةُ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ تُؤْخَذُ الْأَعْمَالُ عَلَى حَسْبٍ ذَلِكَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَرَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ رَجُلٍ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor grouped labelNoor 2003
5/2001-2002۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب قیامت میں اعمال کا حساب لیا جائے گا تو سب اعمال کے حساب سے پہلے نماز کا حساب شروع کیا جائے گا (دیکھا جائے گا کہ اس کی فرض نماز صحیح ہوئی ہے یا نہیں اگر اس کی فرض) نماز تمام ارکان اور سنتوں کی پابندی کے ساتھ ادا ہوئی ہے تو اس کی نماز قبول ہوگی اور اس کو پورا پورا ثواب دیا جائے گا اور وہ حساب میں کامیاب ہو جائے گا اگر اس کی (فرض) نماز میں کچھ ایسی خرابیاں ہوئی ہوں کہ جس کے سبب سے اس کی نماز ناقص ہوئی ہے تو وہ بڑے خسارہ میں ہوگا، ثواب بھی نہیں ملے گا (اور عذاب کا مستحق ہو جائے گا) اللہ تعالیٰ (بڑے کریم ہیں) اس وقت محض اپنے فضل و کرم سے فرشتوں سے کہیں گے کہ میرے فرشتو! دیکھو میرے بندے کے نامۂ اعمال میں فرض کے بعد کچھ سنن اور نوافل بھی ہیں تو اس فرض کے نقصان کی تلافی ان سنتوں اور نوافل سے کردو (اور اس کی فرض نماز کا ثواب اس کو پورا پورا دے دو تاکہ وہ عذاب سے نجات پائے) یہی حال دوسرے عبادات کا بھی ہے (اگر فرض روزوں میں کچھ نقصان آگیا ہو تو نفل روزوں سے اس نقصان کو دور کر دیں گے، کامل روزوں کا ثواب عطا فرمائیں گے۔ ایسے ہی فرض زکات میں کچھ نقصان آگیا ہو تو نفل خیرات سے فرض زکات کے نقصان کو پورا کر دیں گے اور وہ کامل زکوٰۃ کے ثواب کا مستحق ہو جائے گا۔ اسی طرح دوسرے اعمال کی بھی یہی کیفیت ہوگی یعنی ان کے فرائض کے نقصان کو نوافل سے پورا کیا جائے گا (اس لئے بندہ پر لازم ہے کہ فرض نمازوں کے سوا نفل نمازیں بھی پڑھا کرے اسی طرح فرض روزوں کے سوا نفل روزے بھی رکھا کرے۔ اور فرض زکات کے سوا نفل خیرات بھی دیا کرے تاکہ قیامت کے دن فرضوں میں کچھ نقصان نکلے تو نفل سے وہ نقصان پورا کر دیا جائے۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔) اور امام احمد نے بھی دوسرے راوی سے اس حدیث کی روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 864 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1330 (unverified) 80% confidence

Mishkat (candidate) 1330

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1735

Volume 1

English

Abu Umamah (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Allah has not granted a servant anything better than two rak’ahs of prayer. Righteousness is showered upon a servant’s head as long as they remain in prayer. Indeed, the closest means by which a servant draws near to Allah is through what emanates from Him (the Qur’an).'" Abu Nasr Al-Rawi, the narrator, explained: "This refers to the Qur’an."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٧٣٥ - وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَا أَذِنَ اللهُ لِعَبْدٍ فِي شَيْءٍ أَفْضَلَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ يُصَلِّيْهِمَا، وَإِنَّ الْبِرَّ لَيُذَرُّ عَلَى رَأْسِ الْعَبْدِ مَا دَامَ فِي صَلَاتِهِ، وَمَا تَقَرَّبَ الْعِبَادُ إِلَى اللهِ بِمِثْلِ مَا خَرَجَ مِنْهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتَّرْمِذِيُّ. وَقَالَ أَبُو نَصْرِ الرَّاوِي: يَعْنِي الْقُرْآنَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2004
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا (یوں تو اللہ تعالیٰ ہر ذاکر کے ذکر کو سنتے ہیں مگر کم سے کم دو رکعت پڑھنے والا جب اپنی رکعتوں میں قرآن پڑھتا ہے تو اس کے قرآن پڑھنے کو بہت غور اور رعایت و توجہ سے سنتے ہیں (جیسا نماز میں قرآن پڑھنے کو سنتے ہیں، ایسا کسی چیز کو توجہ سے نہیں سنتے) تلاوت قرآن کے سوا سب عبادتوں میں نماز اللہ تعالیٰ کو ایسی پسند ہے کہ جب تک بندہ اللہ تعالیٰ کے سامنے نماز پڑھتا ہوا کھڑا رہتا ہے تو اس کے سر پر رحمتیں نازل کرتے رہتے ہیں (جیسے کوئی بادشاہ اپنے کسی نوکر کی خدمت کو پسند کرتا ہے تو اس کے سر پر جواہر نثار کرتا رہتا ہے) اور بندہ ہر عبادت سے اللہ تعالیٰ سے قرب حاصل کرتا ہے لیکن بندہ جب نماز میں قرآن پڑھتا ہے تو اس کو جتنا قرب اس وقت اللہ تعالیٰ سے حاصل ہوتا ہے کسی اور وقت اتنا قرب حاصل نہیں ہوتا۔ (اس کی روایت امام احمد اور ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2911 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.