Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals · Chapter 7

Chapter on Weeping Over the Deceased

36 narrations · In source reading order

Hadith 2180

Volume 1

English

Anas (may Allah be pleased with him) narrated: "We entered with the Messenger of Allah (ﷺ) to visit Abu Sayf Al-Qayn, who was the blacksmith of Ibrahim (the Prophet’s son). The Prophet (ﷺ) took Ibrahim, kissed him, and smelled him. Later, we entered again, and Ibrahim was in his final moments. The eyes of the Messenger of Allah (ﷺ) filled with tears. Abdur Rahman ibn Awf said, 'Even you, O Messenger of Allah?' He replied, 'O Ibn Awf, this is mercy.' Then he added, 'The eyes shed tears, and the heart grieves, but we do not say except what pleases our Lord. Indeed, we are saddened by your separation, O Ibrahim.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢١٨٠ - عَنْ أَنَسٍ (رضي الله عنه) قَالَ: دَخَلْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ عَلَى أَبِي سَيْفِ الْقَيْنِ، وَكَانَ ظِتْرًا لِإِبْرَاهِيمَ لا فَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ اللهِ إِبْرَاهِيمَ فَقَبَّلَهُ وَشَمَّهُ، ثُمَّ دَخَلْنَا عَلَيْهِ بَعْدَ ذَلِكَ وَإِبْرَاهِيمُ يَجُوْدُ بِنَفْسِهِ، فَجَعَلَتْ عَيْنَا رَسُوْلِ اللهِ ﷺ تَدْرِفَانِ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ وَأَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ: «يَا ابْنَ عَوْفٍ إِنَّهَا رَحْمَةٌ»، ثُمَّ أَتْبَعَهَا بِأُخْرَى فَقَالَ: إِنَّ الْعَيْنَ تَدْمَعُ وَالْقَلْبَ يَحْزَنُ، وَلَا نَقُوْلُ إِلَّا مَا يَرْضَى رَبُّنَا، وَإِنَّا بِفِرَاقِكَ يَا إِبْرَاهِيمُ لَمَحْرُوْنُوْنَ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2554
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: (ایک دن کا واقعہ ہے) کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ابو سیف لوہار کے گھر گئے جو حضور کے صاحبزادے حضرت ابراہیم کی دایہ کے شوہر تھے، حضور دایہ کے گھر پہنچ کر اپنے فرزند حضرت ابراہیم کو (گود میں) لئے انہیں پیار کئے اور سونگھے (پھر واپس ہو گئے) چند روز کے بعد ہم (دوبارہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دایہ کے گھر گئے۔ اس وقت حضرت ابراہیم سکرات کی حالت میں تھے (بچہ کی یہ حالت دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، حضور کو روتے ہوئے دیکھ کر) حضرت عبدالرحمن بن عوف نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ بھی روتے ہیں؟ حضور فرمائے: اے ابن عوف (نوحہ اور آہ و زاری کرنا منع ہے اور آنکھوں سے) آنسو کا جاری ہونا یہ رحمت کی نشانی ہے (اور جائز ہے) اس کے بعد آنکھوں میں آنسو لا کر فرمائے، آنکھ روتی ہے اور دل غمگین ہے اور ہم وہی کہتے ہیں جو ہمارے رب کو پسند ہے اور ہم اے ابراہیم! تمہاری جدائی سے غمگین ہیں۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔

Qur’an-related source paragraphs

And the saying of Allah, the Almighty: "And give good news to the patient, who, when a calamity strikes them, say, 'Indeed, we belong to Allah, and indeed, to Him we will return.' Upon them are blessings from their Lord and mercy, and it is they who are rightly guided." (Quran 2:155-156). And His saying: "And seek help through patience and prayer, and indeed, it is difficult except for the humble." (Quran 2:45).

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1303 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2315a (unverified) 86% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2181

Volume 1

English

Usamah ibn Zayd (may Allah be pleased with him) narrated: "The daughter of the Prophet (ﷺ) sent a message to him that her son had passed away and asked him to come. He sent his greetings and said, 'To Allah belongs what He takes, and to Him belongs what He gives. Everything has an appointed time with Him. Be patient and seek reward.' She sent another message, insisting that he come. So he went, accompanied by Sa'd ibn Ubadah, Mu'adh ibn Jabal, Ubayy ibn Ka'b, Zayd ibn Thabit, and other men. When the child was brought to the Prophet (ﷺ), his soul was struggling, and the Prophet’s eyes filled with tears. Sa'd said, 'O Messenger of Allah, what is this?' He replied, 'This is mercy that Allah has placed in the hearts of His servants. Indeed, Allah shows mercy only to the merciful among His servants.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۱۸۱ - وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ (رضي الله عنهما) قَالَ: أَرْسَلَتِ ابْنَةُ النَّبِيِّ ﷺ إِلَيْهِ أَنَّ ابْنَا لِي قُبِضَ فَأْتِنَا، فَأَرْسَلَ يُقْرِئُ السَّلَامَ، وَيَقُوْلُ: «إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلُّ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى، فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ، فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ تُقْسِمُ عَلَيْهِ لَيَأْتِيَنَّهَا، فَقَامَ وَمَعَهُ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ وَمَعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَرِجَالٌ، فَرُفِعَ إِلَى رَسُوْلِ اللَّهِ ﷺ الصَّبِيُّ وَنَفْسُهُ تَتَقَعْقَعُ، فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ، فَقَالَ سَعْدُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا هَذَا؟ فَقَالَ: «هَذِهِ رَحْمَةُ جَعَلَهَا اللهُ فِي قُلُوْبِ عِبَادِهِ، وَإِنَّمَا يَرْحَمُ اللهُ مِنْ عِبَادِهِ الرَّحَمَاءَ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2555
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں حضور کی صاحبزادی حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے خدمت اقدس میں کسی شخص سے یہ کہلا بھیجا کہ میرا لڑکا سکرات کی حالت میں ہے آپ ذرا تشریف لائیے حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمائے تم واپس جا کر ان کو میرا سلام پہنچاؤ اور کہو کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ لیتا ہے وہ اسی کا ہے اور جو کچھ وہ دیتا ہے وہ بھی اسی کا ہے اور اس کے پاس ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے (وہ وقت ٹل نہیں سکتا) تم کو چاہئے کہ ثواب کی نیت سے صبر اختیار کریں، حضرت زینب پھر دوبارہ کسی کو بھیجے اور قسم دے کر عرض کئے: آپ ضرور تشریف لائیے، یہ سن کر حضور کھڑے ہوئے اور سعد بن عبادہ، معاذ بن جبل، ابی بن کعب اور زید بن ثابت اور دیگر صحابہ بھی حضور کے ساتھ ہو گئے (جب حضور صاحبزادی کے مکان پر پہنچے تو حضور کے سامنے بچے کو پیش کیا گیا، اس وقت بچہ سکرات کی حالت میں تھا، بچے کی سانس سینہ میں اضطراب کے ساتھ چل رہی تھی، یہ حالت دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دونوں آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، حضور کو روتے دیکھ کر) حضرت سعد عرض کئے: یا رسول اللہ! کیا آپ بھی روتے ہیں؟ حضور فرمائے: سنو سعد! (کسی کی موت پر نوحہ کرنا، چیخنا چلانا، کپڑے پھاڑ لینا اور سر پیٹنا یہ سب حرام اور منع ہیں) البتہ آنکھوں سے (بغیر نوحہ کے) آنسو جاری ہونا، بشریت کا تقاضا ہے اور رحمت و نرم دلی کی نشانی ہے۔ جس کو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے دلوں میں پیدا فرماتا ہے (اس لئے یہ جائز ہے) اور اللہ تعالیٰ بھی اپنے بندوں میں سے انہیں پر رحم فرماتا ہے جو رحم دل ہوتے ہیں۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1284 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 923a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2182

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated: "A member of the Prophet’s (ﷺ) family died, and the women gathered, weeping over him. Umar stood up to stop them and drive them away. The Prophet (ﷺ) said, 'Let them be, O Umar. The eyes shed tears, the heart grieves, and the loss is recent.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢١٨٢ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: مَاتَ مَيْتُ مِنْ آلِ رَسُوْلِ اللَّهِ ﷺ فَاجْتَمَعَ النِّسَاءُ يَبْكِيْنَ عَلَيْهِ، فَقَامَ عُمَرُ يَنْهَاهُنَّ وَيَطْرُدُهُنَّ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ ﷺ: «دَعْهُنَّ يَا عُمَرُ؛ فَإِنَّ الْعَيْنَ دَامِعَةُ وَالْقَلْبُ مُصَابٌ وَالْعَهْدُ قَرِيبٌ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالنَّسَائِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2556
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تو عورتیں جمع ہوئیں (اور بغیر نوحہ و چیخ و پکار کے آنسوؤں سے) رونے لگیں (حضرت عمر میت پر جیسا کہ اشعۃ اللمعات میں مذکور ہے۔ 1-2 صرف رونے کو بھی برا سمجھتے تھے اس لئے) اٹھے اور عورتوں کو رونے سے منع کرنے لگے اور (باہر سے آئی ہوئی) عورتوں کو ہٹانے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے: سنو عمر! (نوحہ کرنا اور چیخ و پکار کرنا منع ہے۔ آنکھوں سے رونا منع نہیں ہے) یہ عورتیں آنکھوں سے آنسو بہا کر رو رہی ہیں، ان کو ان کے حال پر چھوڑ دو، آنکھوں سے بھی کیسے نہ روئیں جب کہ ان کا دل دکھا ہوا ہے اور مصیبت ابھی ابھی آ پڑی ہے۔ اس کی روایت امام احمد اور نسائی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 1857 (unverified) 85% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2183

Volume 1

English

Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with him) narrated: "Sa'd ibn Ubadah fell ill, and the Prophet (ﷺ) visited him, accompanied by Abdur Rahman ibn Awf, Sa'd ibn Abi Waqqas, and Abdullah ibn Mas'ud. When they entered, they found him unconscious. The Prophet (ﷺ) asked, 'Has he passed away?' They replied, 'No, O Messenger of Allah.' The Prophet (ﷺ) wept, and when the people saw him weeping, they also wept. He said, 'Do you not hear? Allah does not punish for the tears of the eyes or the grief of the heart, but He punishes or shows mercy because of this,' and he pointed to his tongue. 'Indeed, the deceased is punished by the wailing of his family over him.'" 1

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۱۸۳ - وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ (رضي الله عنهما) قَالَ: اشْتَكَى سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ شَكْوَى لَهُ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ ﷺ يَعُودُهُ مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ وَجَدَهُ فِي غَاشِيَةٍ، فَقَالَ: «قَدْ قَضَى؟» قَالُوا: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَبَكَى النَّبِيُّ ﷺ فَلَمَّا رَأَى الْقَوْمُ بُكَاءَ النَّبِيِّ ﷺ بَكَوْا، فَقَالَ: «أَلَا تَسْمَعُوْنَ إِنَّ اللَّهَ لَا يُعَذِّبُ بِدَمْعِ الْعَيْنِ وَلَا بِحُزْنِ الْقَلْبِ وَلَكِنْ يُعَذِّبُ بِهَذَا وَأَشَارَ إِلَى لِسَانِهِ أَوْ يَرْحَمُ، وَإِنَّ الْمَيِّتَ1 يُعَذِّبُ بِبُكَاءِ أَهْلِهِ عَلَيْهِ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2557
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ (ایک دفعہ) بیمار ہوئے اور ان کی بیماری بہت سخت تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (ان کی عیادت کے لئے) تشریف لے گئے اور آپ کے ہمراہ عبدالرحمن بن عوف، سعد بن ابی وقاص اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم تھے جب حضور وہاں پہونچے تو ملاحظہ فرمایا کہ گھر والوں نے ان کو چاروں طرف گھیر رکھا ہے (جس طرح کہ میت کو گھیر لیتے ہیں اور ان پر چادر بھی اڑھا دی گئی ہے) حضور دریافت فرمائے کہ کیا ان کا انتقال ہو گیا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: نہیں حضور، ان کا انتقال نہیں ہوا ہے (یہ دیکھ کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو روتے دیکھے تو وہ بھی رونے لگے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے: سنو صاحبو! اللہ تعالیٰ (کسی کے مرنے کی وجہ سے) آنکھوں سے آنسو جاری ہونے اور دل غم زدہ ہونے پر عذاب نہیں دیتے بلکہ زبان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمائے کہ اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ عذاب دیتے ہیں یا اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ رحمت نازل فرماتے ہیں یعنی اگر مصیبت زدہ زبان سے شکوہ شکایت کیا یا زبان سے اللہ سے ناراضی کے الفاظ کہا یا نوحہ کیا یا چیخ و پکار کیا تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کو عذاب دیتے ہیں بخلاف اس کے اگر وہ مصیبت زدہ زبان سے ”إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ“ کہہ کر صبر کیا تو اللہ تعالیٰ اس پر رحمت نازل فرماتے ہیں اور اگر (جاہلیت کی عادت کے مطابق کسی نے وصیت کی کہ اس کے مرنے کے بعد اس پر نوحہ کیا جائے اور ورثاء اس کی وصیت پوری کریں) تو میت کو (اس طرح وصیت کی کرنے کی وجہ سے) عذاب (جیسا کہ مرقات اور رد المحتار میں مذکور ہے۔12) دیا جائے گا۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1304 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 924a (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

Indeed, the deceased is punished by the wailing of his family over him.

(1) The statement: "Indeed, the deceased is punished by the wailing of his family over him." In Ad-Durr Al-Mukhtar, it is said: "The deceased is only punished by the wailing of his family if he had instructed them to do so." In Radd Al-Muhtar, it is said: "The interpretation of this Hadith is that people at that time used to instruct others to wail, so the Prophet (ﷺ) said this." This is mentioned in Al-Bahr, quoting Az-Zahirah.

Note 1

قوله

(۱) قوله: إن الميت ليعذب ببكاء أهله عليه: وفي الدر المختار»: إنما يعذب الميت ببكاء أهله إذا أوصى بذلك. وقال في رد المحتار»: وتأويل الحديث أنهم في ذلك الزمان كانوا يوصون بالنوح، فقال له ذلك. «بحر» عن «الظهيرية».

Hadith 2184

Volume 1

English

Al-Mughirah ibn Shu'bah (may Allah be pleased with him) narrated: "I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say, 'Whoever is wailed over will be punished on the Day of Resurrection because of the wailing over him.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢١٨٤ - وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُوْلُ: «مَنْ نِيْحَ عَلَيْهِ فَإِنَّهُ يُعَذِّبُ بِمَا نِيْحَ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2558
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہوں (کہ اگر کوئی شخص جاہلیت کی عادت کے مطابق وصیت کرے کہ اس کے مرنے کے بعد اس پر نوحہ کیا جائے اور ورثاء اس کی وصیت پوری کریں یا اس کے خاندان میں نوحہ کرنے کی عادت بھی، اور وہ بھی اس کو پسند کرتا تھا اور ان کے اس نوحہ کرنے سے راضی تھا، اس کو بھی منع نہیں کیا تھا تو اس کے مرنے کے بعد حسب وصیت اس پر اس کے ورثاء نوحہ کئے یا حسب رواج اس کے مرنے کے بعد) اس پر نوحہ کیا گیا تو قیامت کے دن اس طرح نوحہ کئے جانے کی وجہ سے اس کو عذاب دیا جائے گا۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1291 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 933a (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: مرقات میں لکھا ہے کہ آواز کے ساتھ میت پر رونے کو نوحہ کہتے ہیں یا میت کے ایسے اوصاف بیان کر کے رونا جو میت میں نہیں ہیں، یا میت کے ایسے اوصاف بیان کرنا جو میت میں تو ہیں مگر ان کو مبالغہ کے ساتھ بیان کر کے رونا یہ سب نوحہ کہلاتا ہے۔12

Hadith 2185

Volume 1

English

Anas (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said, 'There is no believer except that he has two gates: a gate through which his deeds ascend, and a gate through which his provision descends. When he dies, they weep over him. This is the meaning of Allah’s saying: "So the heavens and the earth did not weep for them." (Quran 44:29).'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢١٨٥ - وَعَنْ أَنَسٍ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَا مِنْ مُؤْمِنٍ إِلَّا وَلَهُ بَابَانِ: بَابٌ يَصْعَدُ مِنْهُ عَمَلُهُ، وَبَابٌ يَنْزِلُ مِنْهُ رِزْقُهُ، فَإِذَا مَاتَ بَكَيَا عَلَيْهِ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى: فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ(الدخان: (۲۹). رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2559
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ (آسمان میں) دو دروازے ہیں کہ ایک دروازے سے نیک اعمال اوپر چڑھتے ہیں اور دوسرے دروازے سے روزی اترتی ہے جب کوئی مسلمان مر جاتا ہے تو جس دروازے سے اس کے نیک اعمال چڑھتے تھے اور دوسرے جس دروازہ سے مسلمان کی روزی اترتی تھی، یہ دونوں دروازے اس مرنے والے مسلمان پر روتے ہیں (اس وجہ سے کہ ان دونوں دروازوں کو اس مسلمان کی وجہ سے جو خیر و برکات پہنچتے تھے اس کی موت کی وجہ سے بند ہو گئے، بخلاف کافر کے کہ ان دونوں دروازوں کو کافر سے اس کے شرک کی وجہ سے تکلیف پہنچتی تھی، اس لئے یہ دونوں دروازے اس کی موت پر نہیں روتے) جیسا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ”فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ“۔ (سورۂ دخان، پ:25، ع:1، آیت نمبر:29) یعنی کفار کے مرنے پر زمین و آسمان نہیں روتے۔ اس حدیث کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3255 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2186

Volume 1

English

Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said, 'He is not one of us who strikes his cheeks, tears his clothes, and calls out with the calls of the days of ignorance.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢١٨٦ - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ ضَرَبَ الْخُدُوْدَ وَشَقَّ الْجُيُوبَ وَدَعَا بِدَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2560
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ وہ شخص ہمارے طریقہ پر نہیں ہے (بلکہ جاہلیت کے طریقہ پر ہے) جو (کسی کے مرنے پر) اپنا منہ پیٹے اور کپڑے پھاڑے (یا شملہ سر سے اتار کر پھینک دے یا دیوار پر سر مارے یا بال نوچے) یا (غم میں) ایسے الفاظ کہے جو جاہلیت میں رائج تھے (اور شریعت کے خلاف ہیں)۔ اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔12
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1294 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 103a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2187

Volume 1

English

Imran ibn Husayn and Abu Barzah (may Allah be pleased with them) reported: "We went out with the Messenger of Allah (ﷺ) for a funeral, and he saw some people who had removed their cloaks and were walking in their shirts. He said, 'Are you adopting the practices of ignorance or imitating the ways of ignorance? I was about to supplicate against you in a way that you would return in a different form.' They immediately put on their cloaks and did not repeat it."

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۱۸۷ - وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ وَأَبِي بَرْزَةَ (رضي الله عنهما) قَالَا : خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللَّهِ ﷺ فِي جَنَازَةٍ، فَرَأَى قَوْمًا قَدْ طَرَحُوْا أَرْدِيَتَهُمْ يَمْشُونَ فِي قُمُصٍ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: «أَبِفِعْلِ الْجَاهِلِيَّةِ تَأْخُذُوْنَ أَوْ بِصُنْعِ الْجَاهِلِيَّةِ تَشَبَّهُوْنَ، لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَدْعُوْ عَلَيْكُمْ دَعْوَةً تَرْجِعُوْنَ فِي غَيْرِ صُوْرِكُمْ». قَالَ: فَأَخَذُوا أَرْدِيَتَهُمْ وَلَمْ يَعُوْدُوْا لِذَلِكَ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2561
عمران بن حصین اور ابو برزہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک جنازہ میں شریک ہوئے (اس زمانہ کے رواج کے مطابق اسلامی شعار اور سنت یہ تھی کہ مسلمان قمیصوں پر چادر اوڑھ کر باہر نکلتے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ملاحظہ فرمائے کہ میت کے قرابتدار (اظہار غم کے لئے) چادروں کو رکھ دئے ہیں اور (جاہلیت کے طریقہ کے موافق بغیر چادروں کے صرف) قمیصوں کے ساتھ جنازہ کے ساتھ چل رہے ہیں (یہ دیکھ کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے: (تم کو کیا ہوا ہے باوجودیکہ اسلام آچکا ہے پھر بھی) تم جاہلیت کے کام کر رہے ہو (زمانہ جاہلیت میں جیسے غم کا اظہار کرتے تھے تم بھی زمانہ جاہلیت کے طریقہ کی مشابہت کر کے اپنی چادروں کو پھینک کر غم کا اظہار کر رہے ہو) (یہ اللہ اور اس کے رسول کی مرضی کے خلاف کر رہے ہو) میرا ارادہ ہوا تھا کہ (جیسے تم اپنی ہیئت کو بدل کر غم کے لئے دوسرے ہیئت اختیار کئے ہو) میں بھی تمہارے لئے بددعا کروں کہ تمہاری انسانی صورتیں مسخ ہو کر (غیر انسانی) صورتیں ہو جائیں (یہ وعید سن کر میت کے قرابتدار ڈر گئے اور اپنی اپنی چادریں لے کر اوڑھ لئے (اور پھر کسی کے غم میں اس طرح) بغیر چادروں کے نہیں نکلے۔ اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1485 (unverified) 80% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2188

Volume 1

English

Abu Burdah (may Allah be pleased with him) narrated: "Abu Musa Al-Ash'ari fainted, and his wife, Umm Abdullah, began to wail loudly. When he regained consciousness, he said, 'Did you not know?' He then informed her that the Messenger of Allah (ﷺ) had said, 'I disassociate myself from those who shave their heads, wail loudly, and tear their clothes.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۱۸۸ - وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: أُغْمِيَ عَلَى أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ وَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ تَصِيحُ بِرَنَّةٍ، ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ: أَلَمْ تَعْلَمِي، وَكَانَ يُحَدِّثُهَا أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ قَالَ: أَنَا بِرْيْءٌ مِمَّنْ حَلَقَ وَسَلَقَ وَخَرَقَ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَلَفْظُهُ لِمُسْلِمٍ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2562
ابوبُردہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ (سخت بیمار ہوئے اور آپ) پر غشی طاری ہوگئی، آپ کی زوجہ ام عبداللہ چیخ مار کر آواز سے رونے لگیں پھر جب حضرت ابوموسیٰ کو کچھ ہوش آیا (ابھی آپ کی زوجہ چیخ مار کر رو رہی تھیں زوجہ کی یہ حالت دیکھ کر) حضرت ابوموسیٰ فرمائے: کیوں جی تم کو معلوم نہیں میں تم کو بارہا کہتا رہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ میں ایسے شخص سے بیزار ہوں (اور ناراض ہوں) جو (میت کے غم میں جاہلیت کے طریقہ کے موافق) سر منڈھائے اور نوحہ کرے اور کپڑے پھاڑے (اس لئے میں بھی ان سب چیزوں کو پسند نہیں کرتا ہوں تم کو چاہئے کہ ایسی چیزوں سے باز رہا کریں۔) اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1296 (unverified) 93% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 104a (unverified) 85% confidence · Validation similarity: 0.572

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2189

Volume 1

English

Abu Malik Al-Ash'ari (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said, 'There are four practices in my Ummah from the days of ignorance that they will not abandon: boasting about lineage, disparaging others' lineage, seeking rain through stars, and wailing (over the dead).' He added, 'The wailing woman, if she does not repent before her death, will be resurrected on the Day of Judgment wearing a garment of tar and a cloak of scabs.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۱۸۹ - وَعَنْ أَبِي مَالِكِ الْأَشْعَرِيِّ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: «أَرْبَعُ فِي أُمَّتِي مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ، لَا يَتْرُكُوْنَهُنَّ الْفَخْرُ فِي الْأَحْسَابِ، وَالطَّعْنُ فِي الْأَنْسَابِ، وَالاسْتِسْقَاءُ بِالنُّجُوْمِ وَالنِّيَاحَةُ، وَقَالَ: «النَّائِحَةُ إِذَا لَمْ تَتُبْ قَبْلَ مَوْتِهَا تُقَامُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَعَلَيْهَا سِرْبَالُ مِنْ قَطِرَانٍ وَدِرْعُ مِنْ جَرَبٍ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2563
ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں: چار خصلتیں (زمانہ جاہلیت میں ہوا کرتی تھیں) میری
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 934 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

امت میں بھی وہ باقی رہیں گی: (1) اپنے حسب پر فخر کرنا (یعنی اپنے اور اپنے آبا و اجداد کی خوبیوں کو اس طرح بیان کرنا کہ جس سے دوسروں کی حقارت ہو) (2) دوسروں کے نسب پر طعن کرنا (یعنی اپنے نسب کی بڑائی بیان کر کے دوسروں کے نسب کو عیب لگا کر ان کے نسب کی تحقیر کرنا) (3) تیسری بات یہ ہے کہ نجوم (جیسا کہ اشعۃ اللمعات میں مذکور ہے۔12) کے قواعد کے موافق یہ اعتقاد رکھنا کہ فلاں تارہ فلاں منزل میں آنے سے بارش ہوتی ہے (یہ اعتقاد حرام ہے، ہر مسلمان کو یہ اعتقاد رکھنا چاہئے کہ تاروں کے لحاظ سے بارش نہیں ہوتی بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بارش ہوتی ہے، جب اللہ تعالیٰ چاہیں بارش ہوتی ہے) اور جب اللہ تعالیٰ چاہیں بارش نہیں ہوتی اور (4) چوتھی بات یہ ہے کہ میت پر نوحہ کرنا نوحہ کرنے والی عورت اگر مرنے سے پہلے توبہ نہ کر لے (تو چونکہ وہ کپڑے پھاڑتی تھی اور منہ نوچتی تھی) تو اس کے مناسب قیامت میں اس پر یہ عذاب مسلط کیا جائے گا کہ ڈانبر کے مثل لباس پہنایا جائے گا (تاکہ دوزخ کی آگ اس پر بہت زیادہ اثر کرے) اور مثل پیراہن کے ناقابل برداشت کھجلی اور خارش اس کے تمام جسم پر مسلط کی جائے گی۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔

Hadith 2190

Volume 1

English

Abu Sa'id Al-Khudri (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) cursed the wailing woman and the one who listens to her."

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۱۹۰ - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ (رضي الله عنه) قَالَ: لَعَنَ رَسُوْلُ اللهِ وَ النَّائِحَةَ وَالْمُسْتَمِعَةَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2564
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نوحہ کرنے والے اور نوحہ سننے والے مردوں (جیسا کہ اشعۃ اللمعات میں مذکور ہے۔12) اور عورتوں پر لعنت فرمائے ہیں۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3128 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2191

Volume 1

English

Umm Salamah (may Allah be pleased with her) narrated: "When Abu Salamah died, I said, 'He was a stranger, and he died in a strange land. I will weep for him in a way that will be talked about.' I prepared myself to weep for him, but a woman from the countryside came to console me. The Messenger of Allah (ﷺ) met her and said, 'Do you want to bring Satan into a house from which Allah has expelled him twice?' So I refrained from weeping and did not cry."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢١٩١ - عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ (رضي الله عنها) قَالَتْ: لَمَّا مَاتَ أَبُو سَلَمَةَ قُلْتُ: غَرِيبٌ وَفِي أَرْضِ غُرْبَةٍ لَأَبْكِيَنَّهُ بُكَاءٌ يُتَحَدَّثُ عَنْهُ، فَكُنْتُ قَدْ تَهَيَّأْتُ لِلْبُكَاءِ عَلَيْهِ، إِذْ أَقَبَلَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الصَّعِيدِ تُرِيدُ أَنْ تُسْعِدَنِي، فَاسْتَقْبَلَهَا رَسُولُ اللهِ ، فَقَالَ: «أَتُرِيدِينَ أَنْ تُدْخِلِي الشَّيْطَانَ بَيْتًا أَخْرَجَهُ اللهُ مِنْهُ مَرَّتَيْنِ ، فَكَفَفْتُ عَنِ الْبُكَاءِ فَلَمْ أَبْكِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2565
ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہے کہ جب ام سلمہ کے پہلے شوہر) ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا (اور مجھے نوحہ کے ناجائز ہونے کا علم نہیں تھا) تو میں نے اپنے دل میں کہا کہ ابوسلمہ بے وطن تھے ابھی ابھی اپنا وطن چھوڑ کر آئے تھے (یہاں ان کے کوئی قرابت دار بھی نہیں، اگر کوئی ان کے قرابت دار ہوتے تو ان پر نوحہ کرتے) میں ان پر ایسا ماتم اور نوحہ کروں گی جو یادگار رہے اور لوگ اس کا تذکرہ کرتے رہے، چنانچہ میں نے سیاہ کپڑے پہن کر) ابوسلمہ پر ماتم اور نوحہ کرنے کی تیاری کی اتنے میں ایک عورت نوحے اور ماتم میں میرا ساتھ دینے کے لئے آ رہی تھی کہ (راستہ میں) اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مل گئے اس کو (ماتمی لباس میں) دیکھ کر فرمایا کہ کیا تم چاہتی ہو کہ (نوحہ اور ماتم کر کے) شیطان کو اس گھر میں داخل کر دو، کہ جس گھر سے اللہ تعالیٰ نے شیطان کو (اسلام لانے کی وجہ سے) نکال دیا تھا (اس عورت کو متنبہ اور تاکید کرنے کی غرض سے) حضور اس جملہ کو دو مرتبہ فرمائے (حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ جب مجھے حضور کے اس ارشاد کی خبر ملی) تو میں ماتم اور نوحہ کرنے سے رک گئی اور آہ و بکا کرنے سے باز آ گئی۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 921 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2192

Volume 1

English

Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrated: "When Zainab, the daughter of the Messenger of Allah (ﷺ), died, the women wept. Umar began to strike them with his whip, but the Messenger of Allah (ﷺ) stopped him with his hand and said, 'Gently, O Umar.' Then he said, 'Beware of the shrieks of Satan.' He added, 'Whatever comes from the eyes and the heart is from Allah, the Almighty, and is a mercy. But whatever comes from the hands and tongue is from Satan.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢١٩٢ - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنهما) قَالَ: مَاتَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُوْلِ اللَّهِ ﷺ فَبَكَتِ النِّسَاءُ، فَجَعَلَ عُمَرُ يَضْرِبُهُنَّ بِسَوْطِهُ، فَأَخَرَهُ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ بِيَدِهِ، وَقَالَ: «مَهْلًا يَا عُمَرُا» ثُمَّ قَالَ: «إِيَّاكُنَّ وَنَعِيْقَ الشَّيْطَانِ ثُمَّ قَالَ: «إِنَّهُ مَهْمَا كَانَ مِنَ الْعَيْنِ وَالْقَلْبِ فَمِنْ اللهِ عَزَّوَجَلَّ وَمِنْ الرَّحْمَةِ، وَمَا كَانَ مِنَ الْيَدِ وَالنِّسَانِ فَمِنْ الشَّيْطَانِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2566
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تو عورتیں (جمع ہوئیں اور بغیر نوحہ اور چیخ و پکار کے آنسوؤں سے) رونے لگیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ (میت پر صرف آنکھوں سے رونے کو بھی برا سمجھتے تھے اس لئے اٹھے اور عورتوں کو رونے سے منع کرنے لگے، مگر عورتیں حضرت عمر کے منع کرنے سے نہ رکیں تو حضرت عمر کو یہ خوف ہوا کہ یہ رونا بڑھتے بڑھتے کہیں نوحہ تک نہ پہنچ جائے، اس لئے) کوڑے مارنے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عمر کو عورتوں کے پاس سے اپنے دست مبارک سے ہٹائے اور ارشاد فرمائے: ٹھہرو عمر! اتنی سختی مت کرو (ابھی تو عورتیں آنکھوں سے رو رہی تھیں گو تم اس کو برا سمجھتے ہو مگر یہ جائز ہے، حضرت عمر کو جو خوف تھا کہ کہیں عورتیں روتے روتے نوحہ کرنا شروع کر دیں، اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عورتوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمائے (قاعدہ ہے کہ رونا بڑھتے بڑھتے نوحہ تک پہنچ جاتا ہے) تم نوحہ کی نوبت نہ آنے دو (اس لئے کہ) نوحہ شیطان کی طرف سے ہے، اس سے بچتے رہنا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (عورتوں سے مخاطب ہو کر) ارشاد فرمائے سنو! (کسی کے مرنے پر غم کرنا کئی قسم کا ہوتا ہے بعض جائز ہے اور بعض ناجائز ہے) جب آنکھوں سے آنسو بہا کر غم کیا جائے اور دل غمگین رہے تو یہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے موافق ہے اور رحمت کا باعث ہے (اللہ تعالیٰ اس طرح غم کا اظہار کرنے سے ناراض نہیں ہوتے ہیں) اور جب (غم کا اظہار) ہاتھ سے ہو (مثلاً منھ پیٹنا، کپڑے پھاڑنا اور بال نوچنا) زبان سے ہو (جیسے چلانا اور بیان کر کے رونا) اور ایسے الفاظ کہہ کر رونا جن سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتے ہیں) یہ سب شیطان کے بہکانے کی وجہ سے ہے (شیطان اس سے خوش ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوتے ہیں۔) اس حدیث کی روایت امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1741 (unverified) 60% confidence
  • Candidate: Musnad Ahmad 2127 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 1741

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2193

Volume 1

English

Ibn Umar (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) prohibited following a funeral accompanied by wailing." 1

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۱۹۳ - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ (رضي الله عنهما) قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ ﷺ أَنْ تُتْبَعَ1 جِنَازَةٌ مَعَهَا رَانَّةٌ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَاجَه.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2567
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ (جنازہ کے ساتھ جانا تو سنت ہے) مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے جنازہ کے ساتھ چلنے سے منع فرمائے ہیں جس کے ساتھ پکار کر رونے والی اور نوحہ کرنے والی عورتیں ہوں۔ اس حدیث کی روایت امام احمد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1583 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Prohibited following.

(1) The statement: "Prohibited following." In Ad-Durr Al-Mukhtar, it is said: "It is disliked (Makruh Tahrimi) for women to go out (to funerals), and the wailing woman should be reprimanded. However, the funeral should not be abandoned because of her." In Radd Al-Muhtar, it is said, quoting Abu As-Su'ud: "The apparent meaning is that following her refers to walking with her in general, not specifically walking behind her. Rather, one should avoid walking behind her if she is wailing, as mentioned in Al-Ikhtiyar. This reconciles the matter."

Note 1

قوله

(۱) قوله: أن تتبع: وفي الدر المختار»: ويكره خروجهن تحريمها، وتزجر النائحة، ولا يترك اتباعها لأجلها. وقال في رد المحتار» ناقلا عن أبي السعود والظاهر أن المراد باتباعها المشي معها مطلقا، لا خصوص المشي خلفها، بل يترك المشي خلفها إذا كانت النائحة؛ لما مر عن الاختيار»، وبه يحصل التوفيق.

Note 1

ف: درمختار میں لکھا ہے کہ عورتوں کا جنازہ کے ساتھ جانا مکروہ تحریمی ہے، خاص کر نوحہ کرنے والی اور پکار کر رونے والی عورتوں کو ⟦?⟧ سے روک دیا جائے اور مردوں کو جنازہ کے پیچھے چلنا چاہئے، اگر عورتیں جنازہ کے ساتھ ہوں تو مردوں کو عورتوں کی وجہ سے جنازہ کے ساتھ چلنا ترک نہیں کرنا چاہئے بلکہ جنازہ کے آگے آگے چلنا چاہئے۔12

Hadith 2194

Volume 1

English

Anas (may Allah be pleased with him) narrated: "The Prophet (ﷺ) passed by a woman weeping at a grave and said, 'Fear Allah and be patient.' She replied, 'Leave me, for you have not suffered my loss and did not know him.' She was told, 'This is the Prophet (ﷺ).' She then went to the Prophet’s door but found no doorkeepers. She said, 'I did not recognize you.' He replied, 'Patience is only at the first shock.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢١٩٤ - وَعَنْ أَنَسٍ (رضي الله عنه) قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ ﷺ بِامْرَأَةِ تَبْكِي عِنْدَ قَبْرٍ، فَقَالَ: «اتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي قَالَتْ: إِلَيْكَ عَنِّي؛ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَبْ بِمُصِيبَتِيْ وَلَمْ تَعْرِفْهُ، فَقِيلَ لَهَا: أَنَّهُ النَّبِيُّ ، فَأَتَتْ بَابَ النَّبِيِّ ﷺ فَلَمْ تَجِدْ عِنْدَهُ بَوَّابِينَ، فَقَالَتْ: لَمْ أَعْرِفْكَ. فَقَالَ: إِنَّمَا الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأَوْلَى». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2568
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ (ایک بار) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک عورت کی طرف سے گزرے جو ایک قبر کے پاس (بیٹھی) آواز سے رو رہی تھی، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے ارشاد فرمائے کہ (تو آواز سے رو رہی ہے اور نوحہ کر رہی ہے یہ ناجائز ہے) خدا سے ڈر (اور اس طرح کا نوحہ چھوڑ دے) اور صبر کر (تاکہ تجھے اس صبر کا ثواب ملے) اس عورت نے جواب دیا، جاؤ صاحب اپنا کام کرو (آپ کو میری مصیبت کی کیا خبر آپ میری جیسی مصیبت میں گرفتار نہیں ہوئے ہیں (یہ عورت جب یہ کہہ رہی تھی تو اس وقت اس کو معلوم نہیں تھا کہ یہ نصیحت فرمانے والے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے، حضور جب وہاں سے تشریف لے گئے تو پھر اس عورت سے کہا گیا کہ تجھے کچھ خبر بھی ہے یہ نصیحت فرمانے والے کون تھے؟ سنو! یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے جو تمہیں نصیحت فرما رہے تھے (وہ عورت، بہت نادم ہوئی) اور وہاں سے اٹھی تو سیدھے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دولت خانہ پر پہونچی، وہ سمجھ رہی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دروازے پر دربان ہوں گے، جیسے بادشاہوں کے دروازے پر ہوتے ہیں، یہاں آ کر اس نے جو دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہاں نہ تو دربان ہیں اور نہ تو کوئی تکلیف ہے (گھر کے اندر گئی) اور عرض کی: یا رسول اللہ میں آپ کو پہچانی نہیں (میرا قصور معاف کیجئے) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے کہ صبر کا ثواب تو ابتداء مصیبت کے وقت ہی ملتا ہے (اور آخر میں تو خود بخود صبر آ جاتا ہے یعنی دراصل صبر وہ ہے جو صدمہ کے شروع وقت کیا جائے، ورنہ بعد میں تو ہر ایک کو صبر خود بخود آ ہی جاتا ہے، لہذا شروع مصیبت کے وقت صبر کرنا چاہئے کیونکہ اس پر ثواب ملتا ہے۔) اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1283 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 926b (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2195

Volume 1

English

Abu Umamah (may Allah be pleased with him) narrated: "The Prophet (ﷺ) said, 'Allah, the Blessed and Exalted, says: "O son of Adam, if you are patient and seek reward at the first shock, I will not be pleased with any reward for you less than Paradise."'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢١٩٥ - وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ (رضي الله عنه) عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: «يَقُوْلُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: ابْنَ آدَمَ إِنْ صَبَرْتَ وَاحْتَسَبْتَ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى لَمْ أَرْضَ لَكَ ثَوَابًا دُوْنَ الْجَنَّةِ». رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2569
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمائے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے ہیں کہ اے ابن آدم (جب تجھ پر کوئی مصیبت آئے مثلاً کوئی مر جائے یا ناقابل برداشت رنج کی خبر پہنچے تو) مصیبت آتے ہی ابتدائے مصیبت کے وقت ثواب کی نیت سے اگر تو صبر کرے (اور ”إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ“ کہے اور رونا پیٹنا اختیار نہ کرے اور نہ کوئی ایسے حرکات کرے کہ جس سے بے صبری کا اظہار ہو اور نہ زبان سے ایسے الفاظ کہے جو اللہ کی مرضی کے خلاف ہوں تو اسی طرح ابتدائے مصیبت کے وقت صبر کرنے کے بدلہ میں) تجھ کو جنت ہی عطا کروں گا۔ (اگر تو ابتدائے مصیبت کے وقت رویا، پیٹا اور بعد کو صبر کیا تو اس کا کچھ فائدہ نہیں، کیونکہ رونے پیٹنے کے بعد تو صبر آ ہی جاتا ہے ہاں صرف آنکھ سے آنسو بہیں تو کچھ مضائقہ نہیں۔) اس حدیث کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1597 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2196

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said, 'No Muslim loses three of his children and enters Hell, except to fulfill an oath.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢١٩٦ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: لَا يَمُوْتُ لِمُسْلِمٍ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ فَيَلِجَ النَّارَ إِلَّا تَحِلَّةَ الْقَسَمِ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2570
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے کہ اگر کسی مسلمان کے تین بچے مر جائیں تو وہ جہنم میں ہرگز داخل نہیں ہوگا، البتہ قسم پوری ہونے کے لئے (دوزخ پر سے بجلی کی طرح فوری گزر جائے گا۔) اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1251 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2632a (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: جس آیت میں دوزخ پر سے گزرنے کا ذکر ہے وہ آیت یہ ہے: ”وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا“۔ (سورہ مریم، پ:16، ع:5، آیت نمبر:71) اور اے اولاد آدم تم میں سے کوئی بشر ایسا نہیں جو جہنم پر سے ہو کر نہ گزرے، یعنی ہر انسان پل صراط پر سے جو دوزخ پر رکھی گئی ہے ضرور گزرے گا، یہ ایک قطعی اور فیصل شدہ وعدہ ہے جس کا پورا کرنا تمہارے پروردگار نے اپنے اوپر لازم کر لیا ہے، اس آیت کا عطف اس سے پہلے کی آیت ”فَوَ رَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ“ (سورہ مریم، پ:16، ع:5، آیت نمبر:68) پر ہے، اس لئے یہ آیت بھی پہلے کی آیت کے قسم کے تحت میں ہے، گویا اس آیت کے پہلے قسم کے الفاظ ”فَوَ رَبِّكَ“ محذوف ہیں، اس لئے یہ آیت بھی قسم کی آیت ہے۔ (مرقات)12

Hadith 2197

Volume 1

English

Sa'id (may Allah be pleased with him) narrated: "A woman came to the Messenger of Allah (ﷺ) and said, 'O Messenger of Allah, the men have taken your teachings, so appoint a day for us to come to you, and teach us what Allah has taught you.' He said, 'Gather on such-and-such a day in such-and-such a place.' They gathered, and the Messenger of Allah (ﷺ) came to them and taught them what Allah had taught him. Then he said, 'No woman among you loses three of her children except that they will be a shield for her from the Fire.' A woman among them asked, 'What about two?' He repeated it twice, then said, 'And two, and two, and two.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۱۹۷ - وَعَنْ سَعِيدٍ (رضي الله عنه) قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةُ إِلَى رَسُولِ اللهِ ﷺ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، ذَهَبَ الرِّجَالُ بِحَدِيثِكَ فَاجْعَلْ لَنَا مِنْ نَفْسِكَ يَوْمًا نَأْتِيكَ فِيْهِ تُعَلِّمُنَا مِمَّا عَلَّمَكَ اللهُ، فَقَالَ: «اجْتَمِعْنَ فِي يَوْمِ كَذَا وَكَذَا، فِي مَكَانِ كَذَا وَكَذَا، فَاجْتَمَعْنَ فَأَتَاهُنَّ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ فَعَلَّمَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَهُ اللهُ، ثُمَّ قَالَ: «مَا مِنْكُنَّ امْرَأَةً تُقَدِّمُ بَيْنَ يَدَيْهَا مِنْ وَلَدِهَا ثَلَاثَةٌ إِلَّا كَانَ لَهَا حِجَابًا مِنَ النَّارِ»، فَقَالَتِ امْرَأَةُ مِنْهُنَّ : يَا رَسُولَ اللَّهِ: أَوِ اثْنَيْنِ؟ قَالَ: فَأَعَادَتْهَا مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: «وَاثْنَيْنِ وَاثْنَيْنِ وَاثْنَيْنِ». رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2571
ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ ایک صحابیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیں: یا رسول اللہ مرد لوگ آپ کے احادیث کو آپ سے سن کر یاد کرتے جا رہے ہیں، ہم عورتوں کے لئے بھی ایک دن مقرر فرما دیجئے کہ آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر ان دینی معلومات کو حاصل کریں جنہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو معلوم کرایا ہے، حضورؐ ارشاد فرمائے کہ فلاں دن، فلاں وقت، فلاں جگہ جمع ہو جایا کرو (حسب ارشاد) عورتیں وہاں جمع ہوئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور انہیں ان چیزوں کی تعلیم فرمائی جن کو اللہ تعالیٰ نے آپ کو معلوم کرایا، پھر حضور ارشاد فرمائے کہ جس عورت کے تین بچے اس کی زندگی میں مر جائیں تو یہ بچے اس عورت کے لئے آتش دوزخ سے آڑ بن جائیں گے (یعنی یہ بچے اس کو دوزخ میں جانے سے بچائیں گے) یہ سن کر ایک عورت نے عرض کیا: یا رسول اللہ اگر کسی کے دو بچے مرے ہوں تو (ان کا کیا حکم ہے، حضورؐ وحی کے انتظار میں کچھ دیر توقف فرمائے تھے کہ) اتنے میں وہ عورت اس جملہ کو دوبارہ دہرائی، حضور ارشاد فرمائے: ہاں ہاں اگر کسی کے دو بچے بھی مریں ہوں تو اس کا بھی یہی حکم ہے اس جملہ کو حضور دو مرتبہ دہرائے، اس طرح (تین دفعہ فرمانے سے اچھی طرح تاکید ہوگئی اور سننے والوں کو کوئی شک باقی نہ رہا۔) اس حدیث کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 7310 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2198

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said to some women of the Ansar, 'No woman among you loses three of her children and seeks reward for it except that she will enter Paradise.' A woman among them asked, 'What about two?' He said, 'And two.'" [Narrated by Muslim] In another narration by both: "Three who did not reach the age of accountability."

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۱۹۸ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ لِنِسْوَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ: لَا يَمُوْتُ لِإِحْدَاكُنَّ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ فَتَحْتَسِبَهُ إِلَّا دَخَلَتِ الْجَنَّةَ فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ أَوِ اثْنَيْنِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: أَوِ اثْنَيْنِ». رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُمَا: ثَلَاثَةُ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2572Noor 2573
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ (اتفاق سے) انصار کی چند عورتیں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر تھیں) ان سے حضور ارشاد فرمائے: تم عورتوں میں سے کسی عورت کے تین بچے مر جائیں (بالغ ہوں یا نابالغ) اور وہ عورت (ثواب ملنے کے لئے ان کی موت پر) صبر کی تو وہ ضرور جنت میں جائے گی، ان میں سے ایک عورت نے عرض کیا: یا رسول اللہ اگر کسی کے دو بچے مر جائیں (تو اس کا کیا حکم ہے؟) حضور ارشاد فرمائے: ہاں اگر کسی کے دو بچے بھی مر جائیں تو اس کا بھی یہی حکم ہے۔ اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔ اور بخاری اور مسلم کی ایک روایت میں اس طرح آیا ہے کہ اگر وہ بچے جو مرے ہیں نابالغ ہوں تو ان کا یہ حکم ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2632c (unverified) 70% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

(اس روایت میں نابالغ کی قید ضروری نہیں ہے بلکہ جس روایت میں حضور نے عورتوں سے یہ فرمایا تھا کہ جس عورت کے تین نابالغ بچے فوت ہو جائیں وہ جنت میں داخل ہوگی، اس وقت وہاں ایسی ہی عورتیں موجود تھیں کہ جن کے نابالغ بچے فوت ہوئے تھے تو حضور نے ان کی تسکین اور تسلی کے لئے نابالغ کا ذکر فرمایا ہے، اس سے معلوم ہوا کہ نابالغ کی یہ قید ضروری نہیں بلکہ اتفاقی ہے، اس لئے فوت شدہ بچے بالغ ہوں یا نابالغ سب کا یہی حکم ہے۔ (مرقات)12

Hadith 2199

Volume 1

English

Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said, 'Whoever loses three children who did not reach the age of accountability, they will be a strong fortress for him against the Fire.' Abu Dharr said, 'What about two?' He said, 'And two.' Ubayy ibn Ka'b, the master of the reciters, said, 'What about one?' He said, 'And one.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۲۱۹۹ - وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُوْدٍ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: «مَنْ قَدَّمَ ثَلَاثَةً مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْتَ كَانُوا لَهُ حِصْنًا حَصِينًا مِنَ النَّارِ فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: قَدَّمْتُ اثْنَيْنِ قَالَ: «وَاثْنَيْنِ» فَقَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ أَبُو الْمُنْذِرِ سَيِّدُ الْقُرَّاءِ: قَدَّمْتُ وَاحِدًا قَالَ: «وَوَاحِدًا». رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهِ، وَقَالَ التَّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثُ غَرِيبٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2574
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں: جس شخص کے تین نابالغ بچے اس کی زندگی میں فوت ہوئے ہوں (نابالغ کی قید اتفاقی ہے، اگر بالغ تین بچے بھی فوت ہوئے ہوں تو - مرقات میں ایسا ہی لکھا ہے۔12- اس کا بھی یہی حکم ہے) تو یہ بچے اس کو دوزخ سے ضرور بچا لیں گے (یہ سن کر) حضرت ابوذر عرض کئے: یا رسول اللہ! میرے دو بچے فوت ہوئے ہیں (اس کا کیا حکم ہے؟) حضور ارشاد فرمائے: جس کے دو بچے فوت ہوئے ہوں تو اس کے دو بچے بھی ضرور اس کو دوزخ سے بچا لیں گے، پھر حضرت ابی بن کعب ابو المنذر سید القراء نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرا تو ایک ہی بچہ فوت ہوا ہے (اس کا کیا حکم ہے) حضور ارشاد فرمائے: جس کا ایک بچہ فوت ہوا ہو تو اس کا یہ ایک بچہ بھی ضرور اس کو دوزخ سے بچائے گا۔ اس کی روایت ترمذی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔12
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1060 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1606 (unverified) 80% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2200

Volume 1

English

Mu'adh ibn Jabal (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said, 'No two Muslims lose three children except that Allah will admit them to Paradise by His mercy.' They asked, 'What about two?' He said, 'And two.' They asked, 'What about one?' He said, 'And one.' Then he said, 'By the One in whose hand is my soul, even a miscarried fetus will drag its mother by its umbilical cord to Paradise if she seeks reward for it.'" [Narrated by Ahmad] Ibn Majah narrated from his statement: "By the One in whose hand is my soul."

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٢٠٠ - وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ (رضي الله عنه) قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: «مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يُتَوَفَّى لَهُمَا ثَلَاثَةُ إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمَا، فَقَالُوا : يَا رَسُوْلَ اللهِ أَوِ اثْنَانِ؟ قَالَ: «أَوِ اثْنَانِ» قَالُوا: أَوْ وَاحِدٌ؟ قَالَ: «أَوْ وَاحِدٌ» ثُمَّ قَالَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ السِّقْطَ لَيَجُرُّ أُمَّهُ بِسَرَرِهِ إِلَى الْجَنَّةِ إِذَا احْتَسَبَتْهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَرَوَى ابْنُ مَاجَهِ مِنْ قَوْلِهِ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2575
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جس مسلمان ماں باپ کے تین بچے (بالغ ہوں یا نابالغ) مر جائیں (اور ثواب کی نیت سے وہ صبر کریں) تو اللہ تعالیٰ اپنی خاص رحمت سے ان دونوں کو جنت میں داخل کریں گے، صحابہ عرض کئے: یا رسول اللہ! اگر کسی کے دو بچے مر جائیں (تو اس کا کیا حکم ہے؟) تو حضور ارشاد فرمائے کہ: ہاں اگر دو بچے مر جائیں تو بھی (اس کا یہی حکم ہے) صحابہ پھر عرض کئے: یا رسول اللہ! اگر ایک بچہ مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ حضور ارشاد فرمائے: اگر ایک بچہ مر جائے تو اس کا بھی یہی حکم ہے پھر حضور ارشاد فرمائے: (تم بار بار سوال کر کے تین، دو اور ایک بچے کے مرنے کا ثواب دریافت کئے تو کامل بچوں کے مرنے کا ثواب ہے کہ ان کے ماں باپ ضرور جنت میں داخل ہوں گے) اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، اگر کسی کا حمل گر جائے اور اس کو ناقص بچہ پیدا ہو (اور حمل گر جانے پر وہ ثواب کی نیت سے صبر کرے تو یہ) ناقص بچہ بھی اپنی ماں کو اپنی آنول کے ذریعہ (جو مثل رسی کے کام دے گی) کھینچتا ہوا جنت میں داخل کرے گا۔) (یعنی ایسا ناقص بچہ بھی اپنی ماں کو ضرور جنت میں داخل کرے گا۔) اس حدیث کی روایت امام احمد نے کی ہے اور ابن ماجہ نے بھی اسی کے قریب قریب روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1756 (unverified) 45% confidence

Mishkat (candidate) 1756

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2201

Volume 1

English

Ali (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said, 'Indeed, a miscarried child will plead with its Lord if its parents are admitted to Hell. It will be said, "O miscarried child who pleads with its Lord, admit your parents to Paradise." So it will drag them by its umbilical cord until it admits them to Paradise.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٢٠١ - وَعَنْ عَلَيٍّ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ : «إِنَّ السِّقْطَ لَيُرَاغِمُ رَبَّهُ إِذَا أَدْخَلَ أَبَوَيْهِ النَّارَ، فَيُقَالُ: أَيُّهَا السِّقْطُ الْمُرَاغِمُ رَبَّهُ ، أَدْخِلْ أَبَوَيْكَ الْجَنَّةَ، فَيَجُرُّهُمَا بِسَرَرِهِ حَتَّى يُدْخِلَهُمَا الْجَنَّةَ». رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2576
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر کسی کا حمل گر جائے اور اس کو ناقص بچہ پیدا ہو (اور قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ اس بچے کے ماں باپ کو دوزخ میں داخل کرنے کا ارادہ فرمائیں گے تو یہ بچہ (اپنے ماں باپ کو دوزخ سے بچانے کے لئے بہت کوشش کرے گا اور) اَڑ جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: اے اَڑنے والے بچے (ہم کو تیری خاطر منظور ہے) اچھا اپنے ماں باپ کو جنت میں لے جا تو یہ بچہ اپنے ماں باپ کو اپنی آنتوں کے ذریعہ (جو مثل رسی کے کام دے گی) کھینچتا ہوا جنت میں داخل کرے گا۔ اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔ 12
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1608 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2202

Volume 1

English

Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said, 'Whoever has two children from my Ummah (who die), Allah will admit him to Paradise because of them.' Aisha (may Allah be pleased with her) asked, 'What about one child from your Ummah?' He said, 'And one child, O fortunate one.' She asked, 'What about someone who has no child from your Ummah?' He replied, 'I am the child of my Ummah; they will never suffer a loss like me.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٢٠٢ - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنهما) قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: «مَنْ كَانَ لَهُ فَرَطَانِ مِنْ أُمَّتِي أَدْخَلَهُ اللهُ بِهِمَا الْجَنَّةَ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ: فَمَنْ كَانَ لَهُ فَرَطٌ مِنْ أُمَّتِكَ؟ قَالَ: «وَمَنْ كَانَ لَهُ فَرَطٌ يَا مُوْفَقَهُ» قَالَتْ: فَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ فَرَطٌ مِنْ أُمَّتِكَ؟ قَالَ: «فَأَنَا فَرَطُ أُمَّتِيْ لَنْ يُصَابُوْا بِمِثْلِي». رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيْثُ غَرِيبٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2577
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ میری امت میں سے کسی شخص کے دو نابالغ بچے اس کی زندگی میں انتقال کر گئے ہوں (اور وہ ثواب کی نیت سے اس پر صبر کیا) تو اللہ تعالیٰ (اس شخص کے صبر کی وجہ اور ان کی شفاعت کی وجہ سے) اس شخص کو جنت میں داخل کریں گے (یہ سن کر) حضرت عائشہ دریافت کیں: یا رسول اللہ اگر کسی شخص کا ایک نابالغ بچہ فوت ہوا ہو (تو اس کا کیا حکم ہے) حضور فرمائے: ہاں جس کا ایک ہی (نابالغ) بچہ فوت ہوا ہو (تو اس کا بھی یہی حکم ہے) عائشہ! اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ تم کو توثیق دے، تمہارے سوال سے میری امت پر آسانیاں اور زیادہ ہو رہی ہیں حضرت عائشہ نے دوبارہ دریافت کیا: یا رسول اللہ اگر آپ کی امت کے کسی شخص کا ایک بچہ بھی فوت نہ ہوا ہو تو اس کا کیا حکم ہے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے: سنو عائشہ! بچوں کے مرنے سے ان کے والدین کو یہ جو ثواب مل رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ بچوں کے مرنے کا ماں باپ کو بے حد صدمہ ہوتا ہے، اس کے صلہ میں جنت ملتی ہے، میرا دنیا سے جانا (امت کے لئے) سب مصیبتوں سے بڑی مصیبت ہے (جیسا میرے دنیا سے جانے کا رنج اُمت کو ہوگا، اس کے مقابلہ میں اس کو کوئی اور رنج نہیں، میرے جانے کے رنج و مصیبت کے صلہ میں اللہ تعالیٰ اس کو جنت عطا فرمائے گا، جیسے بچے ماں باپ کے لئے ”فرط“ شفاعت کا ذریعہ ہوتے ہیں اور راحت کا سامان فراہم کرتے ہیں، اسی طرح میری امت میں جس کسی کا کوئی بچہ فوت نہ ہوا ہو تو ایسے لوگوں کے لئے میں فرط رہوں گا، ان کے لئے راحت کا سامان جمع کروں گا، اور ان کی شفاعت کروں گا۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1062 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔ (فرط کے معنی قافلہ کے انتظام کے لئے قافلہ سے پہلے منزل پر پہونچنے والے کے ہیں۔)

Hadith 2203

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated: "A man said to him, 'My son died, and I am deeply saddened. Have you heard anything from your beloved (the Prophet (ﷺ)) that could comfort us regarding our deceased?' He replied, 'Yes, I heard him say, "The young children of the believers are the butterflies of Paradise. One of them will meet his father and take hold of his garment, and he will not let go until he admits him to Paradise."'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٢٠٣ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) أَنَّ رَجُلًا قَالَ لَهُ: مَاتَ ابْنُ لِي فَوَجَدْتُ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: هَلْ سَمِعْتَ مِنْ خَلِيلِكَ - صَلَوَاتُ اللهِ عَلَيْهِ - شَيْئًا نُطَيِّبُ بِأَنْفُسِنَا عَنْ مَوْتَانَا؟ قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُهُ وَ قَالَ: «صِغَارُهُمْ دَعَامِيْصُ الْجَنَّةِ ، يَلْقَى أَحَدُهُمْ أَبَاهُ فَيَأْخُذُ بِنَاحِيَةِ ثَوْبِهِ، فَلَا يُفَارِقُهُ حَتَّى يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ». رَوَاهُ مُسْلِمُ وَأَحْمَدُ، وَاللَّفْظُ لَهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2578
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے ایک شخص نے کہا کہ میرا ایک بچہ مر گیا ہے مجھے اس کا بے حد رنج ہے کیا آپ اپنے دلی دوست حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی ایسی حدیث سنے ہیں جس سے (بچوں کے مرنے پر والدین کو جو ثواب ملتا ہے وہ معلوم ہوتا کہ) ہمارا رنج دور ہو اور ہمارے دل کو تسکین ہو جائے، حضرت ابو ہریرہ فرمائے: جیسا تم کہہ رہے ہو، میں نے ایسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ ارشاد فرمائے ہیں کہ مسلمانوں کے چھوٹے بچے جو مر جاتے ہیں (وہ جنت میں حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نگرانی میں رہتے ہیں اور) وہ ہر جگہ جاتے ہیں (لیکن ان کو کوئی روکنے والا نہیں، پھر جب قیامت قائم ہوگی تو سب میدان قیامت میں جمع ہو جائیں گے، چھوٹے بچے بھی اور ان کے والدین بھی) جب یہ چھوٹے بچے اپنے (ماں) باپ کو دیکھیں گے تو (ماں) باپ کا دامن پکڑ کر جنت میں پہونچائے بغیر دم نہیں لیں گے۔ اس کی روایت مسلم اور امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2635 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2204

Volume 1

English

Qurrah Al-Muzani (may Allah be pleased with him) narrated: "A man used to come to the Prophet (ﷺ) with his son. The Prophet (ﷺ) asked him, 'Do you love him?' He replied, 'O Messenger of Allah, may Allah love you as I love him.' Later, the Prophet (ﷺ) noticed his absence and asked, 'What happened to so-and-so's son?' They said, 'O Messenger of Allah, he died.' The Prophet (ﷺ) said, 'Would you not love to find him waiting for you at every gate of Paradise?' A man asked, 'Is this specific to him or for all of us?' He replied, 'For all of you.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٢٠٤ - وَعَنْ قُرَّةَ الْمُزَنِي (رضي الله عنه) أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَأْتِي النَّبِيَّ ﷺ وَمَعَهُ ابْنُ لَهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ : «أَتُحِبُّهُ، فَقَالَ: يَا رَسُوْلَ اللهِ، أَحَبَّكَ اللَّهُ كَمَا أُحِبُّهُ فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ ﷺ فَقَالَ: مَا فَعَلَ ابْنُ فُلَانٍ؟» قَالُوا: يَا رَسُوْلَ اللهِ، مَاتَ. فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: «أَمَا تُحِبُّ أَنْ لَا تَأْتِيَ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ إِلَّا وَجَدْتَهُ يَنْتَظِرُكَ ؟ فَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَهُ خَاصَّةً أَمْ لِكُلَّنَا؟ قَالَ: «بَلْ لِكُلِّكُمْ». رَوَاهُ أَحْمَدُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2579
قرۃ المزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، (وہ فرماتے ہیں) کہ ایک صاحب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں ہمیشہ اپنے (ایک کم سن) بچے کو ساتھ لے کر حاضر ہوا کرتے تھے، ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے فرمائے: (بچے کو تم ہمیشہ ساتھ رکھتے ہو) کیا اس بچے سے تم کو بہت محبت ہے، تو وہ صاحب عرض کئے: یا رسول اللہ کیا کہوں (مجھے اس بچے سے بے حد محبت ہے، میری محبت اس بچے سے جیسی ہے اس کو سمجھانے کے لئے عرض کرتا ہوں) کہ مجھے اس بچے سے ایسی محبت ہے جیسے اللہ تعالیٰ کو آپ سے محبت ہے اور اللہ تعالیٰ اپنی محبت کو آپ سے اور زیادہ کرے (جب بچہ کا انتقال ہو گیا تو وہ صاحب حضور کی خدمت میں تنہا آنے لگے) ان کو تنہا آتے ہوئے دیکھ کر حضور دریافت فرمائے: ان کا بچہ کیا ہوا؟ صحابہ عرض کئے: وہ بچہ تو مر گیا یا رسول اللہ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچے کے والد کی طرف متوجہ ہو کر ارشاد فرمائے: (گو تم کو رنج بے حد ہوا ہے مگر اخروی خوش خبری سن لو) تمہارا بچہ (کرامت سے) جنت کے ہر دروازے پر نظر آئے گا اور تمہارا انتظار کرتا رہے گا، جس دروازے سے تم جاؤ گے وہ بچہ تمہارا استقبال کر کے تم کو جنت میں لے جائے گا (یہ سن کر) ایک صحابی عرض کئے: یا رسول اللہ یہ خوش خبری صرف انہی کے لئے مخصوص ہے یا سب مسلمانوں کے لئے ہے، حضور ارشاد فرمائے: یہ خوش خبری ہر (اس) مسلمان کے لئے ہے (جس کا بچہ اس کی زندگی میں مر گیا ہے۔) اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1757 (unverified) 40% confidence

Mishkat (candidate) 1757

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2205

Volume 1

English

Abu Musa Al-Ash'ari (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said, 'When the child of a servant dies, Allah says to His angels, "Have you taken the child of My servant?" They reply, "Yes." He asks, "Have you taken the fruit of his heart?" They reply, "Yes." He asks, "What did My servant say?" They reply, "He praised You and said, 'To Allah we belong, and to Him we shall return.'" Allah says, "Build a house for My servant in Paradise and call it the House of Praise."'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٢٠٥ - وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: «إِذَا مَاتَ وَلَدُ الْعَبْدِ قَالَ اللهُ تَعَالَى لِمَلَائِكَتِهِ: فَقَبَضْتُمْ وَلَدَ عَبْدِي؟ فَيَقُوْلُوْنَ: نَعَمْ، فَيَقُوْلُ: قَبَضْتُمْ ثَمَرَةَ فُؤَادِهِ؟ فَيَقُوْلُوْنَ: نَعَمْ، فَيَقُوْلُ : مَاذَا قَالَ عَبْدِي؟ فَيَقُوْلُوْنَ: حَمِدَكَ وَاسْتَرْجَعَ، فَيَقُوْلُ اللَّهُ: ابْنُوا لِعَبْدِي بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، وَسَمُّوْهُ بَيْتَ الْحَمْدِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتَّرْمِذِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2580
ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جب کسی مسلمان کا کمسن بچہ مر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ ملک الموت اور ان کے ساتھ کے فرشتوں سے فرماتے ہیں کہ کیا تم میرے بندہ کے بچے کی روح نکالے، فرشتے عرض کرتے ہیں: جی ہاں! پھر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ کیا تم اس لخت جگر کو لے لئے؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: جی ہاں! تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میرے بندے نے (بچہ کی موت کی رنج و غم کی حالت میں) کیا کہا؟ فرشتے عرض کرتے ہیں کہ اس نے (اپنے رنج و غم کے باوجود اس مصیبت پر اس کو صبر کی جو توفیق ملی اس پر) ”اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ“ کہہ کر شکر ادا کیا اور ”اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ“ بھی کہہ کر (اپنی موت کو اور اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر ہونے کو یاد کیا اور جزع فزع اور بے قراری ظاہر نہیں کیا) تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس نے مصیبت میں صبر اور تسلیم و رضا اختیار کیا ہے اور ”اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ“ کہا ہے اس کے بدلے میں) اس کے لئے جنت میں ایک محل بناؤ اور اس کا نام ”بَيْتُ الْحَمْدِ“ رکھو۔ اس کی روایت امام احمد اور ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1021 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1736 (unverified) 70% confidence

Mishkat (candidate) 1736

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2206

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said, 'Allah says, "I have no reward for My believing servant when I take away his beloved from the world and he seeks reward for it except Paradise."'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٢٠٦ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ : يَقُوْلُ اللَّهُ: مَا لِعَبْدِي الْمُؤْمِنِ عِنْدِي جَزَاءً إِذَا قَبَضْتُ صَفِيَّهُ مِنْ أَهْلِ الدُّنْيَا، ثُمَّ احْتَسَبَهُ إِلَّا الْجَنَّةُ». رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2581
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمائے ہیں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جس مسلمان کو کسی مسلمان سے دنیوی تعلقات ہوں اور اس کو اس سے بیحد محبت ہو (جیسے ماں، باپ، بیٹا، بھائی، بیوی وغیرہ) اور اس کا انتقال ہو جائے اور وہ ثواب کی نیت سے اس پر صبر کرے تو میں اس کے صلہ میں اس کو ضرور جنت دوں گا (اور اللہ تعالیٰ کے واسطے کسی سے تعلق ہو اور ان سے اس کو بیحد محبت ہے جیسے استاد و مرشد اگر ان کا انتقال ہو جائے اور وہ ثواب کی نیت سے صبر کرے تو اس کی جزا کا کیا کہنا جنت اور جنت کے اعلیٰ مراتب اس کو دوں گا۔) اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6424 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2207

Volume 1

English

Al-Husayn ibn Ali (may Allah be pleased with him) narrated: "The Prophet (ﷺ) said, 'No Muslim man or woman is afflicted with a calamity and remembers it, even if a long time has passed, and says, "To Allah we belong, and to Him we shall return," except that Allah, the Blessed and Exalted, renews their reward as on the day they were afflicted.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٢٠٧ - وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلَيٍّ (رضي الله عنهما) عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ وَلَا مُسْلِمَةٍ يُصَابُ بِمُصِيبَةٍ فَيَذْكُرُهَا وَإِنْ طَالَ عَهْدُهَا فَيُحْدِثُ لِذَلِكَ اسْتِرْجَاعًا إِلَّا جَدَّدَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَهُ عِنْدَ ذَلِكَ، فَأَعْطَاهُ مِثْلَ أَجْرِهَا يَوْمَ أَصِيبَهَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيْمَانِ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2582
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جب کسی مسلمان مرد یا مسلمان عورت پر مصیبت آئے (اور اس سے وہ غمگین رہا اور اس مصیبت پر تھوڑی مدت گزری یا زیادہ) جب کبھی وہ مصیبت یاد آئے اس سے اس کا غم پھر تازہ ہو گیا ایسے وقت وہ ”إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ“ پڑھ کر صبر کیا تو شروع مصیبت میں اس کے صبر کی وجہ سے اس کو جو اجر ملا تھا، اس کو دوبارہ مصیبت یاد کر کے صبر کرنے پر ویسے ہی اجر ملے گا۔ (جیسے اس کو پہلی مرتبہ صبر کرنے پر ملا تھا۔) اس حدیث کی روایت امام احمد نے کی ہے اور بیہقی نے اس کی روایت شعب الایمان میں کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1737 (unverified) 50% confidence
  • Candidate: Musnad Ahmad 1734 (unverified) 35% confidence

Mishkat (candidate) 1737

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 2208

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said, 'When the candle of one of you goes out, let him say, "To Allah we belong, and to Him we shall return," for it is among the calamities.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٢٠٨ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ : «إِذَا انْقَطَعَ شَمْعَ أَحَدِكُمْ فَلْيَسْتَرْجِعْ؛ فَإِنَّهُ مِنَ الْمَصَائِبِ». رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيْمَانِ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2583
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ (جیسے کوئی بڑی مصیبت آئے تو اس پر ”إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ“ پڑھ کر صبر کرے تو اس پر اجر ملتا ہے، ایسے ہی چھوٹی سی چھوٹی مصیبت ہو جیسے) اگر تم میں سے کسی کے نعلین کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ ”إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ“ پڑھ لیا کرے، اس لئے کہ یہ بھی ایک مصیبت ہے (اس چھوٹی مصیبت کے وقت بھی ویسے ہی اجر ملے گا جیسا کہ بڑی مصیبت کے وقت ”إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ“ پڑھنے سے ملا تھا۔) اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔

Hadith 2209

Volume 1

English

Umm Ad-Darda (may Allah be pleased with her) narrated: "I heard Abu Ad-Darda say, 'I heard Abu Al-Qasim (the Prophet (ﷺ)) say, "Allah, the Blessed and Exalted, said, 'O Isa, I will send after you a nation who, when they are given what they love, praise Me, and when they are afflicted with what they dislike, they seek reward and are patient. They have no wisdom or understanding.' Isa asked, 'O Lord, how can this be for them without wisdom or understanding?' Allah replied, 'I will grant them from My wisdom and knowledge.'"'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٢٢٠٩ - وَعَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ (رضي الله عنها) قَالَتْ: سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ ﷺ يَقُولُ: «إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَالَ: يَا عِيسَى، إِنِّي بَاعَثُ مِنْ بَعْدِكَ أُمَّةً إِذَا أَصَابَهُمْ مَا يُحِبُّوْنَ حَمِدُوا اللَّهَ، وَإِنْ أَصَابَهُمْ مَا يَكْرَهُونَ احْتَسَبُوْا وَصَبَرُوْا، وَلَا حِلْمَ وَلَا عَقْلَ، فَقَالَ: يَا رَبِّ، كَيْفَ يَكُوْنُ هَذَا لَهُمْ وَلَا حِلْمَ وَلَا عَقْلَ؟ قَالَ: أُعْطِيْهِمْ مِنْ حِلْمِي وَعِلْمِي. رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيْمَانِ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2584
ام الدرداء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے سنی ہوں، ابوالدرداء کہتے تھے کہ میں حضرت ابوالقاسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ہوں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضرت عیسیٰ علی نبینا و علیہ الصلاة والسلام سے فرمایا: اے عیسیٰ میں تمہارے بعد ایک ایسی امت پیدا کروں گا کہ جب ان کو کوئی نعمت ملے گی تو وہ ”الْحَمْدُ لِلّٰهِ“ کہہ کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرے گی اور جب ان پر کوئی (ناقابل برداشت) مصیبت آئے گی جس سے ان کے ہوش وحواس اڑ جائیں گے اور سمجھ باقی نہ رہے تو باوجود اس کے وہ ثواب کی نیت سے اس (مصیبت) پر صبر کریں گے تو حضرت عیسیٰ عرض کئے کہ اے میرے پروردگار (مصیبت کی وجہ سے) جب ان کے ہوش وحواس اڑ جائیں اور سمجھ باقی نہ رہے تو وہ مصیبت پر کیسے صبر کریں گے؟ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہوا کہ (انسانی فطرت کے لحاظ سے مصیبت کی وجہ سے ہوش وحواس اور سمجھ نہ رہے گی مگر) میں اپنے پاس سے ان کو علم لدنی اور سمجھ دوں گا (جس سے ان کو مصیبت پر صبر کرنا آسان ہو جائے گا۔) اس حدیث کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔