Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Purification · Chapter 10

Chapter on Wiping Over the Leather Socks

24 narrations · In source reading order

Hadith 622

Volume 1

English

From Al-Mughira ibn Shu'ba, who said: "The Messenger of Allah ﷺ wiped over his leather socks. I said: 'O Messenger of Allah, did you forget?' He replied: 'No, it was I whom my Lord had commanded to do so.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٢٢ - وَعَنِ الْمُغِيرَةِ (رضي الله عنه) قَالَ: مَسَحَ رَسُولِ اللهِ ﷺ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُوْلَ اللهِ، نَسِيْتَ؟ قَالَ: بَلْ أَنْتَ نَسِيْتَ بِهَذَا أَمَرَنِي رَبِّي عَزَّوَجَلَّ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 699
مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موزوں پر مسح فرمایا تو میں نے عرض کیا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا آپ فراموش کر گئے ہیں ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلکہ تم بھول گئے ہو میرے رب عزوجل نے مجھے اسی کا حکم دیا ہے۔ (اس کی روایت امام احمد اور ابوداؤد نے کی ہے۔)

Qur’an-related source paragraphs

Allah, the Exalted, says: "O you who have believed, when you rise to pray, wash your faces and your hands to the elbows, and wipe over your heads and your feet to the ankles." (Al-Ma'idah: 6)

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 156 (unverified) 70% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 623

Volume 1

English

From Aisha, may Allah be pleased with her, who said: "The Messenger of Allah ﷺ kept wiping over his leather socks until he passed away."

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٢٣ - وَعَنْ عَائِشَةَ (رضي الله عنها) قَالَتْ: مَا زَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ يَمْسَحُ مُنْذُ أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُوْرَةُ الْمَائِدَةِ حَتَّى لَحِقَ بِاللهِ. رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 700
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سورہ مائدہ نازل ہوئی ہے اس وقت سے آپ اللہ تعالیٰ سے ملنے تک وضوء میں موزوں پر مسح فرماتے رہے۔ (اس کی روایت دارقطنی نے کی ہے۔)

Hadith 624

Volume 1

English

From Abu Huraira, may Allah be pleased with him, who said: "The Prophet ﷺ said to him: 'Perform wudu.' He said: 'So I brought him water for wudu. He performed wudu and wiped over his leather socks. I said: O Messenger of Allah, did you not wash your feet?' He replied: 'I put them on while they were pure.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٢٤ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لَهُ: «وَضَّيَّ» قَالَ: فَأَتَيْتُهُ بِوَضُوْءٍ، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، لَمْ تَغْسِلْ رِجْلَيْكَ؟ قَالَ: «إِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا وَهُمَا طَاهِرَانِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَيْهَقِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 701
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا کہ وضوء کرادو تو میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس وضوء کا پانی لے آیا، آپ نے وضوء فرمایا اور بجائے پاؤں دھونے کے اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ نے دونوں پیر نہیں دھوئے تو آپ نے فرمایا کہ میں نے دونوں پیروں کو موزوں میں ایسی حالت میں ڈالا ہے کہ وہ دونوں پاک تھے۔ (اس کی روایت امام احمد اور بیہقی نے کی ہے۔)

Hadith 625

Volume 1

English

From Ibn Abbas, who said: "I testify that the Messenger of Allah ﷺ wiped over his leather socks." [Narrated by Al-Bazzar] Imam Abu Hanifa said: "I did not speak about wiping over the leather socks until I had received clear evidence, like the brightness of daylight, and I fear disbelief for anyone who does not accept wiping over the leather socks."

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٢٥ - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنهما) قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ. قَالَ إِمَامُنَا أَبُو حَنِيفَةَ: مَا قُلْتُ بِالْمَسْحِ حَتَّى جَاءَنِي فِيْهِ مِثْلُ ضَوْءِ النَّهَارِ، وَأَخَافُ الْكُفْرَ عَلَى مَنْ لَمْ يَرَ الْمَسْحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 702
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (وضوء میں) موزوں پر مسح فرمایا ہے۔ (اس کی روایت بزار نے کی ہے۔)
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ہمارے امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ، نے کہا کہ میں موزوں پر مسح کرنے کا قائل اس وقت تک نہیں ہوا یہاں تک کہ میرے پاس اس مسئلہ میں تشفی بخش وضاحت روز روشن کی طرح حاصل نہ ہوگئی اور اس شخص کے کافر ہو جانے کا اندیشہ کرتا ہوں جو موزوں پر مسح کے جائز ہونے کا عقیدہ نہ رکھتا ہو۔12

Hadith 626

Volume 1

English

From Usama ibn Zaid, may Allah be pleased with him, who said: "The Messenger of Allah ﷺ entered with Bilal into the market. He went to relieve himself, then came out. I asked Bilal: 'What did he do?' Bilal replied: 'The Prophet ﷺ went to relieve himself, then performed wudu, washed his face and hands, wiped his head, and wiped over his leather socks, then prayed.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٢٦ - وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ (رضي الله عنه) قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللهِ ﷺ وَبِلَالُ الْأَسْوَاقُ، فَذَهَبَ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ خَرَجَ، قَالَ أُسَامَةُ: فَسَأَلْتُ بِلَالًا : مَا صَنَعَ ؟ فَقَالَ بِلَالُ: ذَهَبَ النَّبِيُّ ﷺ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ، ثُمَّ صَلَّى. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 703
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بلال رضی اللہ عنہ مقام اسواف میں داخل ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حاجت کے لئے تشریف لے گئے اور حاجت سے فراغت کے بعد باہر آئے، اسامہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا کیا؟ تو بلال رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حاجت کو گئے تھے بعد ازاں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضوء فرمایا اپنا چہرہ دھوئے دونوں ہاتھوں کو دھوئے اور سر کا مسح فرمایا اور دونوں موزوں پر مسح فرمایا۔ پھر آپ نے نماز اداء فرمائی۔ (اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 118 (unverified) 72% confidence · Validation similarity: 0.459

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 627

Volume 1

English

From Abad ibn Ziyad, the son of Al-Mughira ibn Shu'ba, who said: "The Prophet ﷺ went to relieve himself during the Battle of Tabuk. I went with him carrying water. The Prophet ﷺ came and I poured water over him. He washed his face, then tried to remove his hands from 1 his sleeves but could not due to their tightness. So, he pulled them out from under his garment and washed his hands, wiped his head, and wiped over his leather socks. Then the Messenger of Allah ﷺ came and prayed with them, leading them in one unit, and then completed the remaining unit. The people were startled, and he said to them: 'You did well.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٢٧ - وَعَنْ عَبَّادِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ 1 وَلَدِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ ذَهَبَ لِحَاجَتِهِ فِي غَزْوَةِ تَبُوْكَ، قَالَ: فَذَهَبْتُ مَعَهُ بِمَاءٍ، قَالَ: فَجَاءَ النَّبِيُّ ﷺ فَسَكَبْتُ عَلَيْهِ، قَالَ: فَغَسَلَ وَجْهَهُ، ثُمَّ ذَهَبَ يُخْرِجُ يَدَيْهِ فَلَمْ يَسْتَطِعْ مِنْ ضِيْقِ كُمَّيْ جُبَّتِهِ، فَأَخْرَجَهُمَا مِنْ تَحْتِ جُبَّتِهِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ. ثُمَّ جَاءَ رَسُولُ اللهِ ﷺ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ يَؤُمُّهُمْ قَدْ صَلَّى بِهِمْ سَجْدَةً، فَصَلَّى مَعَهُمْ رَسُولُ اللهِ ، ثُمَّ صَلَّى الرَّكْعَةَ الَّتِي بَقِيَتْ، فَفَزِعَ النَّاسُ لَهُ، ثُمَّ قَالَ لَهُمْ: قَدْ أَحْسَنْتُمْ». رَوَاهُ مُحَمَّدُ فِي الْمُوَطَّأَ»، وَرَوَى البُخَارِيُّ نَحْوَهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 704
عباد بن زیاد رضی اللہ عنہ سے، جو مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایک لڑکے ہیں روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تبوک کی لڑائی میں حاجت کو تشریف لے گئے۔ عباد بن زیاد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ پانی لے کر گیا وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بعد فراغت آئے تو میں آپ کے لئے پانی ڈالتا گیا، انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چہرہ دھویا پھر آپ ہاتھوں کو نکالنے لگے تو جبہ کے آستینوں کے تنگ ہونے کی وجہ سے نکال نہ سکے، وہ کہتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبہ کے نیچے سے ہاتھوں کو نکالا اور دونوں ہاتھوں کو دھولیا اور اپنے سر کا مسح فرمایا اور دونوں موزوں پر مسح کئے۔ پھر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت تشریف لائے جبکہ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نماز میں امامت کر رہے تھے اور ایک رکعت نماز پڑھا چکے تھے تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کے ساتھ مقتدی بن کر نماز اداء فرمائی، اس کے بعد جو رکعت آپ کی رہ گئی تھی اس کو تنہا اداء فرمایا (تو بغیر انتظار کے نماز شروع کرنے کی بناء پر) لوگ گھبرائے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم نے اچھا کیا۔ (اس کی روایت امام محمد نے موطأ میں کی ہے اور اسی طرح اس کی روایت بخاری نے بھی کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4421 (unverified) 60% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 519 (unverified) 45% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 363 (unverified) 40% confidence
  • Candidate: Muwatta Malik 71 (unverified) 35% confidence

Mishkat (candidate) 519

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

من

(1) In the original text of the author, it says: "من" (meaning "from").

Note 1

(۱) وفي أصل المؤلف: «من».

Hadith 628

Volume 1

English

And from Abu Bakrah, from the Prophet ﷺ: "He allowed the traveler to wipe over his socks for three days and nights, and the resident for one day and one night, if he performed ablution and then wore his socks, to wipe over them." [Narrated by Al-Athram in his Sunan, Ibn Khuzaymah, and Al-Daraqutni] Al-Khattabi said: "The chain of narration is authentic, as stated in Al-Muntaha," and Ibn Khuzaymah confirmed it as authentic.

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٢٨ - وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ : أَنَّهُ رَخَّصَ لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيْهِنَّ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً، إِذَا تَطَهَّرَ فَلَبِسَ خُفَّيْهِ : أَنْ يَمْسَحَ عَلَيْهِمَا. رَوَاهُ الْأَثْرَمُ فِي سُنَنِهِ وَابْنُ خُزَيْمَةَ وَالدَّارَقُطْنِيُّ. وَقَالَ الْخَطَابِيُّ : هُوَ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ، هَكَذَا فِي الْمُنْتَقَى»، وَصَحَّحَهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 705
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسافر کے لئے تین دن اور تین رات تک اور مقیم کے لئے ایک دن اور ایک رات تک مسح کرنے کی اجازت دی ہے جب کہ اس نے طہارت کر کے (خواہ وضو کیا ہو یا صرف پیر دھو کر) موزوں کو پہن لیا ہو۔ (اس کی روایت اثرم نے اپنی سنن میں کی ہے اور ابن خزیمہ اور دارقطنی نے بھی اس کی روایت کی ہے اور خطابی نے وضاحت کی ہے کہ یہ حدیث صحیح اسناد والی ہے اور ”منتقیٰ“ میں بھی یہی مذکور ہے اور اس حدیث کو ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Ibn Khuzaymah 192 (unverified) 86% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: موزوں پر مسح کرنے کی شرط طہارت پر موزوں کا پہن لینا ہے، واضح رہے کہ طہارت دو قسم کی ہوتی ہے: ایک طہارت کامل جو پورے وضوء سے حاصل ہوتی ہے۔ اور دوسری غیر کامل جو صرف پیروں کے دھولینے سے حاصل ہوجاتی ہے۔ اور ان دونوں طہارتوں میں سے کسی ایک طہارت کے بعد موزوں کو پہن لیا گیا ہے تو موزوں پر مسح کیا جاسکتا ہے۔ ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث جس میں طہارت کا ذکر ہے مطلقاً ہے جو مذکورہ ہر دو قسم کی طہارتوں کو شامل ہے البتہ خفین کے پہننے کے بعد جو پہلا حدث ہوگا اس حدث کے وقت طہارت کامل ضروری ہے، مثلاً کسی شخص نے پیر دھو کر موزے پہن لئے اور ابھی اس نے وضوء پورا نہیں کیا تھا کہ اس کو حدث ہوگیا تو ایسا شخص موزوں پر مسح نہیں کرسکتا۔ خلاصہ یہ ہے کہ طہارت کامل یعنی پورا وضوء موزوں کے پہننے کے وقت ضروری نہیں ہے، البتہ حدث کے وقت طہارت کامل یعنی پورا وضو لازمی ہے تاکہ موزوں پر مسح صحیح ہو سکے۔(عمدة الرعاية)12۔

Hadith 629

Volume 1

English

And from Shuraih bin Hani, who said: "I asked Ali ibn Abi Talib about wiping over the socks. He said: 'The Messenger of Allah ﷺ made it three days and nights for the traveler, and one day and one night for the resident.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٢٩ - وَعَنْ شُرَيْحٍ بْنِ هَانِي قَالَ: سَأَلْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ: جَعَلَ رَسُولُ اللهِ ﷺ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيْهِنَّ لِلْمُسَافِرِ وَيَوْمًا وَلَيْلَةً لِلْمُقِيمِ. رَوَاهُ مُسْلِمُ، وَرَوَى الطَّحَاوِيُّ نَحْوَهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 706
شریح بن ہانی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں دریافت کیا، آپ نے جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسافر کے لئے موزوں پر مسح کرنے کی مدت تین دن اور تین رات مقرر فرمائی ہے اور مقیم کے لئے موزوں پر مسح کی مدت ایک دن اور ایک رات ٹھہرائی ہے۔(اس کی روایت مسلم نے کی ہے اور طحاوی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 276a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 630

Volume 1

English

And from Safwan bin Abdal, Allah be pleased with him, who said: "The Messenger of Allah ﷺ said: 'Three days and nights for the traveler, and one day and one night for the resident, and do not remove them due to sleep, urination, or defecation, except due to janabah (ritual impurity).'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٣٠ - وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ: ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيْهِنَّ لِلْمُسَافِرِ وَيَوْمُ وَلَيْلَةٌ لِلْمُقِيمِ، لَا تَنْزِعُهُ مِنْ نَوْمٍ وَلَا بَوْلٍ وَلَا غَائِطٍ، إِلَّا مِنْ جَنَابَةٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَوَى التَّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ نَحْوَهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 707
صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ تین دن اور تین راتیں مسافر کے لئے ایک دن اور ایک رات مقیم کے لئے مدت مسح ہے تو موزوں کو نیند اور پیشاب اور پاخانہ آنے کی وجہ سے مت نکالا کرو لیکن جنابت کی وجہ سے نکال دو(اگرچہ مدت مسح ابھی باقی رہے)۔(اس کی روایت طبرانی نے کبیر میں کی ہے اور اسی طرح ترمذی اور نسائی نے بھی اس کی روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 96 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 127 (unverified) 80% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 631

Volume 1

English

And from Anas, Allah be pleased with him, who said: "The Messenger of Allah ﷺ said: 'When one of you performs ablution and wears his socks, he should pray in them and wipe over them, then he should not remove them unless due to janabah.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٣١ - وَعَنْ أَنَسٍ (رضي الله عنه) قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ وَلَبِسَ خُفَّيْهِ فَلْيُصَلِّ فِيْهِمَا وَلْيَمْسَحْ عَلَيْهِمَا ، ثُمَّ لَا يَخْلَعْهُمَا إِنْ شَاءَ إِلَّا مِنْ جَنَابَةٍ». رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 708
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص وضوء کر کے موزوں کو پہن لے تو انہیں موزوں کے ساتھ نماز پڑھے اور وضوء کے وقت ان پر مسح کر لیا کرے(اور مدت باقی رہنے پر) چاہے تو نہ اتارے البتہ جنابت واقع ہو جائے تو نکال دے۔(اس کی روایت دارقطنی اور حاکم نے کی ہے اور حاکم نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔)

Hadith 632

Volume 1

English

And from Abu Usman Al-Nahdi, who said: "Sa'd and Ibn Umar disagreed about wiping over the socks. Sa'd said: 'I wipe over the socks.' Ibn Umar said: 'I do not wipe over them.' Sa'd said: 'Between me and you is your father.' We then went to Umar and mentioned this to him. Umar said: 'Your uncle knows better than you. When you wear your socks after performing ablution, then if you break your ablution, you can perform ablution and wipe over your socks, and that wiping is valid until that hour, whether it is night or day.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٣٢ وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيَّ قَالَ: اخْتَلَفَ سَعْدٌ وَابْنُ عُمَرَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ سَعْدُ: أَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَا أَمْسَحُ. فَقَالَ سَعْدٌ: بَيْنِي وَبَيْنَكَ أَبُوكَ، فَقَدِمْنَا عَلَى عُمَرَ فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ عُمَرُ: عَمُكَ أَعْلَمُ مِنْكَ، إِذَا لَبِسْتَ خُفَّيْكَ عَلَى طَهَارَةٍ ثُمَّ أَحْدَثْتَ، تَوَضَّأْتَ وَمَسَحْتَ عَلَى خُفَّيْكَ، أَجْرَأُ مَسْحُ ذَلِكَ إِلَى سَاعَتِكَ تِلْكَ مِنْ لَيْلٍ كَانَ أَوْ نَهَارٍ. رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 709
ابوعثمان نہدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت سعد اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہم کے درمیان موزوں پر مسح کے متعلق اختلاف ہو گیا تو سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں موزوں پر مسح کرتا ہوں اور ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں (موزوں پر) مسح نہیں کرتا ہوں، سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میرے اور تمہارے درمیان فیصلہ کرنے والے ثالث تمہارے والد حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ٹھہراتا ہوں ابو عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے اور ہم نے ان کے سامنے اس مسئلہ کا ذکر کیا تو عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے فرزند سے فرمایا کہ تمہارے چچا تم سے بڑھ کر عالم ہیں جب تم اپنے موزوں کو وضوء کر کے پہن لیں اور اس کے بعد تمہارا وضوء ٹوٹ جانے پر تم نے وضوء کر لیا اور موزوں پر مسح کیا تو تمہارے لئے (مقیم ہونے کی حالت میں) مسح کرنا دوسرے دن کے اس وقت تک کے لئے کافی ہوگا (جس وقت سے کہ تم نے پہلے حدث کے بعد) مسح کرنا شروع کیا تھا خواہ وہ رات کا ہو یا دن کا۔ (اس کی روایت سعید بن منصور نے کی ہے۔)
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: موزوں پر مسح کرنے کی مدت مقیم کے لئے ایک دن اور ایک رات ہے اور مسافر کے لئے تین دن اور تین راتیں ہیں، اس مدت کی ابتداء موزوں کے پہننے کے وقت سے نہیں ہوگی بلکہ موزوں کے پہننے کے بعد جو پہلا حدث ہوا ہے اس وقت سے ہوگی، مثلاً ایک شخص نے صبح صادق کے وقت وضوء کر کے موزے پہن لئے اور سورج نکلنے کے بعد اس کو حدث لاحق ہوا اور وضوء ٹوٹ گیا اور اس نے زوال کے بعد وضوء کر کے پیروں پر مسح کیا تو مسح کی مدت سورج نکلنے کے وقت سے شروع ہوگی صبح صادق سے نہیں ہوگی، کیونکہ اس کو پہلا حدث سورج نکلنے کے بعد لاحق ہوا ہے اور اس مثال کے لحاظ سے اگر وہ مقیم ہے تو دوسرے دن سورج نکلنے کے بعد تک پیروں پر مسح کر سکتا ہے اور اگر مسافر ہے تو تین دن اور تین رات تک مسح کرے گا۔ (عمدۃ الرعایۃ)۔

Hadith 633

Volume 1

English

And from Al-Mughira bin Shu'bah, Allah be pleased with him, who said: "I saw the Messenger of Allah ﷺ urinate, then perform ablution and wipe over his socks, placing his right hand on his right sock and his left hand on his left sock, and then he wiped over the tops of them with one wipe, such that I almost saw the fingers of the Messenger of Allah ﷺ on the socks."

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٣٣ - وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: رَأَيْتُ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ بَالَ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى خُفِّهِ الْيُمْنَى ، وَيَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى خُفِّهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ مَسَحَ أَعْلَاهُمَا مَسْحَةً وَاحِدَةً، حَتَّى كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَصَابِعِ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ عَلَى الْخُفَّيْنِ. رَوَاهُ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَرَوَى الْبَيْهَقِيُّ نَحْوَهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 710
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے پیشاب فرمایا پھر وضوء کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا اس طرح کہ سیدھے ہاتھ کو سیدھے جانب کے موزے پر رکھا اور بائیں ہاتھ کو بائیں جانب کے موزے پر رکھا اور صرف ایک دفعہ دونوں موزوں کے اوپر کے حصہ پر مسح فرمایا۔ مجھے اب تک یاد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگلیوں کے نشانات جو موزوں پر پڑے تھے گویا میں ان کو اب تک موزوں پر دیکھ رہا ہوں۔ (اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے کی ہے اور بیہقی کی روایت بھی اسی طرح ہے۔)

Hadith 634

Volume 1

English

And from Ali, Allah be pleased with him, who said: "If religion were based on personal opinion, the bottom of the sock would be more appropriate for wiping than the top, but I saw the Messenger of Allah ﷺ wipe over the top of his socks." [Narrated by Abu Dawood with a Sahih chain, and Al-Darami narrated similarly] According to Al-Talkhis, its chain of narration is authentic.

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٣٤ - وَعَنْ عَلِيٍّ (رضي الله عنه) أَنَّهُ قَالَ: لَوْ كَانَ الدِّيْنُ بِالرَّأْيِ لَكَانَ أَسْفَلُ الْخُفَّ أَوْلَى بِالْمَسْحِ مِنْ أَعْلَاهُ، وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ يَمْسَحُ عَلَى ظَاهِرِ خُفَّيْهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ، وَلِلدَّارَمِيَّ مَعْنَاهُ، وَفِي التَّلْخِيْصِ»: إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 711
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ اگر دین کا انحصار صرف رائے پر ہوتا تو موزوں کا نچلا حصہ بنسبت اوپر کے حصے کے مسح کے لئے زیادہ موزوں تھا حالانکہ میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موزوں کے اوپر کے حصے پر مسح فرماتے ہوئے دیکھا ہے۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے صحیح اسناد کے ساتھ کی ہے اور دارمی کی روایت اس کے ہم معنی ہے اور منتقی میں مذکور ہے کہ اس کے اسناد صحیح ہیں۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 162 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 525 (unverified) 85% confidence

Mishkat (candidate) 525

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 635

Volume 1

English

And from Jabir, Allah be pleased with him, who said: "The Messenger of Allah ﷺ passed by a man who was performing ablution and washing his socks. He nudged him with his foot and said: 'This is not the Sunnah. We were commanded to wipe over them like this,' and he passed his hands over his socks." [Narrated by Al-Tabarani in Al-Awsat] In another narration, he showed him with his hands from the front of the socks to the base of the shin once, spreading his fingers apart. And in another narration from Ibn al-Mundhir, from Umar ibn al-Khattab, that he wiped over his socks until the marks of his fingers appeared on the socks.

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٣٥ - وَعَنْ جَابِرٍ (رضي الله عنه) قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللهِ ﷺ بِرَجُلٍ يَتَوَضَّأُ فَغَسَلَ خُفَّيْهِ، فنخسهُ بِرِجْلِهِ وَقَالَ: «لَيْسَ هَكَذَا السُّنَّةُ أُمِرْنَا بِالْمَسْحِ هَكَذَا وَأَمَرَّ بِيَدَيْهِ عَلَى خُفَّيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِي فِي الْأَوْسَطِ». وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: ثُمَّ أَرَاهُ بِيَدِهِ مِنْ مُقَدَّمِ الْخُفَّيْنِ إِلَى أَصْلِ السَّاقِ مَرَّةً، وَفَرَّجَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لِابْنِ الْمُنْذِرِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَابِ : أَنَّهُ مَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، حَتَّى رنِي آثَارُ أَصَابِعِهِ عَلَى خُفَّيْهِ خُطُوطًا.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 712Noor 713Noor 714
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو وضوء کر رہا تھا اس نے اپنے موزوں کو دھویا تو آپ نے اس کو اپنے پاؤں سے ٹھوکا دیا اور فرمایا کہ (موزوں پر مسح کرنے میں) سنت یہ نہیں ہے! ہم کو مسح کرنے کا حکم اس طرح دیا گیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو دونوں موزوں پر گزار کر انہیں مسح کرنا بتلایا۔ (اس کی روایت طبرانی نے اوسط میں کی ہے۔) اور طبرانی کی دوسری روایت میں اس طرح ہے کہ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو مسح کرنے کا طریقہ اس طرح بتلایا کہ ہاتھوں کو ایک دفعہ موزوں کے اگلے حصہ سے پنڈلی تک اس طرح گزار دیا کہ ہاتھوں کی انگلیاں کھلی ہوئی تھیں۔ اور ابن المنذر کی روایت میں عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے متعلق مروی ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے موزوں پر اس طرح مسح کیا کہ ہاتھ کی انگلیوں کے نشانات موزوں پر لکیروں کی طرح نمایاں تھیں۔

Hadith 636

Volume 1

English

And from Al-Hasan, who said: "The wiping over the socks is done in stripes with the fingers."

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٣٦ - وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: الْمَسْحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ خُطُوْطًا بِالْأَصَابِعِ رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 715
حسن بصری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ موزوں پر مسح کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ انگلیوں کے ذریعہ موزوں پر خطوط کھینچے جائیں۔ (اس کی روایت سعید بن منصور نے کی ہے)

Hadith 637

Volume 1

English

And from Abu Musa, Allah be pleased with him, who said: "The Messenger of Allah ﷺ wiped over his two socks and sandals." [Narrated by Al-Tahawi, and similarly narrated by Ahmad, Al-Tirmidhi, Abu Dawood, and Ibn Majah] Al-Tahawi said: "We do not see the permissibility of wiping over sandals, and one of the arguments for this is that it is possible that the Messenger of Allah ﷺ wiped over sandals that were underneath two socks, and he intended to wipe over the socks, not the sandals. And if he had been wearing only socks without sandals, it would have been permissible for him to wipe over them. Therefore, his wiping was specifically for the socks, not the sandals. Since this is the case, his wiping was for the socks which he had worn for purification, and the wiping over the sandals was an additional action. When we consider the hadith and find that it does not serve as evidence for the permissibility of wiping over sandals, we approached it from the perspective of reasoning to determine its ruling. We found that the socks—over which wiping is permissible—are invalid for wiping if they are torn to the point that the feet are exposed or if more than the feet are visible. There is unanimous agreement that wiping is not allowed in such a case. Therefore, since wiping over socks is only permissible when they completely cover the feet, and this is not the case with sandals, it was concluded that sandals are like socks that do not completely cover the feet, and thus wiping over them is not permissible."

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٣٧ - وَعَنْ أَبِي مُوسَى (رضي الله عنه) قَالَ: إِنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ مَسَحَ عَلَى جَوْرَبَيْهِ وَنَعْلَيْهِ. رَوَاهُ الطَّحَاوِيُّ، وَرَوَى أَحْمَدُ وَالتَّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَه نَحْوَهُ. وَقَالَ الطَّحَاوِيُّ: لَا نَرَى الْمَسْحَ عَلَى النَّعْلَيْنِ، وَكَانَ مِنَ الْحُجَّةِ فِي ذَلِكَ أَنَّهُ قَدْ يَجُوزُ أَنْ يَكُوْنَ رَسُولُ اللهِ ﷺ مَسَحَ عَلَى نَعْلَيْنِ تَحْتَهُمَا جَوْرَبَانِ، وَكَانَ قَاصِدًا بِمَسْحِهِ ذَلِكَ إِلَى جَوْرَبَيْهِ، لَا إِلَى نَعْلَيْهِ، وَجَوْرَبَاهُ مِمَّا لَوْ كَانَا عَلَيْهِ بِلَا نَعْلَيْنِ جَازَ لَهُ أَنْ يَمْسَحَ عَلَيْهِمَا، فَكَانَ مَسْحُهُ ذَلِكَ مَسْحًا أَرَادَ بِهِ الْجَوْرَبَيْنِ، فَأَنَّى ذَلِكَ عَلَى الْجَوْرَبَيْنِ وَالنَّعْلَيْنِ، فَكَانَ مَسْحُهُ عَلَى الْجَوْرَبَيْنِ هُوَ الَّذِي تَطَهَّرُ بِهِ، وَمَسْحُهُ عَلَى النَّعْلَيْنِ فَضْلٌ. فَلَمَّا احْتَمَلَ حَدِيثُهُ مَا ذَكَرْنَا وَلَمْ يَكُنْ فِيْهِ حُجَّةٌ فِي جَوَازِ الْمَسْحِ عَلَى النَّعْلَيْنِ الْتَمَسْنَا ذَلِكَ مِنْ طَرِيقِ النَّظَرِ ؛ لِنَعْلَمَ كَيْفَ حُكْمُهُ؟ فَرَأَيْنَا الْخُفَّيْنِ - اللَّذَيْنِ قَدْ جَوَّزَ الْمَسْحَ عَلَيْهِمَا - إِذَا تَخَرَّقَا حَتَّى بَدَتِ الْقَدَمَانِ مِنْهُمَا أَوْ أَكْثَرُ الْقَدَمَيْنِ، فَكُلُّ قَدْ أَجْمَعَ أَنَّهُ لَا يُمْسَحُ عَلَيْهِمَا فَلَمَّا كَانَ الْمَسْحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ إِنَّمَا يَجُوْزُ إِذَا غَيْبَا الْقَدَمَيْنِ، وَيَبْطُلُ ذَلِكَ إِذَا لَمْ يُغَيِّبَا الْقَدَمَيْنِ، وَكَانَتِ النَّعْلَانِ غَيْرَ مُغَيِّبَيْنِ لِلْقَدَمَيْنِ، ثَبَتَ أَنَّهُمَا كَالْخُفَّيْنِ اللَّذَيْنِ لَا يُغَيِّبَانِ الْقَدَمَيْنِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 716
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں جراب پر (یعنی چمڑے کے ان لفافوں پر جو موزوں پر پہنے جاتے ہیں) اور اپنی نعلین پر مسح فرمایا۔ (اس کی روایت طحاوی نے کی ہے اور امام احمد ترمذی، ابوداؤد اور ابن ماجہ کی روایت بھی اسی طرح ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 560 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس نعلین (یعنی چپل) پر مسح جائز نہیں ہے اور اس کی دلیل یہ ہے کہ اس حدیث میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چپل پر مسح کرنے کا جو ذکر ہے اس سے مراد یہ ہے کہ آپ نے چمڑے کے ان جرابوں پر مسح فرمایا جو چپل کے اندر تھے تو چپل پر مسح کرنا دراصل جرابوں پر مسح تھا کیونکہ اگر جراب کے اوپر چپل موجود نہیں ہو تو بھی جراب ہی پر مسح کیا جاتا تو اس طرح آپ نے چپل کو شامل کرتے ہوئے جرابوں پر مسح فرمایا اور آپ کا جراب پر مسح کرنا ہی اصل پاکی ہے، اس طرح چپل پر مسح کرنا زائد قرار دیا جائے گا۔ جب اس حدیث میں ہماری اس وضاحت کا احتمال موجود ہے اور اس میں چپل پر مسح کرنے کی دلیل پائی نہیں جاتی تو ہم نے بذریعہ قیاس اس کا حکم معلوم کرنے کی کوشش کی تو ہم نے دیکھا کہ وہ موزے جن پر مسح جائز ہے جب وہ پھٹ جائیں اور ان میں سے پنجے ظاہر ہوچکے ہوں یا پنجوں کا بڑا حصہ دکھائی دینے لگے تو سب ائمہ کرام اس بات پر متفق ہیں کہ ایسے موزوں پر مسح جائز نہیں ہے، اس طرح جب ثابت ہوگیا کہ موزوں پر مسح اسی صورت میں جائز ہے جبکہ دونوں پنجے موزوں میں چھپ جائیں اور موزوں پر مسح ایسی صورت میں باطل ہے جبکہ پنجے ظاہر ہوجاتے ہوں اور یہ واضح بات ہے کہ چپل میں بھی پنجے ظاہر رہتے ہیں اور چھپنے نہیں پاتے تو چپل ان موزوں کی طرح ہوگئے جن میں سے پنجے دکھائی دیتے ہوں اور یہ بھی بالاتفاق ثابت ہوچکا ہے کہ ایسے موزے جن میں سے پنجے ظاہر ہوجاتے ہوں ان پر مسح باطل ہے تو چپل پر بھی مسح باطل ہوگا۔

Hadith 638

Volume 1

English

And from Abdul Khayr, who said: "I saw Ali—while he was presenting the prisoners—urinate, then perform ablution and wipe over his socks."

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٣٨ - وَعَنْ عَبْدِ خَيْرٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا - وَهُوَ يَعْرِضُ أَهْلِ السُّجُوْنِ - بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى جَوْرَبَيْهِ. رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 717
عبد خیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ آپ قیدیوں کا معائنہ کررہے تھے۔ آپ نے پیشاب کیا اور بعد ازاں وضوء کیا اور اپنے جرابوں پر مسح کیا۔ (اس کی روایت سعید بن منصور نے کی ہے۔)

Hadith 639

Volume 1

English

And from Ibrahim, who said: "Indeed, Ibn Mas'ud used to wipe over his socks and also over his two socks."

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٣٩ - وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: إِنَّ ابْنُ مَسْعُوْدٍ كَانَ يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ وَيَمْسَحُ عَلَى جَوْرَبَيْهِ. رَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 718
ابراہیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ موزوں پر مسح کرتے تھے اور جرابوں پر بھی مسح کرتے تھے۔ (اس کی روایت عبدالرزاق نے کی ہے۔)

Hadith 640

Volume 1

English

And from Bilal, who said: "The Messenger of Allah ﷺ said: 'Wipe over your socks and shoes.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٤٠ - وَعَنْ بَلَالٍ له قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «امْسَحُوْا عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْمُوْقِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَغَوِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 719
بلال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ موزوں پر مسح کرو اور چمڑے کے جرابوں پر بھی مسح کرو (جو موزوں کے اوپر پہنے جاتے ہیں)۔ (اور اس کی روایت طبرانی اور بغوی نے کی ہے۔)

Hadith 641

Volume 1

English

And from Ata' bin Yasar, from Abdullah bin Rawaha and Usama bin Zayd: "The Messenger of Allah ﷺ entered the house of Hamal, and Bilal came out to them and informed them that the Messenger of Allah ﷺ had performed ablution and wiped over his shoes." Narrated by Ibn Asakir, and Ahmad and Abu Dawood narrated from Bilal, with a similar report.

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٤١ - وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَوَاحَةً وَأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ : أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ دَخَلَ دَارَ حَملٍ هُوَ وَبِلَالُ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمَا بِلَالُ فَأَخْبَرَهُمَا أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْمُوْقَيْنِ. رَوَاهُ ابْنُ عَسَاكِرَ، وَرَوَى أَحْمَدُ وَأَبُوْ دَاوُدَ عَنْ بِلَالٍ له نَحْوَهُ مَرْفُوعًا.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 720Noor 721
عطاء بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ عبداللہ بن رواحہ اور اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بلال رضی اللہ عنہ محلہ ”دار حمل“ میں تشریف لے گئے تو بلال رضی اللہ عنہ، عبداللہ بن رواحہ اور اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے پاس باہر آئے اور ان دونوں حضرات کو انہوں نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا اور جرابوں پر مسح فرمایا۔ (اس کی روایت ابن عساکر نے کی ہے۔) اور امام احمد اور ابوداؤد نے بلال رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مرفوعاً روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 153 (unverified) 55% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 520 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 520

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 642

Volume 1

English

And from Hammad, from Ibrahim: "He used to wipe over the shoes."

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٤٢ - وَعَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ : أَنَّهُ كَانَ يَمْسَحُ عَلَى الْجُرْمُوْقَيْنِ. رَوَاهُ مُحَمَّدُ فِي الْآثَارِ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 722
حماد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ ابراہیم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ جرابوں پر مسح کرتے تھے۔ (اس کی روایت امام محمد نے کتاب الآثار میں کی ہے۔)

Hadith 643

Volume 1

English

And from Hisham bin Urwah, from his father: "He saw his father wiping over the tops of his socks, not the bottoms. Then he would lift his turban and wipe his head."

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٤٣ - وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيْهِ: أَنَّهُ رَأَى أَبَاهُ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ عَلَى ظُهُورِهِمَا، لَا يَمْسَحُ بُطُوْنَهُمَا ، قَالَ : ثُمَّ يَرْفَعُ الْعِمَامَةَ فَيَمْسَحُ بِرَأْسِهُ. رَوَاهُ مُحَمَّدُ فِي الْمُوَطَّأ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 723
ہشام بن عروہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ اپنے والد عروہ رضی اللہ عنہ کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے والد کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا اور وہ موزے کے پچھلے حصہ پر جو تلوؤں سے ملا ہوا تھا مسح نہیں کرتے تھے، ہشام رضی اللہ عنہ نے کہا کہ پھر وہ سر سے عمامہ اٹھاتے اور سر کا مسح کیا کرتے۔ (اس کی روایت امام محمد نے موطا میں کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Muwatta Malik 42 (unverified) 30% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 644

Volume 1

English

And it is narrated from Ibn Umar, Allah be pleased with him: "He was on a campaign and removed his socks, washed his feet, and did not repeat the ablution."

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٤٤ - وَرُوِيَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ (رضي الله عنه): أَنَّهُ كَانَ فِي غَزْوَةٍ فَنَزَعَ خُفَّيْهِ وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ وَلَمْ يُعِدِ الْوُضُوءَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 724
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ ایک غزوہ میں تھے انہوں نے اپنے موزوں کو اتارا اور پیر دھوئے اور وضوء کا اعادہ نہیں کیا۔

Hadith 645

Volume 1

English

And from Ibrahim, who said: "If you are wiping (over socks) and you are in a state of ablution, then if you remove your socks, wash your feet."

العربية

Typed, pending editorial approval
٦٤٥ - وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: إِذَا كُنْتَ عَلَى مَسْحٍ وَأَنْتَ عَلَى وُضُوْءٍ فَنَزَعْتَ خُفَّيْكَ فَاغْسِلْ قَدَمَيْكَ. رَوَاهُ مُحَمَّدُ فِي الْآثَارِ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 725
ابراہیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب تم با وضوء رہ کر موزوں پر مسح کر چکے ہو اور تم نے موزوں کو اتار دیا ہے تو اپنے پیروں کو دھولو۔ (اس کی روایت امام محمد نے ”کتاب الآثار“ میں کی ہے۔)