Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer · Chapter 24

Chapter on Congregational Prayer and Its Virtue

31 narrations · In source reading order

Hadith 1423

Volume 1

English

It is narrated from Ibn Umar (may Allah be pleased with him) that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "The prayer in congregation is twenty-seven times superior to the prayer offered alone." This is agreed upon (by Al-Bukhari and Muslim] Ali Al-Qari said: Abu Hanifah and Malik used this as evidence for the Sunnah of congregational prayer.

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٢٣ - عَنِ ابْنِ عُمَرَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: صَلَاةُ الْجَمَاعَةِ تَفْضُلُ صَلَاةَ الْفَدِّ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَقَالَ عَلِيُّ الْقَارِي: اسْتَدَلَّ بِهِ أَبُو حَنِيفَةَ وَمَالِكُ عَلَى سُنِّيَّةِ الْجَمَاعَةِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1631
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ تنہا نماز پڑھنے والے سے 27 درجہ بڑھ کر ثواب جماعت سے نماز پڑھنے والے کو ملتا ہے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔

Qur’an-related source paragraphs

Allah Almighty says:

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 645 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 650a (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1064 (unverified) 93% confidence

Mishkat (candidate) 1064

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1424

Volume 1

English

It is narrated from Ubayy ibn Ka'b (may Allah be pleased with him) that he said: "One day, the Messenger of Allah (peace be upon him) led us in the Fajr prayer. After he finished, he asked, 'Is so-and-so present?' They said, 'No.' He asked, 'Is so-and-so present?' They said, 'No.' He then said: 'These two prayers (Fajr and Asr) are the heaviest prayers for the hypocrites. If you knew the virtue of these two prayers, you would come to them even if you had to crawl on your knees. The first row is like the row of angels. If you knew its virtue, you would race to it. A man’s prayer with another man is more virtuous than his prayer alone, and his prayer with two men is more virtuous than his prayer with one man. The more (people there are), the more beloved it is to Allah.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٢٤ - وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ (رضي الله عنه) قَالَ : صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ ﷺ يَوْمًا الصُّبْحَ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ: «أَشَاهِدُ فُلَانٌ؟» قَالُوا: لَا ، قَالَ: «أَشَاهِدٌ فُلَانٌ؟» قَالُوا : لَا ، قَالَ: «إِنَّ هَاتَيْنِ الصَّلَاتَيْنِ أَثْقَلُ الصَّلَوَاتِ عَلَى الْمُنَافِقِينَ، وَلَوْ تَعْلَمُوْنَ مَا فِيهِمَا لَأَتَيْتُمُوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا عَلَى الرُّكَبِ. وَإِنَّ الصَّفَ الْأَوَّلَ عَلَى مِثْلِ صَفّ الْمَلَائِكَةِ، وَلَوْ عَلِمْتُمْ مَا فَضِيلَتُهُ لَابْتَدَرْتُمُوْهُ. وَإِنَّ صَلَاةَ الرَّجُلِ مَعَ الرَّجُلِ أَزْكَى مِنْ صَلَاتِهِ وَحْدَهُ، وَصَلَاتُهُ مَعَ الرَّجُلَيْنِ أَزْكَى مِنْ صَلَاتِهِ مَعَ الرَّجُلِ، وَمَا كَثُرَ فَهُوَ أَحَبُّ إِلَى اللهِ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1632
اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو ایک دن فجر کی نماز پڑھائے، جب آپ سلام پھیرے تو دریافت فرمائے کہ کیا فلاں شخص حاضر ہے، صحابہ نے عرض کیا: حضور وہ موجود نہیں ہے، پھر آپ نے دوسرے شخص کا نام لے کر پوچھا کیا فلاں شخص حاضر ہے، صحابہ نے یہ عرض کیا: حضور وہ بھی موجود نہیں ہے آپ نے ارشاد فرمایا: یہ دو نمازیں یعنی عشاء اور فجر منافقوں پر تمام نمازوں سے زیادہ گراں گزرتی ہیں، اگر تمہیں معلوم ہو جائے کہ ان دو نمازوں کا کس قدر ثواب ہے تو تم ان دو نمازوں کے لئے اگر پیر بھی ہوں اور نہ چل سکتے ہوں تو گھٹنوں کے بل چل کر آیا کرتے اور نماز کی پہلی صف (فضیلت میں) فرشتوں کی صف کے مانند ہے، اگر تم کو صفِ اوّل کا ثواب معلوم ہو جائے تو تم پہلی صف میں شریک ہونے کے لئے جلدی کر کے ایک دوسرے پر سبقت کرتے۔ ایک آدمی کے ساتھ جماعت کر کے نماز پڑھنے والے کو تنہا نماز پڑھنے والے سے زیادہ ثواب ملتا ہے اور وہ اسی طرح دو آدمیوں کے ساتھ جماعت کر کے نماز پڑھنے والے کو ایک آدمی کے ساتھ نماز پڑھنے والے سے زیادہ ثواب ملتا ہے اسی طرح جماعت میں جس قدر نمازی زیادہ ہوتے جائیں گے نمازی کو اسی قدر زیادہ ثواب ملتا جائے گا، اس لئے جماعت میں جس قدر نمازی زیادہ ہوں اسی قدر اللہ تعالیٰ کی پسندیدگی زیادہ ہوتی جاتی ہے۔ اس کی روایت ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 554 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 843 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جماعت میں نہ آنے والوں کو منافق فرمایا، اس سے جماعت کا وجوب ثابت ہوا اور نماز کے لئے مسجد میں آنے کا وجوب بھی اس سے ظاہر ہو رہا ہے کیوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی غیر حاضری مسجد پر ہی یہ سخت وعید فرمائی۔ اگر گھر کی جماعت کافی ہوتی تو مسجد میں نہ آنے پر یہ وعید نہ ہوتی۔ (اعلاء السنن)

Hadith 1425

Volume 1

English

It is narrated from Abu Bakr ibn Sulayman ibn Abi Hathmah that Umar ibn Al-Khattab (may Allah be pleased with him) noticed Sulayman ibn Abi Hathmah’s absence from the Fajr prayer. The next day, Umar went to the market, and Sulayman’s house was between the mosque and the market. He passed by Ash-Shifa, Sulayman’s mother, and asked her, "I did not see Sulayman at Fajr prayer?" She replied, "He was praying at night and was overcome by sleep." Umar said: "To attend the Fajr prayer in congregation is more beloved to me than staying up all night in prayer."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٢٥ - وَعَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ قَالَ: إِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَابِ فَقَدَ سُلَيْمَانَ بْنَ أَبِي حَثْمَةَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ، وَإِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَابِ غَدًا إِلَى السُّوْقِ، وَمَسْكَنُ سُلَيْمَانَ بَيْنَ الْمَسْجِدِ وَالسُّوْقِ، فَمَرَّ عَلَى الشَّفَاءِ - أُمِّ سُلَيْمَانَ - فَقَالَ لَهَا: لَمْ أَرَ سُلَيْمَانَ فِي الصُّبْحِ؟ فَقَالَتْ: إِنَّهُ بَاتَ يُصَلِّي فَغَلَبَتْهُ عَيْنَاهُ، فَقَالَ عُمَرُ: لَأَنْ أَشْهَدَ صَلَاةَ الصُّبْحِ فِي الْجَمَاعَةِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَقُوْمَ لَيْلَةً. رَوَاهُ مَالِكٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1633
ابوبکر بن سلیمان بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: ایک دن کا ذکر ہے کہ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نماز صبح کی جماعت میں میرے والد سلیمان رضی اللہ عنہ کو موجود نہ پائے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ بازار جا رہے تھے راستہ میں سلیمان کا گھر واقع تھا، سلیمان کی والدہ جن کا نام شفاء تھا، ان سے ملاقات ہوئی تو دریافت فرمایا کہ شفاء! تمہارے فرزند سلیمان کہاں ہیں؟ آج صبح کی نماز میں نظر نہیں آئے، شفاء نے عرض کیا: امیر المومنین! سلیمان بہت دیر تک نماز تہجد پڑھتے رہے، آخر رات میں ان پر نیند کا غلبہ ہوگیا (اس لئے نماز صبح کی جماعت میں حاضر نہ ہوسکے) حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: نماز تہجد بڑی فضیلت کی نماز ہے اس کے لئے جاگنا ایسے شخص کے لئے بہترین عبادت ہے جس کی فجر کی جماعت نہ جاتی ہو، اگر کوئی تہجد میں جاگ کر فجر کی جماعت کھو دیتا ہے تو میرے نزدیک تہجد کی نماز سے فجر کی جماعت میں شریک ہونا بہتر ہے۔ اس کی روایت امام مالک نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Muwatta Malik 291 (unverified) 45% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1082 (unverified) 35% confidence

Mishkat (candidate) 1082

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1426

Volume 1

English

It is narrated from Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him) that he said: "We used to think that only a known hypocrite or a sick person would miss the prayer. Even the sick person would walk supported by two men to attend the prayer." He also said: "The Messenger of Allah (peace be upon him) taught us the ways of guidance, and among the ways of guidance is to pray in the mosque where the call to prayer is made." In another narration, he said: "Whoever would be pleased to meet Allah as a Muslim, let him take care of these five prayers when they are called, for Allah has prescribed for your Prophet the ways of guidance, and these prayers are among the ways of guidance. If you were to pray in your homes as this person who stays behind prays in his home, you would be abandoning the Sunnah of your Prophet. If you abandon the Sunnah of your Prophet, you will go astray. There is no man who purifies himself and performs his purification well, then heads to one of these mosques, except that Allah writes for him a good deed for every step he takes, raises him a degree, and removes a sin from him. We used to see that only a known hypocrite would miss the prayer, and a man would be brought supported by two men until he was placed in the row."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٢٦ - وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ (رضي الله عنه)قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا يَتَخَلَّفُ عَنِ الصَّلَاةِ إِلَّا مُنَافِقٌ قَدْ عُلِمَ نِفَاقُهُ أَوْ مَرِيضُ، إِنْ كَانَ الْمَرِيضُ لَيَمْشِي بَيْنَ رَجُلَيْنِ حَتَّى يَأْتِيَ الصَّلَاةَ، وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ عَلَّمَنَا سُنَنَ الْهُدَى، وَإِنَّ مِنْ سُنَنِ الْهُدَى الصَّلَاةَ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي يُؤَذِّنُ فِيهِ. وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَلْقَى اللهَ غَدًا مُسْلِمًا فَلْيُحَافِظُ عَلَى هَؤُلَاءِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ حَيْثُ يُنَادَى بِهِنَّ؛ فَإِنَّ اللهَ شَرَعَ لِنَبِيِّكُمْ سُنَنَ الْهُدَى، وَإِنَّهُنَّ مِنْ سُنَنِ الْهُدَى. وَلَوْ أَنَّكُمْ صَلَّيْتُمْ فِي بُيُؤْتِكُمْ كَمَا يُصَلِّي هَذَا الْمُتَخَلَّفُ فِي بَيْتِهِ، لَتَرَكْتُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ، وَلَوْ تَرَكْتُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ لَضَلَلْتُمْ. وَمَا مِنْ رَجُلٍ يَتَطَهَّرُ فَيُحْسِنُ الطُّهُورَ، ثُمَّ يَعْمِدُ إِلَى مَسْجِدٍ مِنْ هَذِهِ الْمَسَاجِدِ، إِلَّا كَتَبَ اللهُ لَهُ بِكُلِّ خَطْوَةٍ يَخْطُوْهَا حَسَنَةً وَرَفَعَهُ بِهَا دَرَجَةً وَحَطَّ عَنْهُ بِهَا سَيِّئَةً. وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا يَتَخَلَّفُ عَنْهَا إِلَّا مُنَافِقُ مَعْلُوْمُ النَّفَاقِ، وَلَقَدْ كَانَ الرَّجُلُ يُؤْتَى بِهِ يُهَادَى بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ حَتَّى يُقَامَ فِي الصَّفِّ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1634Noor 1635
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں: مجھے وہ وقت یاد ہے کہ (مساجد میں) جماعت کی نماز سے سوائے کھلم کھلا منافق یا مریض کے اور کوئی غیر حاضر نہ ہوتا تھا اگر کوئی بیمار ایسا ہوتا کہ دو آدمیوں کے سہارے سے پاؤں چل کر نماز میں آکر شریک ہوسکتا تھا وہ بھی آتا تھا اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بھی کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو ہدایت کے تمام طریقے سکھا دیئے ہیں، ہدایت کے انہی طریقوں میں سے یہ بات بھی ہے کہ جس مسجد میں اذان ہوتی ہو، اس میں نماز پڑھی جائے (گھر میں نہ پڑھی جائے)۔ ایک اور روایت میں یوں ہے کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جس کو یہ بات پسند ہو کہ کل (قیامت میں) اللہ تعالیٰ سے سچا مسلمان بن کر ملاقات کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ ان پانچوں نمازوں کو ان مساجد میں (جماعت سے) پابندی کے ساتھ ادا کرے، جہاں ان کے لئے اذان دی جاتی ہو، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہدایت کے تمام طریقے مقرر فرما دیئے ہیں اور مسجدوں میں ان نمازوں کو (جماعت سے) ادا کرنا بھی ہدایت کے طریقوں میں سے ایک طریقہ ہے۔ اگر تم اپنے اپنے گھروں میں نماز پڑھ لیا کرو گے (خواہ جماعت سے ہی کیوں نہ ہو) جیسا کہ یہ منافق اپنے گھر میں نماز پڑھا کرتا ہے تو تم سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خلاف ورزی کرو گے اور سنت نبوی کو ترک کرو گے تو گمراہ ہو جاؤ گے، پس جو شخص (سنن و مستحبات کے ساتھ) اچھی طرح وضو کر کے مسجد کو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ ہر قدم پر اس کے واسطے ایک نیکی لکھتے ہیں، اپنے قرب کے درجوں میں ایک درجہ بلند کرتے ہیں، اور اس کا ایک ایک گناہ معاف کر دیتے ہیں۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے وہ وقت یاد ہے جب کہ مساجد میں جماعت کی نماز سے سوائے کھلم کھلا منافق کے اور کوئی نہ رہ جاتا تھا، بعض مریضوں کو دو آدمی سہارا دے کر لاتے تھے اور لا کر جماعت کے ساتھ کھڑا کر دیتے تھے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 654b (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 654a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ نمازوں کو جماعت سے ادا کرنا اور جماعت کو مسجد میں قائم کرنا واجب ہے (مرقات، اعلاء السنن)۔

Hadith 1427

Volume 1

English

It is narrated from Umm Ad-Darda (may Allah be pleased with her) that she said: "Abu Ad-Darda (may Allah be pleased with him) entered upon me angry. I asked, 'What has made you angry?' He said: 'By Allah, I do not recognize anything from the affairs of the Ummah of Muhammad except that they pray together.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٢٧ - وَعَنْ أُمَّ الدَّرْدَاءِ (رضي الله عنها) قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ أَبُو الدَّرْدَاءِ وَهُوَ مُغْضَبٌ، فَقُلْتُ: مَا أَغْضَبَكَ؟ قَالَ: وَاللهِ ، مَا أَعْرِفُ مِنْ أَمْرِ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ شَيْئًا إِلَّا أَنَّهُمْ يُصَلُّوْنَ جَمِيعًا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ .

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1636
ام درداء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ ایک روز ابو درداء رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے اس وقت آپ کچھ غصہ میں تھے، میں نے عرض کیا: غصہ کی کیا وجہ ہے؟ فرمایا: خدا کی قسم میں دیکھ رہا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس شریعت پر تھے اس میں کسی قسم کا تغیر نہیں (یہ ترجمہ عینی شرح بخاری سے ماخوذ ہے۔12) ہوا ہے مگر نماز کو جماعت سے پڑھنے میں لوگ سستی کر رہے ہیں (حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کا بڑا اہتمام فرمایا کرتے تھے، اسی لئے مجھے غصہ آیا ہے)۔ اس حدیث کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 650 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1428

Volume 1

English

It is narrated from Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "By the One in Whose Hand is my soul, I was about to order that firewood be gathered, then order the call to prayer to be made, then appoint a man to lead the people in prayer, and then go to the men who do not attend the prayer and burn their houses down. By the One in Whose Hand is my soul, if any one of them knew that he would find a fat bone or two good hooves, he would attend the Isha prayer." [Narrated by Al-Bukhari and a similar narration is found in Muslim] In Al-Mirqah, it is said: "The Hadith indicates the obligation of congregational prayer. The apparent texts of Ash-Shafi'i indicate that it is a communal obligation (Fard Kifayah). I say: The apparent meaning of the Hadith contradicts this, for if it were a communal obligation, those who neglect it would not deserve punishment." Sheikh Ibn Al-Humam said: "There is no doubt that it was established during the time of the Prophet (peace be upon him) in his mosque, and yet he said what he said about those who stayed behind and intended to burn their houses. Such a statement was not made about those who missed funerals, even though they were performed by others." Al-'Ayni said: "The obligation of congregational prayer is also indicated by the prayer of fear, which involves actions contrary to prayer, and such actions are not performed for a communal obligation or a Sunnah."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٢٨ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِحَطَبٍ فَيُحْطَبَ، ثُمَّ آمُرَ بِالصَّلَاةِ فَيُؤَذَنَ لَهَا، ثُمَّ آمُرَ رَجُلًا فَيَؤُمَّ النَّاسَ، ثُمَّ أُخَالِفَ إِلَى رِجَالٍ) - وَفِي رِوَايَةٍ لَا يَشْهَدُوْنَ الصَّلَاةَ - فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ يَعْلَمُ أَحَدُهُمْ أَنَّهُ يَجِدُ عَرْقًا سَمِينًا أَوْ مِرْمَاتَيْنِ حَسَنَتَيْنِ لَشَهِدَ الْعِشَاءَ». رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ. وَلِمُسْلِمٍ نَحْوُهُ. وَفِي الْمِرْقَاةِ»: قَالَ الْقَاضِي الْحَدِيثُ يَدُلُّ عَلَى وُجُوبِ الْجَمَاعَةِ، وَظَاهِرُ نُصُوْصِ الشَّافِعِيِّ يَدُلُّ عَلَى أَنَّهَا مِنْ فُرُوضِ الْكِفَايَةِ. قُلْتُ: ظَاهِرُ الْحَدِيْثِ يَرُدُّ عَلَيْهِ؛ فَإِنَّهُ لَوْ كَانَ كِفَايَةً لَمَا اسْتَحَقَّ بَعْضُ التَّارِكِينَ التَّعْذِيبَ انْتَهَى قَالَ الشَّيْخُ ابْنُ الْهُمَامِ: لَا شَكٍّ فِي أَنَّهَا كَانَتْ تُقَامُ عَلَى عَهْدِهِ اللهُ فِي مَسْجِدِهِ، وَمَعَ ذَلِكَ قَالَ فِي الْمُتَخَلَّفِينَ مَا قَالَ، وَهَمَّ بِتَحْرِيقِهِمْ، وَلَمْ يَصْدُرْ مِثْلُهُ عَنْهُ فِيمَنْ تَخَلَّفَ عَنِ الْجَنَائِزِ مَعَ إِقَامَتِهَا بِغَيْرِهِمْ انْتَهَى وَقَالَ الْعَلَامَةُ الْعَيْنِيُّ: وَيَدُلُّ عَلَى وُجُوْبِهَا صَلَاةُ الخَوْفِ إِذْ فِيْهَا أَعْمَالُ مُنَافِيَةٌ لِلصَّلَاةِ، وَلَا يُعْمَلُ ذَلِكَ لِأَجْلِ فَرْضِ كِفَايَةٍ وَلَا سُنَّةٍ. انْتَهَى

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1637
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ (ایک بار) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قسم ہے اس خدا کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے میرا ارادہ تھا کہ لکڑیاں جمع کرنے کا حکم دوں، جب لکڑیاں جمع ہو جائیں تو نماز کی تیاری کا حکم دوں، پھر اذان کے ذریعہ سے نماز کا اعلان کرا دوں (اذان کے بعد) کسی کو امامت کرنے کا حکم دوں اور میں خود اپنے اس حکم کا خلاف کر کے، خود نماز میں شریک نہ ہو کر، جماعت میں نہ آنے والوں کی طرف چلا جاؤں اور ان کے مکانات کو آگ لگا دوں، قسم ہے اس خدا کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، جماعت میں شریک نہ ہونے والوں کو آخرت کے ثواب کا یقین نہیں، دنیا ہی دنیا ان کے پیش نظر ہے، اگر ایک حقیر ہڈی یا معمولی تیریں مسجد میں دیئے جانے کا ان کو علم ہوتا تو یہ دنیا کے بندے نماز عشاء کی جماعت میں ضرور آتے (اور جماعتوں میں تو شریک ہو کر ریاء کر کے مخلوق کا حسن ظن حاصل کر سکتے ہیں، اس لئے دن کی جماعتوں میں کبھی آ بھی جاتے ہیں لیکن عشاء کی نماز کو جماعت سے ادا کرنے کا آخرت میں جو ثواب ملنے والا ہے ان کو اس کا یقین نہیں، اس لئے وہ عشاء کی جماعت میں نہیں آتے ہیں)۔ (اس کی روایت بخاری نے کی ہے، اور مسلم نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 644 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 651b (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ نماز باجماعت میں شریک نہ ہونے والوں کے مکانات کو آگ لگا دوں۔ ابن قیم نے کہا ہے کہ اس قسم کی یہ وعید ظاہر ہے کہ صغیرہ گناہ پر نہیں ہوتی، اس لئے ثابت ہوتا ہے کہ مسجد کی جماعت کا ترک کرنا کبیرہ گناہ ہے، اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے شروع سے اپنی وفات تک جماعت پر مواظبت فرمائی اور جماعت کے ترک کی اجازت نہ دی، اگرچہ کہ اذان سننے والا نابینا ہو، اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ جماعت کا مسجد میں ادا کرنا واجب ہے۔ (مرقات، ابن ہمام اور عینی)۔

Hadith 1429

Volume 1

English

It is narrated from Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) that the Prophet (peace be upon him) said: "If it were not for the women and children in the houses, I would have established the Isha prayer and ordered my young men to burn the houses with fire."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٢٩ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: «لَوْلَا مَا فِي الْبُيُوْتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالذُّرِّيَّةِ، أَقَمْتُ صَلَاةَ الْعِشَاءِ وَأَمَرْتُ فِتْيَانِي يُحَرِّقُوْنَ مَا فِي الْبُيُوتِ بِالنَّارِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1638
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر گھروں میں عورتیں اور بچے نہ ہوتے تو میں نماز عشاء کی جماعت قائم کرنے کا ارادہ کرتا اور اپنے نوجوان صحابہ کو حکم دیتا کہ عشاء کی جماعت میں حاضر نہ ہونے والے (بے عقلوں) کے گھروں کو آگ لگا کر جلا دیں۔ اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1078 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 1078

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف(1): اس حدیث شریف میں ارشاد ہے۔ ”اگر گھروں میں عورتیں اور بچے نہ ہوتے تو عشاء کی جماعت میں حاضر نہ ہونے والوں کے گھروں کو آگ لگا کر جلا دینے کا حکم دیتا“ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز کا جماعت سے ادا کرنا عورتوں اور بچوں پر واجب نہیں ہے، اگر عورتوں اور بچوں کے گھروں میں ہوتے ہوئے نماز میں نہ آنے والوں کی وجہ سے گھر جلا دئیے جاتے تو ان کے ساتھ یہ بے قصور بھی جن پر جماعت واجب نہ تھی جل جاتے، اسی وجہ سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھروں کے جلانے کا ارادہ ترک فرما دیا۔ ف(2): اس حدیث شریف میں نماز باجماعت میں شرکت کے لئے مسجد میں حاضر نہ ہونے والوں کے بارے میں ارشاد ہے ”أَمَرْتُ فِتْيَانِي يُحَرِّقُونَ مَا فِي الْبُيُوتِ بِالنَّارِ“ (میں اپنے نوجوان صحابہ کو حکم دیتا کہ عشاء کی جماعت میں حاضر نہ ہونے والے بے عقلوں کے گھروں کو آگ لگا کر جلا دیں) یہاں ان لوگوں کے لئے حرف ”من“ کی بجائے ”ما“ کا استعمال فرمایا گیا ہے اور ظاہر ہے کہ حرف ”ما“ کا استعمال غیر ذوی العقول کے لئے ہوتا ہے اور ”من“ کا استعمال ذوی العقول کے لئے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذوی العقول کے لئے حرف ”ما“ کا استعمال فرمانا اس سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مسجد کی نماز باجماعت میں شریک نہ ہونے والے واقعۃً بے عقل ہیں۔ (مرقات)

Hadith 1430

Volume 1

English

It is narrated from Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) that a blind man came to the Prophet (peace be upon him) and said: "O Messenger of Allah, I have no one to lead me to the mosque." He asked the Messenger of Allah (peace be upon him) for permission to pray in his house, and he granted him permission. When he turned to leave, the Prophet called him back and asked: "Do you hear the call to prayer?" He said, "Yes." The Prophet said: "Then respond to it."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٣٠ - وَعَنْهُ (رضي الله عنه) قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ ﷺ رَجُلٌ أَعْمَى، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهُ لَيْسَ لِي قَائِدُ يَقُوْدُنِي إِلَى الْمَسْجِدِ، فَسَأَلَ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ أَنْ يُرَخَّصَ لَهُ فَيُصَلِّي فِي بَيْتِهِ، فَرَخَّصَ لَهُ، فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ فَقَالَ: «هَلْ تَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلَاةِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: «فَأَجِبْ». رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1639
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک نابینا صحابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوکر عرض کئے: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے ہاتھ پکڑ کر مسجد کی طرف لانے والا کوئی نہیں ملتا، اس لئے انہوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے اپنے گھر ہی میں نماز پڑھ لینے کی اجازت دیجئے (یہ سن کر) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس کی اجازت دیدی، جب وہ واپس ہونے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بلا کر ارشاد فرمایا: کیا تمہیں اذان کی آواز (اپنے گھر میں) سنائی دیتی ہے؟ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں! (سنائی دیتی ہے) تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر تو تم کو مسجد کی طرف کسی طرح بھی آنا ہوگا۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 653 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1054 (unverified) 88% confidence

Mishkat (candidate) 1054

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز کا مسجد میں جماعت کے ساتھ ادا کرنا واجب ہے، اس لئے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نابینا صحابی کے اجازت طلب کرنے کے باوجود بھی ترک جماعت کی اجازت نہیں دی، اب رہی یہ بات کہ نابینائی جماعت میں حاضر ہونے کے لئے عذر ہے تو اس بارے میں تحقیق یہ ہے کہ عذر دو قسم کے ہیں: ایک وہ عذر کہ جن کی وجہ سے جماعت میں آنا تو ممکن ہے لیکن آنے میں مشقت اور سخت تکلیف اٹھانی پڑتی ہے اس لئے اس صورت میں جماعت میں حاضر ہونے کا وجوب تو باقی رہتا ہے اگر تکلیف اور مشقت کی وجہ سے جماعت میں حاضر نہ ہو تو رخصت ہے اور اجازت ہے۔ چنانچہ عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جماعت میں حاضر نہ ہونے کی جو اجازت دی ہے وہ اس لئے ہے کہ نابینائی عذر ہے، اگر کوئی نابینا ہونے کی وجہ سے حاضر جماعت نہ ہو تو اس کے لئے رخصت ہے لیکن وجوب باقی ہے اور مشقت اور تکلیف کے باوجود جماعت میں حاضر ہو تو اس کے لئے عزیمت ہے، یعنی بڑی ہمت کی بات ہے اور ثواب کثیر کے حصول کا باعث ہے اور نابینا کے جماعت میں حاضر ہونے کی عزیمت پر صدر کی یہ حدیث دلالت کرتی ہے جو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نابینا صحابی کو اجازت طلب کرنے کے باوجود بھی ترک جماعت کی اجازت نہیں دی۔ اب رہا جماعت میں حاضر نہ ہونے کے عذر کی دوسری قسم وہ عذر ہے جس کی وجہ سے جماعت میں حاضر ہونا ممکن ہی نہیں ہے جیسے فالج وغیرہ۔ اس عذر میں عذر والے سے جماعت میں شریک ہونے کا وجوب بھی ساقط ہو جاتا ہے اور جماعت میں نہ آنے سے اس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا۔ (مرقات، ردالمحتار اور اعلاء السنن)۔

Hadith 1431

Volume 1

English

Abdullah ibn Umm Maktoum (may Allah be pleased with him) said: "O Messenger of Allah, Madinah is full of harmful creatures and wild animals, and I am blind. Do you find any concession for me?" The Prophet (peace be upon him) said: "Do you hear the call 'Hayya 'ala as-Salah, Hayya 'ala al-Falah' (Come to prayer, come to success)?" He replied: "Yes." The Prophet said: "Then respond to it." And he did not grant him any concession.

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٣١ - وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُمَّ مَكْتُوْمٍ (رضي الله عنه) قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ الْمَدِينَةَ كَثِيرَةُ الْهَوَامِّ وَالسَّبَاعِ، وَأَنَا ضَرِيرُ الْبَصَرِ، فَهَلْ تَجِدُ لِي مِنْ رُخْصَةٍ؟ قَالَ: «هَلْ تَسْمَعُ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «فَحَيَّ هَلَّا) وَلَمْ يُرَخَّصْ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1640
عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ میں موذی جانور اور درندے، بہت ہیں اور میں ہوں نابینا، تو کیا مجھے (جماعت میں نہ آ کر) گھر پر نماز پڑھنے کی اجازت مل سکتی ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم ”حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ۔ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ“ کی آواز سنتے ہو تو عبداللہ نے عرض کیا: جی ہاں سنتا ہوں! تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سنو عبداللہ! حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ اور حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ سے تم کو جماعت میں حاضر ہونے کی ندا دی جا رہی ہے اور حاضر ہونے پر خوشخبری سنائی جا رہی ہے، اس لئے تم کو اس ارشاد کی تعمیل کرنا ضروری ہے (تمہارے لئے عزیمت یہی ہے کہ تم مسجد آ کر جماعت میں شریک ہوا کرو) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرما کر ان کو اجازت نہیں دی (اس حدیث سے بھی نماز باجماعت کے لئے مسجد میں آنے کا وجوب ثابت ہوتا ہے)۔ اس حدیث کی روایت ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 553 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1432

Volume 1

English

Abu Ad-Darda (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "There are no three people in a village or desert among whom prayer is not established, except that Satan has overpowered them. So, adhere to the congregation, for the wolf eats the stray sheep." [Narrated by Ahmad, Abu Dawud, and Al-Nasa’i] Ali Al-Qari said: "The apparent meaning indicates that congregational prayer is an individual obligation (fard 'ayn) or a mandatory act according to our school of thought, and it does not indicate that it is a communal obligation (fard kifayah). Our scholars did not say it is obligatory (fard) but rather mandatory (wajib) because the evidence is speculative. Our scholars said: 'It is understood from all these narrations that congregational prayer is a highly emphasized Sunnah, resembling an obligation in strength, as mentioned in Majma' al-Anhur and Al-Jawahir al-Munifah.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٣٢ - وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَا مِنْ ثَلَاثَةٍ فِي قَرْيَةٍ وَلَا بَدْرٍ لَا تُقَامُ فِيهِمُ الصَّلَاةُ، إِلَّا قَدِ اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ، فَعَلَيْكَ بِالْجَمَاعَةِ؛ فَإِنَّمَا يَأْكُلُ الذَّنْبُ الْقَاصِيَةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ. وَقَالَ عَلِيُّ الْقَارِي: ظَاهِرُهُ يَدُلُّ عَلَى أَنَّ الْجَمَاعَةَ فَرْضُ عَيْنٍ أَوْ وَاجِبٌ عَلَى مُخْتَارٍ مَذْهَبِنَا، وَلَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّهَا فَرْضُ كِفَايَةٍ. وَإِنَّمَا لَمْ يَقُلْ أَئِمَّتُنَا بِفَرْضِيَّتِهِ بَلْ بِوُجُوْبِهِ ؛ لِأَنَّ الدَّلِيلَ ظَنِّي انْتَهَى وَقَالَ عُلَمَاؤُنَا: فَيُسْتَفَادُ مِنْ هَذِهِ الْأَخْبَارِ كُلَّهَا أَنَّ الْجَمَاعَةَ سُنَّةٌ مُؤَكَّدَةٌ غَايَةَ التَّأْكِيْدِ، أَيْ تَشْبَهُ الْوَاجِبَ فِي الْقُوَّةِ، كَمَا فِي مَجْمَعِ الْأَنْهُرِ وَالْجَوَاهِرِ الْمُنِيفَةِ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1641
ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ کسی بستی میں یا کسی جنگل میں (کثیر تعداد میں لوگ ہوں تو ان پر جماعت واجب ہی ہے) اگر تین مرد بھی ہوں (تو ان کو ہر نماز جماعت سے پڑھنا واجب ہے) اگر جماعت سے نماز نہیں پڑھیں گے تو شیطان ان پر مسلط ہو جائے گا۔ (حدیث شریف میں جو تین شخصوں کا ذکر
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 547 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 847 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1067 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 1067

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ دو شخصوں سے بھی جماعت قائم ہو جاتی ہے مگر ہیئت جماعت کا کمال تین سے شروع ہوتا ہے کہ ان میں سے ایک امام بنے اور دو مقتدی ہو کر اس کے پیچھے کھڑے رہیں، اس لئے حدیث شریف میں تین مردوں کا ذکر ہے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ جماعت سے نماز پڑھنے کو لازم کر لو، کیونکہ بھیڑیا اسی بکری کو پھاڑ کھاتا ہے جو گلے سے علیحدہ ہو جاتی ہے۔ (اس کی روایت امام احمد، ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔) ف: اس حدیث سے بھی جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا وجوب ثابت ہوتا ہے۔

Hadith 1433

Volume 1

English

Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Whoever hears the call to prayer and is not prevented from following it by an excuse..." They asked: "What is the excuse?" He said: "Fear or illness, then the prayer he offers will not be accepted." [Narrated by Abu Dawud and Al-Daraqutni] In Mirqat al-Mafatih, it is explained: "The meaning of the prayer not being accepted is that there is no reward for it, even though it fulfills the obligation, like praying in a usurped house; it fulfills the obligation but there is no reward."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٣٣ - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنهما) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَنْ سَمِعَ الْمُنَادِيَ فَلَمْ يَمْنَعْهُ مِنَ اتَّبَاعِهِ عُذْرُ، قَالُوا: وَمَا الْعُذْرُ؟ قَالَ: «خَوْفٌ أَوْ مَرَضُ، لَمْ تُقْبَلْ مِنْهُ الصَّلَاةُ الَّتِي صَلَّى». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالدَّارَ قُطْنِيُّ. وَفِي الْمِرْقَاةِ»: مَعْنَى عَدَمِ قُبُوْلِ الصَّلَاةِ أَنْ لَا ثَوْابَ لَهُ فِيْهَا، وَإِنْ كَانَتْ مُجْزِئَةً فِي سُقُوْطِ الْفَرْضِ عَنْهُ، كَالصَّلَاةِ فِي الدَّارِ الْمَغْصُوْبَةِ تُسْقِطُ الْفَرْضَ وَلَا ثَوَابَ فِيهَا انْتَهَى

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1642
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص مؤذن کی اذان سنے کہ وہ اس کو نماز کے لئے بلا رہا ہے اور کوئی عذر اس کو مؤذن کے بلانے کی تعمیل سے روکنے والا نہیں ہے، باوجود اس کے وہ جماعت کے لئے نہ آئے اور تنہا نماز پڑھ لے تو فرض تو اس کے ذمہ سے ساقط ہو جائے گا مگر اس کی نماز قبول نہ ہوگی اور اس کو نماز کا ثواب نہیں ملے گا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عذر سے کیا مراد ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جان، عزت اور مال کے جانے کا خوف ہو، یا ایسی بیماری جس کی وجہ سے جماعت میں آنا ممکن نہ ہو۔ (یا جماعت میں آ تو سکتے ہیں مگر اس کے لئے بڑی تکلیف اور مشقت اٹھانی پڑتی ہو)۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور دارقطنی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 551 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1434

Volume 1

English

Ibn Umar (may Allah be pleased with him) narrated that he called the Adhan for prayer on a cold and windy night, then said: "Pray in your homes." He then said: "The Messenger of Allah (peace be upon him) used to instruct the Mu'adhin, on cold and rainy nights, to say: 'Pray in your homes.'" [Agreed upon] In At-Ta'liq al-Mumajjad: "Skipping congregational prayer due to cold, wind, or similar conditions is a concession for comfort granted by the Lawgiver, but choosing to adhere to the congregation is better, as many Hadiths emphasize the severity of abandoning congregational prayer and the great encouragement to attend it."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٣٤ - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ (رضي الله عنه) : أَنَّهُ أَذَّنَ بِالصَّلَاةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدِ وَرِيحٍ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا صَلُّوْا فِي الرِّجَالِ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ كَانَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ ذَاتُ بَرْدٍ وَمَطَرٍ يَقُولُ: «أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي التَّعْلِيقِ الْمُمَجَّدِ: تَرْكُ الْجَمَاعَةِ فِي الْبَرْدِ وَالرِّيحِ وَنَحْوِ ذَلِكَ رُخْصَةٌ لِلتَّرْفِيَةِ مَنَّا مِنْ صَاحِبِ الشَّرْعِ، وَاخْتِيَارُ الْعَزِيمَةِ أَفْضَلُ ؛ لِوُرُوْدِ كَثِيرٍ مِنَ الْأَحَادِيثِ بِالتَّشْدِيدِ فِي تَرْكِ الْجَمَاعَةِ وَالتَّرْغِيْبِ الْبَالِغِ إِلَيْهَا. انْتَهَى

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1643
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک بار نماز کے لئے اذان دی اور چونکہ اس رات سردی بھی تھی اور ہوا بھی، اس لئے اذان کے بعد آپ نے فرمایا: لوگو! اپنے اپنے مقام پر نماز پڑھ لو (گو تمہارے ذمہ سے نماز کے لئے جماعت میں آنے کا وجوب ساقط نہیں ہوا ہے مگر مشقت اور تکلیف کی وجہ سے تم کو یہ اجازت دی جا رہی ہے) پھر ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا (یہ میں اپنے طرف سے نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی سردی یا بارش کے وقت میں مؤذن کو اذان کے بعد یہ کہنے کا حکم دیتے تھے کہ لوگو! اپنے اپنے مقام پر نماز پڑھ لو۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 666 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 697a (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: تعلیق ممجد میں مذکور ہے کہ سردی اور ہوا اور اسی قسم کی چیزوں کے پیش آنے پر جماعت میں نہ آنے کی رخصت و اجازت ہے اور یہ رخصت شارع علیہ الصلوۃ والسلام کی جانب سے ہم کو آرام اور سہولت پہنچانے کے طور پر ہے لیکن نماز کے لئے جماعت میں آنے کا وجوب باقی ہے اس لئے کوئی شخص تکلیف اور مشقت کے باوجود جماعت میں آئے تو یہ اس کے لئے عزیمت ہے اور بڑے ثواب کا باعث ہے اس لئے کہ بہت سی حالتوں میں جماعت میں آنے کی فضیلت اور جماعت میں نہ آنے کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔

Hadith 1435

Volume 1

English

Ibn Umar (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "When dinner is served and the prayer is established, start with dinner and do not rush until you finish it." Ibn Umar would have food served to him when the prayer was called, and he would not attend until he finished eating, even if he heard the Imam reciting.

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٣٥ - وَعَنْهُ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «إِذَا وُضِعَ عَشَاءُ أَحَدِكُمْ وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَابْدَؤُوا بِالْعَشَاءِ، وَلَا يَعْجَلْ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْهُ. وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يُوْضَعُ لَهُ الطَّعَامُ وَيُقَامُ الصَّلَاةُ، فَلَا يَأْتِيْهَا حَتَّى يَفْرُغَ مِنْهُ، وَإِنَّهُ لَيَسْمَعُ قِرَاءَةَ الْإِمَامِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1644
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر شام کا کھانا (یا کسی اور وقت کا کھانا ہو) سامنے لا کر رکھ دیا گیا ہو، اور ادھر نماز کی اقامت ہو رہی ہو تو (چونکہ نماز کے لئے جماعت میں آنے کا وجوب باقی ہے مگر شدید بھوک کی وجہ سے حضور قلب نہیں رہتا اس لئے) پہلے کھانا کھا لو، اور کھانے سے فارغ ہونے تک نماز کے لئے جلدی نہ کرو (تاکہ حضور قلب کے ساتھ نماز ادا ہو، بشرطیکہ ایسا طویل کھانا نہ ہو جس سے جماعت ہی فوت ہو جائے) اسی پر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا عمل درآمد تھا کہ آپ کے سامنے کھانا آ جاتا تھا اور نماز کی تکبیر ہوتی رہتی تھی اور آپ امام کی قرأت سنتے تو جب تک کھانے سے فارغ نہ ہوتے نماز کو نہ آتے اور کھانے سے فارغ ہو کر جماعت میں شریک ہو جاتے، اگر کوئی کھانا نہ کھا کر جماعت میں شریک ہو جائے تو یہ اس کے لئے عزیمت ہے۔ اور بڑے ثواب کی بات ہے، چنانچہ بخاری میں جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”لَا تُؤَخِّرُوا الصَّلَاةَ لِطَعَامٍ وَلَا لِغَيْرِهِ“ (کھانے کی وجہ سے یا کسی اور ضرورت سے نماز کی جماعت کو مؤخر نہ کرو (اسی عزیمت پر عمل کرتے ہوئے ایک روز (جیسا کہ بخاری میں عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔12) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دست کا گوشت تناول فرما رہے تھے اتنے میں آپ کو نماز کے لئے بلایا گیا تو آپ نے چھری پھینک دی اور نماز کے لئے تشریف لے گئے)۔ (اس حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 673 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 559a (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1436

Volume 1

English

Aisha (may Allah be pleased with her) narrated that she heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "There is no prayer when food is present, nor when one is struggling with the call of nature."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٣٦ - وَعَنْ عَائِشَةَ (رضي الله عنها) أَنَّهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ يَقُولُ: «لَا صَلَاةَ بِحَضْرَةِ طَعَامٍ، وَلَا هُوَ يُدَافِعُهُ الْأَخْبَثَانِ». رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1645
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا ہے کہ اگر کھانا سامنے رکھ دیا گیا ہو تو (چونکہ نماز کے لئے جماعت میں آنے کا وجوب باقی ہے مگر شدید بھوک کی وجہ سے حضور قلب باقی نہیں رہتا اس لئے) بغیر کھائے نماز میں شریک ہو جائے تو نماز ناقص ہوگی کامل نہیں ہوگی (اس لئے پہلے کھانا کھا لے پھر نماز میں شریک ہو جائے اگر کوئی ایسا شخص ہو کہ بھوک کی وجہ سے اس کے حضور قلب میں کوئی فرق نہیں آتا ہے تو اس کے لئے عزیمت یہ ہے کہ وہ پہلے نماز پڑھ لے اور بعد میں کھانا کھا لے تو ایسے شخص کے لئے نماز ناقص نہیں ہوگی بلکہ کامل ہی رہے گی) اور اگر کسی کو پیشاب یا پاخانہ (یا ریح) کا ایسا سخت تقاضہ ہو جو ناقابل برداشت ہے تو وہ اس تقاضے کے باوجود نماز پڑھ لے تو (حضور قلب کے بالکل باقی نہ رہنے کی وجہ سے) اس کی نماز ناقص ہوگی کامل نہیں ہوگی (اس لئے نماز کی
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 560a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

حالت میں پیشاب یا پاخانہ کا سخت تقاضہ ہو جائے تو ایسے شخص کو چاہئے کہ وہ نماز توڑ کر- جیسا کہ ردالمحتار میں مذکور ہے-12- بعد فراغت نماز پڑھے اور اگر نماز شروع نہیں کیا ہے اور اس کو سخت تقاضہ ہو رہا ہے تو وہ نماز شروع نہ کرے بلکہ پیشاب یا پاخانہ سے فارغ ہو کر نماز پڑھے، اس لئے کہ پیشاب یا پاخانہ کے تقاضہ کے باوجود نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے)۔ (اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔)

Hadith 1437

Volume 1

English

Abdullah ibn Arqam (may Allah be pleased with him) narrated that he heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "When the prayer is called and one of you feels the need to relieve himself, let him do so first."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٣٧ - وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَرْقَمَ (رضي الله عنه) قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ يَقُوْلُ: «إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَوَجَدَ أَحَدُكُمُ الْخَلَاءَ، فَلْيَبْدَأُ بِالْخَلَاءِ». رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ، وَرَوَى مَالِكُ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ نَحْوَهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1646
عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا ہے کہ اگر نماز کی اقامت ہو رہی ہو اور تم میں سے کسی کو پیشاب یا پاخانہ کا (ایسا) سخت تقاضہ ہو رہا ہو (جو ناقابل برداشت ہے، گو جماعت فوت ہو رہی ہو پھر بھی) پہلے پیشاب یا پاخانہ سے فارغ ہو جائے (اور پھر نماز اداء کرے)۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے اور امام مالک، ابوداؤد اور نسائی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 142 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 88 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 851 (unverified) 78% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1438

Volume 1

English

Thawban (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Three things are not permissible for anyone to do: A man should not lead people in prayer and then supplicate for himself alone, excluding them. If he does so, he has betrayed them. He should not look into the depths of a house before seeking permission, for if he does so, he has betrayed them. And he should not pray while holding back the urge to relieve himself until he relieves himself."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٣٨ - وَعَنْ ثَوْبَانَ (رضي الله عنه) قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ : ثَلَاثُ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يَفْعَلَهُنَّ: لَا يَؤُمَّنَّ رَجُلٌ قَوْمًا فَيَخُصُّ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ دُوْنَهُمْ، فَإِنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدْ خَانَهُمْ. وَلَا يَنْظُرُ فِي قَعْرِ بَيْتٍ قَبْلَ أَنْ يَسْتَأْذِنَ، فَإِن فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدْ خَانَهُمْ وَلَا يُصَلَّ وَهُوَ حَقِنُ حَتَّى يَتَخَفَّفَ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَلِلتَّرْمِذِي نَحْوُهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1647
ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ تین چیزیں ایسی ہیں کہ وہ کسی کو نہ کرنی چاہئے- ایک تو یہ کہ جب کوئی شخص کسی جماعت کا امام بنے (قعدہ اخیرہ میں التحیات اور درود پڑھنے کے بعد جب دعاء کا موقع آئے تو) صرف اپنے لئے دعاء کرے اور مقتدیوں کے لئے دعاء نہ کرے، اگر اس نے ایسا کیا تو گویا مقتدیوں سے خیانت کی (اس لئے کہ جب وہ ان کا امام بنا ہے اور ان کی نمائندگی کر رہا ہے تو دعاء میں بھی ان کو شریک کرے اور اس طرح خدا کے حضور میں نمائندگی کا حق بجا لائے، چنانچہ ردالمحتار
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 90 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 357 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

میں لکھا ہے کہ قعدۂ اخیرہ کی دعاء میں اپنے والدین، اساتذہ اور عامۃ المسلمین کو بھی شریک کرے) دوسرے یہ کہ کسی کے گھر کے اندر بغیر اجازت نہ جھانکے، اگر کسی نے ایسا کیا تو گویا اس نے گھر والوں سے خیانت کی (کیوں کہ اجازت صرف اسی لئے رکھی گئی ہے کہ گھر والوں کی ناقابل دید حالت یا بے پردگی میں ان پر نظر نہ پڑے) اگر ایسا کیا تو (گھر والوں کے منشاء کے خلاف کیا) اور اس طرح جھانک کر ان سے خیانت کی۔ تیسرے (پاخانہ یا) پیشاب کی حاجت کے وقت نماز نہ پڑھے جب تک کہ ان سے فارغ ہو کر ان کے دباؤ سے ہلکا نہ ہو جائے۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے اور ترمذی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)

Hadith 1439

Volume 1

English

Jabir (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Do not delay prayer for food or anything else." [Narrated by Al-Baghawi in Sharh as-Sunnah] Ibn Al-Malik said: "This Hadith applies when one is not overwhelmed by hunger or when the time is short and one fears missing it, to reconcile between the Hadiths."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٣٩ - وَعَنْ جَابِرٍ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ : لَا تُؤَخِّرُوا الصَّلَاةَ لِطَعَامٍ وَلَا لِغَيْرِهِ. رَوَاهُ الْبَغَوِيُّ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ». وَقَالَ ابْنُ الْمَلِكِ: يُحْمَلُ هَذَا الْحَدِيثُ عَلَى مَا إِذَا كَانَ مُتَمَاسِكًا فِي نَفْسِهِ لَا يُزْعِجُهُ الْجُوعُ، أَوْ كَانَ الْوَقْتُ ضَيِّقًا يَخَافُ فَوْتَهُ؛ تَوْفِيقًا بَيْنَ الْأَحَادِيثِ. انْتَهَى

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1648
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ کھانے کی وجہ سے یا کسی اور ضرورت سے نماز کی جماعت کو مؤخر نہ کرو!
Commentary and footnotes (1)

Note 1

(یہ عزیمت ہے اور بڑے ثواب کی بات ہے اور بعض حدیثوں میں پہلے کھانا کھانے اور اس کے بعد جماعت میں شریک ہونے کا جو ذکر ہے وہ رخصت اور اجازت پر محمول ہے، پس دونوں قسم کی حدیثوں میں تعارض نہ رہا)۔ (اس حدیث کی روایت امام بغوی نے شرح السنۃ میں کی ہے۔)

Hadith 1440

Volume 1

English

Abu Huraira (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "When the prayer is called, there is no prayer except the obligatory one, except for the two Rak'ahs of Fajr." [Narrated by Al-Bayhaqi, and in its chain are Hajjaj and 'Abbad] Al-Allamah Al-Ayni said: "Ya'qub ibn Shaybah said: I asked Ibn Ma'in about Hajjaj ibn Nusayr Al-Fasati Al-Basri, and he said: 'He is truthful.' Ibn Hibban mentioned him among the trustworthy. 'Abbad ibn Kathir was among the righteous."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٤٠ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه): أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ قَالَ: «إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الْمَكْتُوْبَةُ، إِلَّا رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ». رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ، وَفِيهِ حَجَّاجُ وَعِبَّادٌ. قَالَ الْعَلَّامَةُ الْعَيْنِيُّ : قَالَ يَعْقُوْبُ ابْنُ شَيْبَةَ: سَأَلْتُ ابْنَ مَعِينٍ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ نُصَيْرٍ الْفَسَاطِيطِيِّ الْبَصْرِيِّ، فَقَالَ: صَدُوْقُ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثَّقَاتِ. وَعَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ كَانَ مِنَ الصَّالِحِيْنَ انْتَهَى

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1649
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب نماز کی اقامت ہو جائے تو سوائے اس فرض کے جس کے لئے اقامت کہی گئی ہو کوئی اور نماز نہ پڑھنی چاہئے، اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ فجر کی سنت اس حکم سے مستثنیٰ ہے (اگر فجر کے فرض کی تکبیر کہی جائے اور نماز بھی ہو رہی ہو تو پھر بھی فجر کی سنت کچھ دور ہٹ کر پڑھ لے اور جماعت میں شریک ہو جائے۔ (اس کی روایت بیہقی نے کی ہے۔)

Hadith 1441

Volume 1

English

Abdullah ibn Abi Musa reported from his father that when Sa'id ibn Al-'As invited them—Abu Musa, Hudhayfah, and Abdullah ibn Mas'ud—before the Fajr prayer, they left his place after the call to prayer had been given. Abdullah sat by a pillar in the mosque, prayed two Rak'ahs, and then joined the congregational prayer. [Narrated by At-Tahawi] At-Tahawi said: "Abdullah did this, and Hudhayfah and Abu Musa did not object to it, which indicates their agreement with his action."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٤١ - وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيْهِ حِيْنَ دَعَاهُمْ سَعِيدُ بْنُ الْعَاصِ: دَعَا أَبَا مُوسَى وَحُذَيْفَةَ وَعَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُوْدٍ (رضي الله عنهم) قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ الْغَدَاةَ، ثُمَّ خَرَجُوا مِنْ عِنْدِهِ، وَقَدْ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ، فَجَلَسَ عَبْدُ اللهِ إِلَى أُسْطَوَانَةٍ مِنَ الْمَسْجِدِ فَصَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ، ثُمَّ دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ. رَوَاهُ الطَّحَاوِيُّ، وَقَالَ: فَهَذَا عَبْدُ اللهِ قَدْ فَعَلَ هَذَا، وَمَعَهُ حُذَيْفَةُ وَأَبُو مُوسَى لَا يُنْكِرَانِ ذَلِكَ عَلَيْهِ ، فَدَلَّ ذَلِكَ عَلَى مُوَافَقَتِهِمَا إِيَّاهُ. انْتَهَى

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1650
عبداللہ بن ابی موسیٰ رضی اللہ عنہما اپنے والد ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوموسیٰ، حضرت حذیفہ اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم کو ایسے وقت بلایا جبکہ ان حضرات نے ابھی فجر کی نماز ادا نہیں کی تھی، پھر یہ حضرات سعید بن العاص کے پاس سے ملاقات کر کے ایسے وقت نکلے کہ نماز فجر کی اقامت ہو رہی تھی تو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد کے ایک ستون کی طرف بڑھے (یہ ترجمہ طبرانی کی روایت میں جو لفظ ”فتقدم“ مذکور ہے اس کے لحاظ سے کیا گیا ہے) اور اس کو آڑ بنا کر فجر کی دو سنتیں ادا کئے، پھر جماعت میں شریک ہو گئے۔ (اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)
Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: امام طحاوی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جس شان کے صحابی ہیں وہ تو سب کو معلوم ہے تو ایسے جلیل القدر صحابی کا نماز فجر کے فرض کی اقامت ہونے اور امام کے قرأت شروع کرنے کے باوجود فجر کی سنتوں کو جماعت سے دور ہٹ کر ادا کرنا اور پھر جماعت میں شریک ہونا، اس سے معلوم ہوا کہ سابق کی حدیث جو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اس میں فجر کی سنتوں کو جو مستثنیٰ کیا گیا ہے انہوں نے اسی پر عمل کیا ہے اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جس کو مستثنیٰ کیا گیا ہے یعنی ”إِلَّا رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ“ حدیث مرفوع ہی کا ٹکڑا ہے اس کے علاوہ حضرت حذیفہ اور حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہما ان دونوں حضرات نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اس عمل کو دیکھا اور اس پر انکار نہیں فرمایا۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں حضرات بھی حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے اس عمل سے موافقت رکھتے تھے ورنہ خاموش نہیں رہتے۔

Hadith 1442

Volume 1

English

Abu Ad-Darda (may Allah be pleased with him) used to enter the mosque while people were lined up for Fajr prayer. He would pray two Rak'ahs in a corner of the mosque and then join the congregation.

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٤٢ - وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ (رضي الله عنه): أَنَّهُ كَانَ يَدْخُلُ الْمَسْجِدَ وَالنَّاسُ صُفُوفٌ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ، فَيُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ ، ثُمَّ يَدْخُلُ مَعَ الْقَوْمِ فِي الصَّلَاةِ رَوَاهُ الطَّحَاوِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1651
ابو عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ نماز فجر کے فرض کے لئے جماعت صف بستہ کھڑی ہوئی ہوتی اور ایسے وقت جب کبھی ابو درداء رضی اللہ عنہ (خلاف عادت دیر سے) مسجد تشریف لاتے تو آپ پہلے مسجد کی ایک جانب (صفوں سے علیحدہ) فجر کی سنتیں ادا ء فرماتے پھر جماعت میں شریک ہو جاتے۔ (اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 1443

Volume 1

English

Abu Uthman An-Nahdi reported: "We used to come to Umar ibn Al-Khattab (may Allah be pleased with him) before praying the two Rak'ahs before Fajr while he was leading the prayer. We would pray the two Rak'ahs at the back of the mosque and then join the congregation."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٤٣ - وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ قَالَ: كُنَّا نَأْتِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ (رضي الله عنه) قَبْلَ أَنْ نُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الصُّبْحِ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ، فَنُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ فِي آخِرِ الْمَسْجِدِ، ثُمَّ نَدْخُلُ مَعَ الْقَوْمِ فِي صَلَاتِهِمْ. رَوَاهُ الطَّحَاوِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1652
ابو عثمان نہدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نماز فجر پڑھاتے ہوتے اور ہم جب کبھی فجر کی سنتیں پڑھے بغیر مسجد آ جاتے تو ہم مسجد کے آخری حصہ میں فجر کی سنتیں پڑھ لیتے پھر جماعت میں شریک ہو جاتے (اور ہم پر کوئی روک ٹوک نہ ہوتی تھی)۔ (اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 1444

Volume 1

English

Al-Hasan (may Allah have mercy on him) said: "If you enter the mosque and have not prayed the two Rak'ahs of Fajr, pray them even if the Imam is leading the prayer, then join the Imam."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٤٤ - وَعَنِ الْحَسَنِ (رضي الله عنه) أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: إِذَا دَخَلْتَ الْمَسْجِدَ وَلَمْ تُصَلِّ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ فَصَلِّهِمَا وَإِنْ كَانَ الْإِمَامُ يُصَلِّي ، ثُمَّ ادْخُلْ مَعَ الْإِمَامِ. رَوَاهُ الطَّحَاوِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1653
حسن بصری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر کسی وقت تم مسجد کو فجر کی سنتیں پڑھے بغیر آ جائیں گو اس وقت امام نماز پڑھا رہا ہو، پھر بھی تم فجر کی ان سنتوں کو پہلے پڑھ لو، پھر امام کے ساتھ جماعت میں شریک ہو جاؤ۔ (اس کی روایت امام طحاوی نے کی ہے۔)

Hadith 1445

Volume 1

English

Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "A woman’s prayer in her house is better than her prayer in her courtyard, and her prayer in her private chamber is better than her prayer in her house."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٤٥ - وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «صَلَاةُ الْمَرْأَةِ فِي بَيْتِهَا أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِهَا فِي حُجْرَتِهَا، وَصَلَاتُهَا فِي مَخْدَعِهَا أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِهَا فِي بَيْتِهَا». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1654
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورت کے لئے کمرہ میں نماز پڑھنا دالان میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے اور اس کے لئے تہ خانہ میں نماز پڑھنا کمرہ میں نماز پڑھنے سے، بہتر ہے۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 570 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1063 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 1063

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت جتنا اندر گھر میں چھپ کر نماز پڑھے اتنا اس کے لئے بہتر ہے، اس لئے کہ عورت پردہ کی چیز ہے اور لفظ ”عورت“ کے معنی اور مفہوم میں چھپنا داخل ہے۔

Hadith 1446

Volume 1

English

Umm Salamah (may Allah be pleased with her) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "The best mosques for women are the innermost parts of their homes."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٤٦ - وَعَنْ أُمَّ سَلَمَةَ (رضي الله عنها): أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ قَالَ: «خَيْرُ مَسَاجِدِ النِّسَاءِ قَعْرُ بُيُؤْتِهِنَّ». رَوَاهُ أَحْمَدُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1655
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورتوں کے لئے بہترین مسجدیں گھروں کے اندرونی حصے ہیں۔ (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1063 (unverified) 60% confidence

Mishkat (candidate) 1063

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1447

Volume 1

English

Aisha (may Allah be pleased with her) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "O people, prevent your women from wearing adornments and displaying themselves in the mosques, for the Children of Israel were not cursed until their women wore adornments and displayed themselves in the mosques."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٤٧ - وَعَنْ عَائِشَةَ (رضي الله عنها) قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «أَيُّهَا النَّاسُ، انْهَوْا نِسَاءَكُمْ عَنْ لُبْسِ الزِّينَةِ وَالتَّبَخْتُرِ فِي الْمَسَاجِدِ؛ فَإِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَمْ يُلْعَنُوْا حَتَّى لَبِسَ نِسَاؤُهُمُ الزِّينَةَ وَتَبَخْتَرُوا فِي الْمَسَاجِدِ». رَوَاهُ ابْنُ عَبْدِ الْبَرِّ بِسَنَدِهِ فِي التَّمْهِيْدِ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1656
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! تم اپنی عورتوں کو مسجدوں میں زیب و زینت کے ساتھ آنے سے منع کرو (کہ اس میں خوف فتنہ کا ہے) اور مردوں کو چاہئے کہ مسجدوں میں اتراتے ہوئے نہ چلیں، اس لئے کہ بنی اسرائیل پر اسی وقت لعنت نازل ہوئی جبکہ عورتیں مسجدوں میں زیب و زینت کے ساتھ آنے لگیں اور مرد مسجدوں میں اتراتے ہوئے چلنے لگے۔ (اس کی روایت ابن عبدالبر نے اپنی سند سے تمہید میں کی ہے۔)

Hadith 1448

Volume 1

English

Aisha (may Allah be pleased with her) said: "If the Messenger of Allah (peace be upon him) had seen what women have introduced after him, he would have prevented them from going to the mosques, just as the women of the Children of Israel were prevented." [Narrated by Muslim] In Jam' al-Athar: "The first Hadith indicates that women’s attendance at the mosque is conditional upon the absence of fitnah (temptation) from them or others. The second Hadith indicates the absence of this condition in later times, so they are prevented from attending the mosque."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٤٨ - وَعَنْهَا (رضي الله عنها) لَوْ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ رَأَى مَا أَحْدَثَتِ النِّسَاءُ بَعْدَهُ لَمَنَعَهُنَّ الْمَسْجِدَ، كَمَا مُنِعَتْ نِسَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي جَامِعِ الْآثَارِ»: دَلَّ الْحَدِيثُ الْأَوَّلُ عَلَى كَوْنِ الْحُضُورِ مَشْرُوْطًا بِشَرْطِ عَدَمِ الْفِتْنَةِ مِنْهُنَّ أَوْ مِنْ غَيْرِهِنَّ، وَالثَّانِي عَلَى فُقْدَانِ هَذَا الشَّرْطِ فِي مَا بَعْدَ ذَاكَ الزَّمَانِ، فَيُمْنَعُ عَنِ الْمَشْرُوطِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1657
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ملاحظہ فرماتے کہ آپ کے بعد عورتوں نے جو نئی نئی باتیں پیدا کر لی ہیں (مثلاً زیب و زینت کا لباس پہن کر اور خوشبو لگا کر باہر نکلنا شروع کر دیا ہے) تو آپ ان کو مسجد میں آنے سے ضرور روک دیتے، جس طرح کہ بنی اسرائیل کی عورتیں (مسجدوں میں آنے سے) روک دی گئی تھیں (کیوں کہ اس طرح عورتوں اور مردوں کی ایک مکان میں پانچ وقت کی یکجائی بہت خطرناک ہوتی ہے اور اس سے نہ کھڑے ہونے والے فتنے کھڑے ہو جاتے ہیں اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاص طور پر مسجد کی حضوری سے عورتوں کو منع فرما دیتے)۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 445a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1449

Volume 1

English

Abu Musa (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Every eye commits adultery, and when a woman applies perfume and passes by a gathering, she is such and such—meaning an adulteress."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٤٩ - وَعَنْ أَبِي مُوسَى (رضي الله عنه) قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: كُلُّ عَيْنٍ زَانِيَةُ، وَإِنَّ الْمَرْأَةَ إِذَا اسْتَعْطَرَتْ فَمَرَّتْ بِالْمَجْلِسِ فَهِيَ كَذَا كَذَا يَعْنِي زَانِيَةً. رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ، وَلِأَبِي دَاوُدَ وَالنَّسَائِي نَحْوُهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1658
ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر آنکھ خواہ مرد کی ہو یا عورت کی اگر وہ شہوت سے کسی نامحرم پر نظر ڈالے تو وہ اس آنکھ کا زنا ہے اور اگر کوئی عورت خوشبو لگا کر مردوں کی مجلس سے گزرے تو وہ عورت ایسی ویسی ہے یعنی زنا کا میلان رکھتی ہے اور اپنی خوشبو سے مردوں کو آنکھ کے زنا کی طرف مائل کرتی ہے اس لئے وہ سمجھی جائے گی کہ وہ زانیہ ہے۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے، اور ابوداؤد اور نسائی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 2786 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 4173 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 5126 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1450

Volume 1

English

Abu Huraira (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) commanded: "When you are in the mosque and the call to prayer is made, none of you should leave until he has prayed."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٥٠ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: أَمَرَنَا رَسُوْلُ اللهِ ﷺ إِذَا كُنْتُمْ فِي الْمَسْجِدِ فَنُوْدِيَ بِالصَّلَاةِ، فَلَا يَخْرُجْ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُصَلِّي رَوَاهُ أَحْمَدُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1659
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو حکم دیا ہے کہ جب تم مسجد کے اندر ہوں (اور کہیں کے امام نہ ہوں اور نماز پڑھتے ہوئے بھی نہ ہوں) اور ایسے میں نماز کے لئے اذان ہو جائے تو تم کو جماعت کے ساتھ نماز پڑھے بغیر مسجد سے نہ نکلنا چاہئے (اور اگر ایسا شخص کہیں کا امام ہو، یا نماز پڑھ چکا ہو تو وہ اذان کے بعد مسجد سے باہر جا سکتا ہے)۔ (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1076 (unverified) 50% confidence

Mishkat (candidate) 1076

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1451

Volume 1

English

Abu Ash-Sha'tha reported: "A man left the mosque after the Adhan had been called, so Abu Huraira (may Allah be pleased with him) said: 'This man has disobeyed Abu Al-Qasim (the Messenger of Allah, peace be upon him).'"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٥١ - وَعَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ قَالَ: خَرَجَ رَجُلٌ مِنَ الْمَسْجِدِ بَعْدَ مَا أُذْنَ فِيْهِ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه): أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ . رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1660
ابو شعثاء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم (ایک دن) مسجد میں ابوہریرہ، رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اتنے میں مؤذن نے اذان دی، اذان سن کر ایک شخص مسجد سے باہر جانے لگا۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس کے پیچھے نظر دوڑائی اور جب وہ مسجد سے بالکل باہر چلا گیا تو فرمایا کہ اس شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے خلاف کیا۔ (اس کی روایت مسلم (اس حدیث کا ترجمہ مسلم کی ایک دوسری روایت کے لحاظ سے کیا گیا ہے۔12) نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 655a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1452

Volume 1

English

Uthman ibn Affan (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Whoever hears the Adhan in the mosque and then leaves, not for a necessity and without intending to return, is a hypocrite."

العربية

Typed, pending editorial approval
١٤٥٢ - وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَنْ أَدْرَكَهُ الْأَذَانُ فِي الْمَسْجِدِ ثُمَّ خَرَجَ، لَمْ يَخْرُجْ لِحَاجَةٍ وَهُوَ لَا يُرِيدُ الرَّجْعَةَ ، فَهُوَ مُنَافِقٌ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1661
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص مسجد کے اندر ہو اور اذان ہوئی، پھر وہ شخص مسجد سے نکل گیا اور کسی ضروری کام کے لئے نہیں نکلا اور وہ دوبارہ مسجد میں واپس ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے تو وہ منافق ہے۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 734 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.